نشاط اردو لائیبریری اسلام میں یوم جمہوریہ تقریبات کا انعقاد۔
اسلام پور (نامہ نگار) ہر سال کے مطابق امثال بھی یومِ جمہوریہ کے موقع پر رسمِ پرچم کشائی، تقسیم انعامات،اور ادبا ،صحافی اور طلباء و طالبات کے اعزاز دے کر یوم جمہوریہ جوش خروش سے ساتھ منایا گیا۔پرچم کشائی اے ۔یے ۔آپٹکس کے مالک محترم امتیاز شیخ کے دستِ مبارک سے انجام پائی۔۱جنوری سے ۱۵ جنوری تک لائبریری کی جانب سے لئے گئے مختلف اُردو، مراٹھی، انگریزی خوش نویسی،گیت خوانی۔کہانی گوئی ،اور کتب تفسیر پر مقابلوں میں اول تا سوّم آنے والے طلباء کا ایک کتب، نقد انعام اور سر ٹیفکیٹ دے کر اعزاز کیا گیا ۔مراٹھی، اُردو ادبا،صحافی کا اعزاز بھی مہمانوں کے ہاتھوں ایک کتب،شال اور گلدستہ دیکر کیا گیا ۔ایچ ۔ایم ۔اُردو ہائی اسکول کی وہ ٹیم جس نے حال ہی میں شاہین اسلامی کوئز کونٹیسٹ کراد میں دوئم مقام حاصل کیا تھا اس ٹیم اور اُنکے کوچ کا بھی اعزاز کیا گیا ۔پروگرام کے صدر بزرگ صحافی محترم سنجے تّھو رات سر تھے ۔مہمان خصوصی محترم راجہ محالگی سر نے تفصیل سے مطالعہ کا ذوق بڑھانے اور مطالعہ کے فائدے بتاتے ہوے رہنمائی کی۔ اس تقریب میں کثیر تعداد میں طلباء، قارئین ، ممبر، اساتذہ اور لوگ شریک تھے۔تمہید جمشید پٹوے کر مہمانوں کا تعارف عابد مومن ،نظامت محترمہ یاسمین مومن اور رسمِ شکریہ انیس مومن نے ادا کیا۔
Comments
Post a Comment