حکومت مہاراشٹر کی جانب سے لیے جانے والے ڈرائینگ امتحان ایلیمنٹری اور انٹرمیڈیٹ میں بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور کی نمایاں کامیابی۔


شولاپور (آفرین پیرمپلی) حکومت مہاراشٹر کی جانب سے لیے جانے والے ڈرائینگ امتحان ایلیمنٹری اور انٹرمیڈیٹ میں بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور کا نتیجہ 100 فی صد رہا۔ ایلیمنٹری امتحان میں کل 26 طالبات شریک تھی جس میں A گریڈ طالبات 7 نے حاصل کیے۔B گریڈ طالبات 8 نے حاصل کیے اور C گریڈ 11 طالبات نے حاصل کیے۔ انٹرمیڈیٹ میں کل 19 طالبات شریک تھیں جس میں A گریڈ 7 طالبات نے حاصل کیے۔ B گریڈ 2 طالبات نے حاصل کیے اور C گریڈ 10 طالبات نے حاصل کیے۔ ان طالبات کو مدرسہ ہٰذا کے اساتذہ عارف خان پٹھان و نوشین کلبرگے آپا نے رہنمائی فرمائی کامیاب شدہ طالبات اور اساتذہ کو مدرسہ ہٰذا کی صدر مدرسہ محترمہ تحسینہ شیخ صاحبہ و جملہ اسٹاف کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔