الحراء اسکول بھساول میں سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کا شاندار افتتاح۔
بھساول(صلاح الدین ادیب ) محمدی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی بھساول کے زیر اہتمام الحراء اردو ہائی اسکول بھساول میں مورخہ 28 جنوری 2025 بروز بدھ دوپہر 12:30بجے "سالانہ کھیلوں کے مقابلوں" کی افتتاحی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔پروگرام کی صدارت الحراء اردو ہائی اسکول کے سابق چیئرمین شیخ زبیر شیخ ابراہیم صاحب نے انجام دیں ۔پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے عمر شکیل باغبان و نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم حسن انور پٹیل،نیز پروگرام کی تحریکِ صدارت سید رضوان سر نے پیش کی۔ افتتاحی پروگرام میں لڑکے اور لڑکیوں نے مختلف سرگرمیاں پیش کیں جن میں لڑکوں نے اسکاؤٹ کنول اور لڑکیوں نے مختلف رنگوں کی کپڑوں سے پھول بنا کر ناظرین کو مزین کر دیا۔ دوران سرگرمی ناظرین طلبہ و طالبات نے ان تمام طلبہ کی پرجوش انداز میں تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی فرمائی ۔ دوران پروگرام مہمانان نے اپنے تاثرات پیش کیے جن میں ترجمانی اطفال کہ ایڈیٹر محترم رحیم رضا سر نے صحت اور کھیل کی اہمیت کے متعلق اپنے تاثرات پیش کیے اسی طرح الحراء پرائمری اسکول کے چیرمین الحاج انصار احمد صاحب نے دور جدید میں کھیلوں کی اہمیت ساتھ ہی کھیلو کے ذریعے عہد حاضر میں اپنے مستقبل کو کس طرح کامیاب کیا جا رہا ہے اس پر اپنے زرین خیالات پیش کیے۔پروگرام میں موجود مہمانان محترم سعید خان جبار خان، محترم شیخ فاروق شیخ قمر الدین ، محترمہ حمیدہ باجی شریک تھے۔دوران پروگرام علاقے کے مشہور یوٹیوب چینل سی بی این نیوز چیف ایڈیٹر مظہر شیخ اور اظہر شیخ کو انتر راشٹریہ گلوبل سنستھا کی جانب سے مثالی سماجی کارکن کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا اس ضمن میں محمدی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے ارا کین نے ان حضرات کا پروگرام کے دوران استقبال کیا۔ پروگرام کے صدر نے جسمانی صحت برقرار رکھنے کے لیے کھیل کیوں ضروری ہے طلبہ کی رہنمائی فرمائی ۔ پروگرام کو کامیاب منانے میں صدر معلم مرزا اسلم سر، التمش خان،تنویر رضا سر،سید رضوان،عطیہ پروین، راحیلہ پروین، صادیقہ میڈم،انجم میڈم کا تعاون شامل تھا پروگرام کی نظامت نہال احمد شیخ اور رسم شکریہ الحراء اردو ہائی اسکول کے صدر معلم مرزا اسلم سر نے پیش کی۔
Comments
Post a Comment