ضلع پریشد اردو پرائمری سکول چاکن یوم جمہوریہ قومی تہوار کا انعقاد۔
ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول چاکن میں 26 جنوری 2025 کو یوم جمہوریہ بڑے ہی اہتمام اور پرجوشی سے منایا گیا۔ اس قومی تہوار میں تمام بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مختلف موضوعات پر ڈرامے پیش کیے گئے۔ جماعت اول کے بچوں نے قومی گیت پر اپنا پروگرام پیش کیا ۔جماعت سوم کے بچوں نے بچے کے ارادے قوالی پیش کی۔ بڑے ہی دلکش انداز میں قوالی گائی گئی ۔جماعت دوم کے طلبہ نے قومی گیت پر ڈانس پیش کیا۔ جماعت چہارم کے طلبہ نے کر چلے ہم فدا جان و تن ساتھیوں اس عنوان پر ڈرامہ پیش کیا۔ جماعت پنجم کے ڈرامے کا عنوان تھا بیٹی رحمت ہے۔ جماعت ششم نے ہمارے بنیادی حقوق کو ڈرامے کے ذریعے پیش کیا۔ جماعت ہفتم نے سوشل میڈیا اور آج کے بچے اس عنوان پر ڈرامہ پیش کیا۔ جماعت ہشتم نے مزاحیہ ڈاکٹر عنوان پر ڈرامہ پیش کیا اور فرضی ڈاکٹروں سے بچنے کی نصیحت کی۔ اسکول کے طلبہ و طالبات نے مراٹھی انگریزی اور اردو زبان میں تقاریر پیش کیں۔ انعام یافتہ طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی اور سند سے نوازا گیا اس پروگرام کی نظامت محترمہ یاسمین فاطمہ اور محترمہ ثنا خان نے بخوبی انجام دی۔تمام ٹیچرز نے پروگرام کے لیے کافی محنت کی۔اور صدر معلمہ محترمہ یاسمین اظہار الدین نے سب کی محنت کو سراہا۔
Comments
Post a Comment