اقراء کالج میں روڈ سیفٹی ویک مہم۔


جلگاؤں ( چاندخان) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انتظام ایچ جے تھیم آرٹس اینڈ سائنس کالج، مہارون، جلگاؤں میں محترم ٹریفک پولیس سب انسپکٹر سید محمد علی کے ذریعہ روڈ سیفٹی مہم کے تحت ایک لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے طلباء کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ ہر فرد کو اپنی حفاظت کا خیال رکھنا چاہیے۔ ہمیں اپنی جان کی قدر کرنی چاہیے اور ہیلمٹ کا لازمی استعمال کرنا چاہیے۔ دو پہیہ گاڑی چلانے کے لیے لائسنس حاصل کرنا ضروری ہے۔ انہی حفاظتی تدابیر کو اپناتے ہوئے سڑک کا استعمال کرنا چاہیے۔
اس پروگرام میں کالج کے انچارج پرنسپل ڈاکٹر چاند خان، وائس پرنسپل ڈاکٹر وقار شیخ، وائس پرنسپل ڈاکٹر تنویر خان، ڈاکٹر راجیش بھامرے، مولانا مجمل قاضی، ڈاکٹر راجو گووارے، جناب ساجد پٹھان اور دیگر معززین موجود تھے۔ اس کے علاوہ کالج کے طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔