ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور میں یوم جمہوریہ کی دھوم۔
شولاپور : (نامہ نگار) ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور میں ۷۶ واں یوم جمہوریہ بڑے ہی دھوم دھام سے منایا گیا۔ ادارے کے چیئرمین اور یوم جمہوریہ جلسے کے صدر جناب محبوب تامبولی سر نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم آئین کی حفاظت کے لئے ملک کی عوام کو ایک ہو کر اس کی حفاظت کرنا ہے۔ اور ملک کی جمہوریت کو مضبوط بنانا ہے۔ ملک کی عوام کو اور تمام طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی۔
اس جلسے میں طلبہ و طالبات کے تقاریر، ملکی گیت، رقص جیسے مختلف پروگراموں کے ذریعے سرپرست اور مہمانان کا دل جیت لیا۔
شریک تمام شرکاء کو انعام و اکرام سے نوازا گیا۔اس کی تیاری میں محترمہ رضوانہ قاضی آپا، جناب عرفاں پٹھان سر، محترمہ امرین فراش آپا نے اپنے خدمات پیش کئے اور اسکول کے دیگر اساتذہ کرام کی محنت سے یہ جلسہ کامیاب ترین رہا۔
Comments
Post a Comment