انڈین ہائی اسکول یوم جمہوریہ کا شاندار جشن ! بچوں نے متفرق پروگرام میں کی شرکت۔
میرا بھائیندر:(محمد حسین ساحل ) انڈین ہائی اسکول میں یوم جمہوریہ کا شاندار جشن منایا گیا ،اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر کاشی گاؤں پولیس اسٹیشن کے پی آئی کرن مگزانے بھی بطور مہمان خصوصی موجود تھے ۔ غلام رسول ایجوکیشنل ٹرسٹ کے عہدیدار ساجد آصف پٹیل اور زکی آصف پٹیل نے یوم آزادی کے موقع پر اظہار خیال کیا۔
پی آئی کرن مگزانے نے یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کے فرق کو طلباء کے سامنے پیش کیا۔ نواز ساجد پٹیل نے بھی شرکت کی اور انھوں نے کھیل کود کےحوصلہ افزائی کے انعامات بھی تقسیم کیے۔جن اساتذہ نے فوڈ فیسٹیول میں جو معیاری کار کردی انجام دی ؛ انھیں بھی انعامات سے نوازا گیا۔
بچوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ بچوں نے یوم آزادی کے لیڈران کا کردار نبھایا جیسے لوکمانیہ تلک، مہاتما گاندھی ، سبھاش چندر بوس اور دیگر لیڈران طرز کے ملبوسات میں بچوں کو سنوارا اور سجایا گیا۔ بچوں نے ڈانس کا پروگرام بھی خوبصورت طریقے سے کیا۔یوم آزادی کے موقع پر بچوں میں خوشی کا ماحول تھا۔اس پروگرام سجانے اور سنوارنے میں پرنسپل سمیت ٹھاکر اور ٹیچرز کی محنت کارفرما تھی۔پروگرام ہر لحاظ سے کامیاب رہا۔
پرنسپل سمیت ٹھاکور ایک محنتی شخص جوسماجی پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور بچوں کی خوشی کا دھیان رکھتے ہیں۔ عائشہ میڈم اور دیگر اساتذہ نے بھی یوم جمہوریہ پروگرام کو کامیاب کرنے میں اہم رول ادا کیا۔ دیگرمہمانان میں پرساد مہاترے، محمد حسین ساحل،نعیم خان، ندیم ماعلوی باڈی گارڈ اشتیاق بھائی، جیش چوہان، اور دیگر کئی اہم لوگ موجود تھے۔
Comments
Post a Comment