اقراء اردو ہائی اسکول سالار نگر جلگاوں میں یوم جمہوریہ جوش و خروش سے منایا گیا۔
جلگاؤں (انیس الدین) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقرا اردو ہائی سکول و جونیئر کالج سالار نگر جلگاؤں میں یوم جمہوریہ کے موقع پر رسم پرچم کشائی اسکول کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ایس ایم ظفر کے ہاتھوں عمل میں ائی۔ نیز ثقافتی پروگرام کی صدارت بھی پروفیسر ایس ایم ظفر صاحب نے کی۔
اقراء ڈی ایڈ کالج کے چیئرمین جناب عبدالرشید شیخ صاحب، اقرا کے ڈائریکٹر جناب غلام نبی باغبان صاحب بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔ زبیر صادق خان کی تلاوت قران سے پروگرام کا اغاز ہوا۔ افتتاحی کلمات بیان کرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر ہارون بشیر صاحب نے کہا کہ اج 76واں یوم جمہوریہ بنا رہے ہیں۔ بچوں کو یوم جمہوریہ کی اہمیت بتانا ،حب الوطنی کاجذبہ پیدا ہو، دستور کو جن شخصیتوں نے مرتب کیا ان کے بارے میں معلومات دینا ،اس اغراض کے تحت پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
عزیر زبیر خان ،عزیز الرحمن شیخ، الفیہ یوسف، ارحان ذاکر، ارحان مزمل، ان طلبا نے مختلف زبانوں میں تقریریں پیش کیں۔ غازی اور ان کے ہم نواں نے حب الوطنی گیت پیش کیے۔ عاقب اخلاص نے حب الوطنی کے اشعار پیش کیے۔ مہمان خصوصی محترم عبدالرشید شیخ نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دستور کب نافذ ہوا اس کا علم ہے، مگر دستور کو بنانے کے لیے کتنا عرصہ لگا، کون کون سے لوگ ان میں شامل تھے، اس کا بھی علم ہمیں ہونا چاہیے۔ ہمیں دستور کا مطالعہ کرنا ضروری ہے اس لیے کہ ہمارے حقوق و فرائض اس میں درج ہے ۔
صدارتی خطاب میں پروفیسر ایس ایم ظفر صاحب نے پروگرام کے انعقاد پر پرنسپل ڈاکٹر ہارون بشیر اور اسٹاف نیز طلبہ کو مبارکباد پیش کی مزید کہا ہے کہ ہمیں ہمارے مجاہد ازادی کے متعلق معلومات رکھنی چاہیے۔ ہمیں دستور اور دستور کی افادیت اس کو سمجھنا چاہیے اس کا مطالعہ کرنا چاہیے ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم اپنے دستور کے مطابق ترقی کرے۔
اس موقع پر خادمین امت کی جانب سے سینیئر معلمہ فرحت تبسم مبین خان کو مثالی معلمہ ایوارڈ تفویض ہونے پر ان کا استقبال کیا گیا۔
نظامت کا فریضہ عفان یوسف نے جب کہ رسم شکریہ جاوید اسلم نے ادا کیے ۔پروگرام کو کامیاب کرنے میں ثقافتی کمیٹی کے انچارج شاہ ریاض احمد و دیگر ممبران کا بھرپور تعاؤن رہا۔
Comments
Post a Comment