پیغام۔۔ ذزقلم۔۔ مولوی شبیر عبدالکریم تانبے

پیغام۔۔ ذزقلم۔۔  مولوی شبیر عبدالکریم تانبے

بخدمت 
   جناب -----------
 السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ 
   علم دین ہی وہ بیش بہا اور قیمتی دولت ہے جسمیں زیادتی عطا ہونے کے لئے خود اللہ تعالی نے نبئ کریم کو حکم فرمایا ہے جیساکہ قرآن کریم میں بیان ہوا ہے اور حدیث شریف میں ھیکہ اللہ تعالی جسکے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتے ہیں اسے دین کی سمجھ عطا فرماتے ہیں تو علم دین اور دین میں سمجھ کے عطا ہونے کے لئے افراد کا انتخاب منجانب اللہ ہوتا ہے اسطرح حضرات علماء کرام کو حضرات انبیاءکرام کا وارث و جانشین قرار دیا گیا ہے اس سے بڑھکر اور کون سا اعزاز اور مقام و مرتبہ ہوگا ؟ اسطرح حافظ قرآن کا مقام و مرتبہ اور قیامت کے روز حافظ قرآن کیساتھ اسکے والدین کا بھی جو اعزاز واکرام کیا جائیگا کہ دنیا کے کسی اعزاز و ایوارڈ کی اسکے سامنے کوئی حیثیت نہیں ہوگی 
    تو اس مناسبت سے 9 فروری سنہء 2025 بروز اتوار ازھر کوکن جامعہ حسینیہ عربیہ شریوردھن میں میرے صاحبزادےالحافظ العالم القاری حماد سلمہ کو سند افتاء سے سرفراز کیا جائیگا اسلئے آنجناب سے اس پررونق بابرکت اور پر مسرت مجلس و تقریب میں حاضری و شرکت کی درخواست ہے 
    اللہ تعالی اسے عالم باعمل بنائے اور حضرات انبیاء کرام کا حقیقی وارث و جانشین بنائے اور اسے اپنی اور نبئ کریم کی رضامندی اور خوشنودی کیساتھ قوم وملت کی خدمت کرنے اور دین کی سرسبزی شادابی اور سرفرازی اور اعلاء کلمت اللہ کیخاطر اپنا سب کچھ قربان کردینے کی توفیق عطا فرمائے اور والدین سرپرستوں اور اساتذہ کرام کے لئے صدقہ جاریہ اور ذخیرہ آخرت بنائے.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔