Posts

Showing posts from February, 2024

حمید بھائی دلوائی اردو اسکول کلیان میں سائنسی و دستکاری نمائش کا انعقاد۔

Image
کلیان : نامہ نگار (پرویز ضیاء الدین)  آج بروز جمعرات ٢٩ فروری ٢٠٢٣ء کلیان شہر کے سنڈیکیٹ علاقے میں واقع کلیان ڈومبیولی بلدیہ عظمی کے ماتحت حمید بھائی دلوائی اردو اسکول نمبر  ٩٥/٨ میں قومی یوم سائنس کے موقع پر سائنسی و دستکاری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ اس نمائش میں طلباء نے مختلف موضوعات پر ماڈل پیش کئے۔ اس کے ساتھ ہی دستکاری میں  خوبصورت عربی خطاطی سے مزین وال پیس بھی پیش کئے۔  پروگرام کا افتتاح سابق کارپوریٹر‌ ودیادھر بھوئیر کے دست مبارک سے عمل میں آیا۔ اس موقع پر کلیان ڈومبیولی بلدیہ کے شکشن‌ ادھیکاری جناب وجے سرکٹے صاحب، اردو کیندر پرمکھ ثمینہ پٹیل , مقامی ذمہ‌داران خواجہ بھائی ، ایوب بھائی، بنٹی بھائی اور سرپرست و دیگر مدارس کے اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔ صدر معلمہ نازیہ مس نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ " سائنس اور آرٹس کو آپس میں جوڑنے کے پیچھے ہمارا منشاء صرف یہی ہے کہ طلبا کی سائنس میں دلچسپی کو بڑھاوا دیتے ہوئے  طلباء کی مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا۔" شکشن ادھیکاری سرکٹے صاحب نے بھی طلبا کی خوب ستائش کی۔ اسکول کی صدر معلمہ...

سولاپور ضلع پریشد کی جانب سے رکھے گئے کھیل مقابلے میں۔ سراج احمد شیخ نے ٹیبل ٹینس میں اول مقام حاصل کیا۔

Image
سولاپور (اِقبال باغبان )۔ ہر سال کی طرح امسال بھی سولاپور ضلع پریشد کی جانب مختلف کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے تھے۔ ان میں سے ٹیبل ٹینس میں ولسنگ اردو اسکول کے استاد جناب سراج احمد شیخ سر نے جنوبی سولاپور تعلقہ کی جانب سے کھیلتے ہوئے سنگل اور ڈبلز میں اول مقام حاصل کیا۔   ہر سال انھوں نے اپنے تعلقہ کو دوسرے نمبر کے انعامات دلوائے ہیں۔ لیکن امسال سراج احمد شیخ نے سنگل میں آپ نے ہی تعلقہ کے باندھکام وبھاگ کے پریتیش سنڈے کو ہرا کر اول مقام حاصل کیا، اور ڈبلز میں شمالی تعلقہ کے کھلاڑیوں کو ہرا کر اول مقام حاصل کیا۔ان کی اس کامیابی پر تعلقہ کے تعلیمی افسر شری بنسوڑے صاحب، ولسنگ بیٹ کےایکسٹینشن آفیسر سنکے صاحب، مرکز کے سربراہ واگھموڑے صاحب، اسکولی کمیٹی کے صدر مولاکٹرے،اور سبھی ممبران، صدر مدرس،ساتھی اساتذہ، گاؤں کے معزز لوگوں نے مبارکباد پیش کی۔ساتھ ہی ساتھ مصوف کے ہم پیشہ ساتھیوں نے بھی مبارکباد دی ہے۔ اور آئندہ کے لئے  نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مسوف نے ان سبھی افراد کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

پرائم اکیڈمی کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد۔

Image
گوونڈی: نامہ نگار (خان شبنم فاروق) بروز اتوار پرائم اکیڈمی کی جانب سے دہم جماعت کے طلبہ کی الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی کے طور پر سید محمد اشرف حسین اور الطاف حسین نے شرکت کی۔دہم جماعت کی طالبہ ام کلثوم اور ثمن نے نظامت کا فرض ادا کرتے ہوۓ تقریب کا آغاز عبدﷲ کی خوش الحان قرات سے کیا۔شاہ ضمیر نے ترجمہ پیش کیا۔بعد ازاں طالبات کی جانب سے مہمانِ خصوصی کی میزبانی کےلیے استقبالیہ نظم پیش کی گئی۔ طلبہ کے جوش کو مزید بام عروج پر پہنچانے کےلیے صابرین نے جوش و ولولہ انگیز انداز میں تقریر پیش کی۔ شبیر ، بلال ، عرش نے اقبال کی نظم" کبھی اے نوجواں مسلم تدبر بھی کیا تونے " سنا کر طلبہ کی فکری جہت کو غوروفکر پر آمادہ کیا۔ طلبہ نے دلچسپ اور جذباتی انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کچھ طالبات نے نمناک انکھوں سے الوداعی نظم پیش کی۔اساتذہ کی جانب سے شیخ احمد سر اورخان شبنم فاروق مس نے مفید مشوروں سے نوازا۔سید اشرف نے طلبہ کی رہنمائی فرمائی۔ رسم شکریہ فیصل سر نے ادا کیا۔طلبہ کو تحائف سے نوازتے ہوۓ تقریب کا اختتام کیا گیا۔افضل سر فیصل سر اور شبنم مس کی نگرانی میں تق...

لٹل اینجل انگلش میڈیم اسکول میں اسلامی کیویز کا کامیاب انعقاد۔

Image
 شولاپور : (نامہ نگار) لٹل اینجل انگلش میڈیم اسکول رام واڑی شولاپور میں آج بتاریخ ٢٩ فروری ٢٠٢٤ بروز جمعرات بین الجماعت اسلامی کیویز کا انعقاد کیا گیا ۔ مقابلہ کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہؤا ۔حاجی ایوب منگلگیری صاحب نے صدارت کی کرسی سنبھالی جبکہ حافظ چاندہ صاحب اور مفتی پیر احمد صاحب بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔ اسکول کے کو آرڈینیٹر ریاض ایم ولسنگکر نے مختصر روداد پیش کی ۔ مہمان خصوصی مفتی پیر احمد صاحب نے اپنے اظہار خیال میں اسکول کی اس سرگرمی کو کافی سراہا ۔اس مقابلہ کو کامیابی سے ہم کنار کرانے کے لیے قاری ادریس صاحب، حافظ ثناء اللہ صاحب ، قاری وسیم اکرم  صاحب، حافظ عمران صاحب ، حافظ منیار  صاحب نے کافی محنت کی۔  ۔اس کیویز میں طلبہ وطالبات نے اسلامی عقایٔد و معلومات پر مبنی تقریباً  ٣٠٠سوالات کے  جوابات دیۓ۔  اسکول کے تمام اساتذہ اور سرپرست حضرات کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔ پرنسپل ابو سفیان شاو پورے نے ھدیہ تشکر پیش کیا ۔

یونین پرائمری اسکول سولاپور میں ثقافتی جلسے کا اختتام ۔۔۔یونین پرائمری اسکول سولاپور میں ثقافتی جلسے کا اختتام ۔۔۔.

Image
 سولاپور(محمد مسلم کبیر) یونین ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام جاری  یونین پری پرائمری اسکول میں ثقافتی جلسے کا انعقاد  عمل میں آیا جس کی  صدارت صدر بازار پولس تھانے کے اے پی آئی ذاکر شیخ نے کی اورمہمانان خصوصی کی حیثیت سے نور ٹرسٹ کے نذیر منشی ایکسٹینشن آفیسر اطہر پرویز دفعدار، آزادی بچاو کے عزیز پٹیل، اعجاز شیخ مراٹھی ساہتیہ پریشد کے ایوب نلامندو، عائشہ نذیرشیخ، نرگس شیخ، رخسانہ شیخ نے شرکت کی۔ادارے کے صدر نذیر شیخ نے تمام مہمانوں کو شال گلدستے دے کر تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر نذیر منشی، نذیر شیخ نے طلباء کی رہنمائی کی۔جلسے کے صدر  پولس تھانے صدر بازار کے اے پی آئی ذاکر شیخ نے بھی طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور تمام  اساتذہ سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  اس موقع پر طلباء نے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کیے اور داد حاصل کی۔جلسےکی نظامت جاوید قاضی نے کی اور شکریہ فرحان نلامندو نے ادا کیا۔  اس موقع پر اساتذہ الطاف جکلیر،جاوید قاضی،جاوید گڑھوال،تنزیلہ چیتاپورے،بشریٰ جمعدار،مہر افروز تنگسال ،سمیرہ شیخ،فرحانہ نداف،ایمن شکلگر،...

مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی :کیلنڈر سال۲۰۲۲ء کی کتابوں پر انعامات کا اعلان۔

Image
(شعیب ہاشمی کی رپورٹ) ممبئی:مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی اردو زبان و ادب کے فروغ کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔ اکادمی کی اسکیم ”اردوکتابوں پر یکساںانعامات“ کے تحت ادیبوں، شاعروں، مترجمین اور تنقید نگا ر وں کی مطبوعہ کتا بو ں کو ہر سال انعامات دیئے جاتے ہیں۔ اس ضمن میں ہرسال جنوری سے دسمبر (کیلنڈر سال ) کے دوران شائع ہونے والی کتابوں کو انعامات دینے کیلئے درخواستیں منگوائی جاتی ہیں اوریکساں انعام کے لیے منتخب کیا جاتاہے ۔ اکادمی کے جی آر کے مطابق کتابوں کو ان کی اصناف کے مطابق۷ زمروں میں تقسیم کیا جاتا ہے اور ہر زمرے سے تین کتابوں کو یکساں انعامات دیئے جاتے ہیں۔سال۲۰۲۲ء میں اکادمی دفتر میں موصول ہونے والی کتابوںکی ججز کمیٹی کے ذریعے جانچ کروائی گئی اورحکومت مہاراشٹرکی منظوری کے بعد حسب ذیل۲۱ کتابیں یکساں انعام کی حقدار قرار پائی ہیں۔ تحقیق وتنقیداور تاریخ ۱۔تحسین شاعری :خواجہ غلام السیدین ربانی (ناگپور)۲۔فرہنگ کلیات محمد قلی قطب شاہ:ڈاکٹر ساجد علی قادری (دھولیہ)۳۔اردو ہندی ناول۔ ایک مطالعہ:ڈاکٹر عبداللہ امتیازاحمد(ممبئی) بچوں کا ادب  ۱۔مان نہ مان میں تیرا مہمان : ڈاکٹر بان...

تعلیم سے ترقی اور ترقی سے تابناک مستقبل کا سفر ہوتا ہے۔لہذا تعلیم جاری رکھیں۔ (تنویر جہاں)۔کے کے اردو گرلز ہائی اسکول جلگاؤں میں جماعت دہم کے الوداعیہ پروگرام کا انعقاد۔

Image
 جلگاؤں : نامہ نگار (سعید پٹیل ) کے کے اُردو گرلز ہائی اسکول و ڈاکٹر شاہین قاضی جونیئر کالج  میں جماعت دہم کی الوداعی تقریب کا انعقاد صدر معلمہ تنویر جہاں شیخ کی صدارت میں عمل میں آیا۔ جس میں موصوفہ نے طالبات کو تعلیم کی اہمیت بیان کیں، حالات حاضرہ سے روشناس کیا۔ کہا کہ : حالات جیسے بھی ہوں اعلی تعلیم حاصل کریں کیونکہ تعلیم ایک راستہ ہے جس کو طے کر کے ہم تابناک مستقبل پا سکتے ہیں۔ صدر معلم نے طالبات کو یقین دلایا کہ تعلیم سے ہمیں طاقت، عزت اور شہرت ملتی ہے۔ ہم  سماج میں عمدہ کارکردگی کرنے کے قابل بنتے ہیں۔ ہمارے اندر انصاف کے لیے لڑنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے لہذا تعلیم کو اپنانا ہی نہیں ہے بلکہ مشن بنانا ہے۔ اساتذہ سے جماعت معلمہ ثمینہ شیخ اور رضوانہ سید،  شاہ ذاکر، عمران خان، لیئق شاہ، تبریز اختر اور مظہرالدین شیخ نے طالبات کو پند و نصائح کئے اور بہتر مستقبل کے لیے دعائیہ کلمات سے نوازہ۔  پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے جماعت نہم الف کی طالبہ ام کلثوم نے کیا۔جبکہ تحریک صدارت جماعت نہم ب کی طالبہ مصیرہ وسیم اور تائید مصباح سکندر نے پیش کیں۔ حمد باری تعال...

اردو اسکول کمپلیکس والپي، گوا کی طرف سے نیشنل سائنس ڈے منایا گیا۔

Image
والپي، گوا : نامہ نگار (عمران انعامدار ) نیشنل اردو ہائی سکول والپائی کے زیر نگرانی چلنے والے اردو اسکول کمپلیکس کی طرف سے نیشنل سائنس ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں کمپلیکس کے زیر نگرانی چلنے والے چار پرائمری اسکول ان کے علاوہ گورئمنٹ مڈل اردو سکول اور نیشنل ہائی اسکول نے حصہ لیا۔ سائنسی نمائش کا افتتاح ستری تعلقے کے ADEI دیگمبر بھجے سر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری کہ پرنسپل ریاض جمعدار سر کے ہاتھوں عمل میں آیا اس تقریب کے وقت ہیڈ ماسٹر شرافت حسین عبدالرشید خان وغیرہ حاضر تھے۔ اس سائنسی نمائش کے انچارج ٹیچرز منیب الرحمن اور میڈیم رحمت خان نے بتایا کہ کہ پچھلے دو ہفتے سے ہم لوگ اس سائنس ڈے کی تیاریوں میں لگے تھے اس بات کی ہمیں بہت خوشی ہے کہ ا سکولوں میں بچوں کی تعداد کم ہونے کے باوجود بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لیا۔میڈم رحمت نے بتایا کہ آج  15 سائنسی ماڈل پیش کیے گئے ہیں جس کو بنانے میں 50 بچوں کی کئی دنوں کی محنت شامل ہے ان کے علاوہ گورئمنٹ اردو پرائمری ا سکول نانوس، گورنمنٹ پرائمری ا سکول نیا وا ڈا ، گورنمنٹ اردو پرائمری ا سکول وا لپي اور نیشنل اردو پرائمری ا سکول کے ل...

پرگنانندا نےایک بار پھر وشوناتھن آنند سےسبقت لے لی۔

Image
( مترجم : محمد جاوید تاڑے) ہندوستان کے آر - پرگنانندا نے بروز بدھ پراگ میں منعقد 'پراگ ماسٹرز شطرنج ٹورنامنٹ' میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کے وینسینٹ کیمر کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست دے دی۔ سب سے زیادہ درجہ بندی والے ہندوستانی نے اس جیت کے ساتھ لائیو ریٹنگ میں وشوناتھن آنند کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ملک میں سرفہرست مقام حاصل کیا۔ازبکستان کے عبدالستار نادربیک نے Czech Republic کے نگوئن تھائی دائی وان کو شکست دی۔ جبکہ ایرانی کھلاڑی پرہام مغسودلو نےمکمل پوائنٹ اسکور حاصل کیا۔ (میگزین فری پریس جرنل اسکول سے ماخوذ)

بیگم قمر النساء کاریگر میں قومی یوم سائنس کا شاندار انعقاد۔

Image
شولاپور : نامہ نگار ( آفرین پیرمپللی) ڈاکٹر سی وی رمن کے یوم پیدائش (28 فروری) کے موقع پر وطن عزیز بھارت میں قومی یوم سائنس منایا جاتا ہے۔ بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اردو اسکول و جونیئر کالج شولاپور میں قومی یوم سائنس بڑے ہی اہتمام کے ساتھ منایا گیا۔‌ مدرسہ ہٰذا کی طالبات نے سائنس کے مختلف ماڈلز، چارٹ، پروجیکٹ اور رنگولی بنائی۔ ان‌ طالبات کی مدرسہ کے صدر مدرس محمد علی شیخ سر نے تعریف کی، انہیں مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان طالبات کو رہنمائی مدرسہ ہٰذا کے سائنس کی معلمہ جبین حوالدار آپا، رضوانہ رنگریز آپا، جبین صدیقی آپا ،چاند سلطانہ دفعدار آپا، تحسین تامبولی آپا، فرزانہ شیخ آپا، تنویر نلامندو آپا، نکہت ملابادکر آپا اور صافیہ خان آپا کی رہنمائی حاصل رہی۔

ضلع پریشد اردو مدرسہ اواٹی کرملہ کے معلم و صدر مدرس کی یوم ولادت کےے موقع پر تقریب الوداعی، جماعت اور تقسیم انعامات کا انعقاد۔

Image
ضلع پریشد اردو مدرسہ اواٹی کرملہ کے معلم و صدر مدرس عبد العلیم عبد العظیم کی یوم ولادت کےے موقع پر جماعت ہفتم کے طلبہ کی تقریب الوداعی اور تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ نیز تمام طلبہ کو اسکول کے سامان کے ساتھ ساتھ پانی کی بوتلیں اور دیگراشیاء بھی دی جایں گی۔ یہ پروگرام 2مارچ 2024کو اسکول میں رکھا گیاہے تمام سے شرکت ودعاوں کی درخواست اسکول ہٰذا کے صدرس نے کی ہے۔ خواہش مند طالب علم اس نمبر پر رابطہ قائم کریں۔ 9421978351

اقراہائی اسکول بورنار میں سائنسی نمائش بعنوان "میں بنوں گا سائنسداں۔

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام قصبہ بورنار میں جاری عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول میں قومی سائنس دن کے موقع پر ایک شاندار سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔جس کا خاص مقصد تحقیقات اور تجربات کے لیے طلبہ کو ترغیب دینا نیز ان میں سائنسی نقطہ نظر پیدا کرنا ہے۔عیاں رہے کہ ہر سال ہندوستان میں 28فروری کو ڈاکٹر سی وی رمن کی اہم دریافت Raman Effect کی یاد میں قومی سائنس دن منایا جاتا ہے۔اس نمائش میں جماعت پنجم تا دہم کے طلبہ نے اپنے طور پر تیار کردہ تقریباً 30ماڈلس پیش کیے۔نمائش کا افتتاح صدر مدرس سلیم شاہ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔انھوں نے طلبہ کی اس کامیاب کوشش پر انھیں اور سائنس پڑھانے والے تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔نمائش میں اول مقام ماہین اکرم دیشمکھ (دہم) اور دوم مقام الفیہ سید علی (پنجم) نے حاصل کیا۔اول اور دوم حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔نمائش کی کامیابی کے لیے سائنس کے سینئر استاد عارف محمد خان کے ہمراہ شیخ امیر حمید اور روشن جعفر نے محنت کی۔ساتھ ہی کامیابی کے لیے شیخ جواد انجم،فیروز پٹھان، شیخ صادق و مظہر خان کا تعاون حاص...

جلگاؤں کی الفیض اردو ہائی اسکول میں دہم جماعت کے طلباء کی الوداعی تقریب۔

Image
 جلگاؤں ( سعید پٹیل کے ذریعے) الفیض فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام الفیض اردو ہائی اسکول، الفیض کیمپس شیواجی نگرجلگاوں میں دہم جماعت کے طلباء کی الوداعی تقریب منعقد کی گئی تھی۔  تقریب کی صدارت الفیض فاؤنڈیشن کے سرپرست ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب نے کی۔  مہمان خصوصی کے طور پر الفیض فاؤنڈیشن کے صدر عبدالعزیز سالار صاحب، اسکول کے چیئرمین  مشتاق سالار صاحب، ایڈوکیٹ۔ رحیم پنجاری، سید شاہد ، نذیر ملتانی، امجد پٹھان، محمد ذکی پٹیل، مظہر پٹھان، شیخ وسیم خلیل، ابراہیم شکیل کھاٹک ، مشتاق  بادلی والا، مسعود خان، محمد اقبال باغبان، شریف بابا، ساجد شیخ، افضل خان جناب، حکیم حوالدار، اشفاق مرزا وغیرہ معززین جلوہ افروز تھے۔ مذکورہ الوداعی تقریب  الفیض اردو ہائی اسکول کی 15 وی بیچ کی تھی ۔جو دہم جماعت کا امتحان دینے والے ہے۔  اس پروگرام میں جماعت پنجم تا نہم کے سالانہ امتحان میں اول نمبر آنے والے طلباء کو مہمانان کے ہاتھوں  اسناد اور میڈلز سے نوازا گیا۔  دسویں جماعت کے طلباء میں محفوظ شاہ سکندر شاہ اور سعدیہ اکبر پنجاری کو مثالی طالب علم ہونے پر اسناد، ٹرا...

ممبئی یونیورسیٹی میں "اُردو جلسہ 2024" کا کامیاب انعقاد

Image
 ممبئی : نامہ نگار (توصیف) عالمی یوم مادری زبان کی مناسبت اور بزمِ یارانِ ادب ممبئی کے یومِ تاسیس کے موقع پر شعبہ اُردو ممبئی یونیورسٹی اور بزمِ یارانِ ادب ممبئی کی جانب سے "اردو جلسہ 2024" کا انعقاد کیا گیا ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ قرأت مہاراشٹرا کالج کے طالب علم مزمل بوٹ نے کی، جلسہ کا افتتاح سرفراز آرزو صاحب کے ہاتھوں ہوا ، بطور مہمانانِ خصوصی فرید احمد خان ، عبید اعظم اعظمی اور اسلم کرتپوری موجود تھے ، ڈاکٹر قمر صدیقی نے تمام مہمانان کا استقبال کیا۔ توصیف احمد کاتب نے بحسن و خوبی نظامت کے فرائض انجام دیے۔ ڈاکٹر قمر صدیقی نے شعبہ اردو ممبئی یونیورسٹی کے تعلق سے طلبہ کو تفصیلی معلومات فراہم کی۔ وہیں عبید اعظم اعظمی نے بزمِ یارانِ ادب ممبئی کے گزشتہ ایک سال سے جاری کارکرگی کا ذکر کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ۔ اور اراکین بزم کے حوصلے اور ہمت کو سراہا۔ اسلم كرتپوری نے اُردو رسم الخط کے استعمال پر زور دیا ۔ فرید احمد خان صاحب نے عالمی یومِ مادری زبان کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔  صاحبِ صدر جناب سرفراز آرزو صاحب نے جلسے کے انعقاد پر مبارک باد...

بیگم قمر النساء کاریگر کے عارف خان پٹھان مثالی معلم ایوارڈ سے سرفراز۔

Image
شولاپور : نامہ نگار (آفرین پیرمپللی) گریشیس ایجوکیشنل، سوشل، اینڈ کلچرل آرگنائزیشن شولاپور کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز اُردو ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور کے معاون معلم عارف خان پٹھان سر کی تعلیمی سرگرمیوں کا اعتراف کرتے ہوئے شال، بوکے، سرٹیفکیٹ اور خوبصورت ٹرافی دے کر "مثالی معلم ایوارڈ" سے سرفراز کیا گیا۔ ‌اسی مناسبت سے مدرسہ ہٰذا کے صدر مدرس محمد علی شیخ سر و جملہ اسٹاف کی جانب سے اشفاق منیار سر کے دست مبارک عارف خان پٹھان سر کی خدمت میں شال اور بوکے دے کر ہمت افزائی کی گئی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ واضح رہے کہ عارف خان پٹھان سر مدرسہ ہٰذا میں ڈرائنگ اور کرافٹ ٹیچر ہونے کے ساتھ ساتھ این سی سی و آر ایس پی کے بھی انچارج ہیں۔ این سی سی و آر ایس پی کے طلبہ و طالبات کو رہنمائی فرماتے ہیں۔

جلگاؤں کی تھیم کالج میں ادویاتی پودوں کی نمائش و معلومات پر رہنمائی۔

Image
جلگاؤں( سعید پٹیل) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیرِ اہتمام ایچ جے تھیم کالج جلگاؤں کے شعبہ نباتیات کے تحت دواؤں کے پودوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر۔ چاند خان نے پروگرام کا افتتاح فتا۔ کاٹ کر کیا ۔نمائش کے انعقاد کے پیچھے کا نظریہ شعبہ نباتیات کے سربراہ ڈاکٹر تنویر خان نے تبصرہ کیا۔ ڈاکٹر یوسف پٹیل نے پودوں اور ادویاتی پودوں کے تحفظ اور پائیدار استعمال پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر تنویر خان نے پودوں کی حفاظت کرتے ہوئے اس کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی۔    اپنی صدارتی تقریر میں ڈاکٹر۔ چاند خان نے دواؤں کی خصوصیات اور ادویاتی پودوں کی اہمیت پر زور دیا۔ نمائش میں کل 32 طلباء نے حصہ لیا۔ طلباء نے 32 سے زائد اقسام کے پودوں کی جڑیں، چھال، پتے، پھول، بیج اور پھل جمع کیے اور بتایا کہ دواؤں کی جڑی بوٹیاں مختلف بیماریوں اور بیماریوں کے لیے کتنی مفید ہیں۔ اس موقع پر بطور ممتحن ڈاکٹر۔ شیخ حفیظ اور ڈاکٹر امین قاضی موجود تھے۔ اس نمائش میں پروفیسر۔ ڈاکٹر پنجاری ، وائس پرنسپل شیخ وقار، ڈاکٹر شیخ عرفان، ڈاکٹر سداشیو۔ دپکے، ڈاکٹر۔اخت...

"ہر زبان اپنی تاریخ اور اپنا تہزیبی و ثقافتی ورثہ رکھتی ہے."سدھارتھ شانڈلیا "کسم آگرج کی سالگرہ پر اردو کارواں کا عالمی یوم مراٹھی کا پروگرام"

Image
 صدائے مہاراشٹر نیوز نیٹورک ممبئی :(فرید احمد خان کی رپورٹ) ممبئی 27 فروری: اردو کارواں، ممبئی اور اقبال ایجوکیشن ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے آر-سی اردو جونیئر کالج آف ایجوکیشن، امام باڑہ میی آج 27 فروری کو یوم مراٹھی منایا گیا۔ مذکورہ پروگرام کی صدارت فرید احمد خان (صدر اردو کارواں) نے کی۔ آپ نے اپنے صدارتی خطبے میں کہا کہ زبان کسی مخصوص خطے یا مذہب کی نہیں ہوتی۔ اس نوعیت کے پروگرام زبانوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہے۔ بہ طور مہمان خصوصی شرکت فرما مشہور شاعر سدھارتھ شانڈیلیا نے مراٹھی ادب کی تاریخ کے ساتھ ساتھ مراٹھی دن کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہر زبان اپنی تاریخ اور اپنا تہزیبی و ثقافتی ورثہ رکھتی ہے۔" پرنسپل ساںٔرہ خان نے پروگرام کی غرض و غایت بیان کی اور کہا کہ مراٹھی دن پدم شری و گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ ادیب وشنو وامن شیروڈکر (کسم اگرج) کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس پروگرام میں کالج کی طالبات نے مراٹھی کی نظمیں پیش کیں۔ پروگرام کی ابتدائی نظامت کالج کی طالبہ نافعہ نے اور مرکزی حصے کی نظامت وسیم شیخ سر نے بہ حسن و خوبی انجام دی۔ تبسم ناڈکر (بانی صدر اقبال ایجوک...

مولانا غیاث احمد رشادی کا دو روزہ جالنہ دورہ کامیابی سے ہمکنار مایوسی کے بجائے حوصلہ رکھنے کی ترغیب۔

جالنہ : (نامہ نگار) منبر ومحراب فاؤنڈیشن جالنہ کے زیر اہتمام تو گذشتہ دنوں منبر ومحراب فاؤنڈیشن کے بانی اور قومی صدر مولانا غیاث احمد صاحب رشادی کی جالنہ آمد ہوئی اس دوران مولانا کا پہلا خطاب مسجد حضرت بلال رض ماما چوک جالنہ میں نماز جمعہ سے قبل ہوا جہاں پون گھنٹہ کے مختصر سے وقت میں مولانا نے عزم حوصلہ اور ہندوستانی مسلمانوں کے روشن و تابناک مستقبل کو قرآن وسنت کی روشنی میں اسطرح بیان فرمایا کہ سامعین کے دلوں سے خوف و ما یوسی کے بادل چھٹ گئے اور امید کی کرن جاگ گئی اسی دن شام میں جالنہ ضلع کی تحصیل جعفرآباد میں ایک عظیم الشان اجلاس عام منعقد ہوا جہاں سینکڑوں برادران اسلام اور برادران وطن سے اپنی مخاطبت میں مولانا نے قومی یکجھتی کی ضرورت کی طرف توجہ دلائی نیز مسلمانوں کو خاص کر اپنے مذہب پر عمل پیرا ہونے اور سنت رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے سانچے میں اپنی زندگیوں کو ڈھالنے کی تلقین کی 24 فروری بروز سنیچر کو صبح 8 تا ظہر ضلع بھر کے ائمہ خطباء ومعلمین کرام کے لیے ایک نصف روزہ تربیتی کیمپ مولانا رئیس احمد صاحب ملی صدر صفا بیت المال جالنہ کی صدارت میں مسجد حمزہ نریمان نگر ریلوے اسٹیش...

جلگاؤں اقرا اردو اسکول سالار نگر کے معلم نور محمد شیخ نثار احمد کو ریاستی مثالی معلم، ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ ایوارڈ تفویض۔

Image
جلگاؤں : نامہ نگار (انیس الدین) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقرا اردو ہائی اسکول سالار نگر جلگاوں کے معاون معلم شیخ نور محمد نثار احمد کو خادمین امت ناندیڑ کی تنظیم کی جانب سے ریاستی مثالی معلم ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ ایوارڈ سے ایچ جے تھم کالج جلگاوں میں تفویض کیا گیا۔ خادمین امت فاؤنڈیشن ناندیڑ یہ تنظیم ہر سال ہر اضلاع میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کی نسبت سے مختلف پروگرام کا انعقاد کرتی ہے اور انہیں انعامات سے حوصلہ افزائی کرتی ہے اسی سلسلے کی  ایک کڑی درس و تدریس میں اپنی خدمات انجام دے رہے ایسے معلمین جو تدریس کو تدریس کا فریضہ نہ سمجھتے ہوئے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی میراث سمجھ کر 24 گھنٹے طلباو طالبات کی فکر میں لگے رہتے ہیں اور انہیں ہر وقت رہنمائی کرنا اپنا فریضہ سمجھتے ہیں ایسے معلمین کو خادمین امت کی جانب سے ایوار دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اقرا اردو اسکول سالا نگر جلگاوں کے معاون معلم شیخ نور محمد نثار احمد گزشتہ 25 سالوں سے درس و تدریس کا فریضہ انجام دے رہے ہیں آپ کودی گئی ذمہ داریوں کو بڑی ایمانداری و دیانت داری کے ساتھ اد...

بی۔کیو۔گرلز۔اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج میں "یوم اردو کا جشن کامیابی سے ہمکنار۔"

Image
شولاپور : (محمد جاوید تاڑے کی رپورٹ: یوم اردو کے موقع پر بی۔کیو۔کے گلرز اُردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج شولاپور میں اردو زبان اور ثقافت کی رنگینیوں سے بھرپور تقریب منعقد کی گئی۔ یہ تقریب 15 فروری 2024 کو اردو زبان کے مشہور و معروف شاعر مرزا اسد اللہ خان غالب کے یومِ وفات کی یاد میں منائی گئی۔ اس تقریب کے انعقاد کا مقصد اردو زبان سے آگہی و اسکی ادبی میراث کی قدر کرنا تھا۔  پروگرام کو ای۔ لرننگ کلاس میں منعقد کیا گیا، تقریب کا آغاز گیارہویں جماعت کی طالبہ عائشہ سید نے کلام مجید کی تلاوت سے کیا، جس نے سامعین کے دلوں کو چھو لیا۔ قریشی افنان اور سعدیہ بھنڈالے نے بڑے ہی خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کے فرائض کو انجام دیا۔ حمد اور نعت کا نظرانہ گیارویں جماعت کی طالبات حنا باغبان اور فائزہ شیخ نے پیش کیا۔ جلسہ کی صدارت مدرسہ ہذا کے پرنسپل محمد علی شیخ سر نے کی۔ مختلف جماعتوں کے طالبات جن‌ میں ایمن واگھے'( ہشتم -سی) قریشی حمیرہ (ششم-ڈی)' زویہ ڈنڈو ( گیارہویں - ڈی)' گنٹا نگار ( گیارہویں -ڈی)' شفا بھنڈالے( ہشتم -بی)' ناگور فوزیہ (گیارہویں- سی) نے نظمیں،اشعار، ت...

مہاراشٹر اردو اکیڈمی کے اشتراک سے آر سی ماہم ڈی ایڈ کالج میں یاد چکبست کا شاندار انعقاد۔

Image
ممبئی : (شعیب ہاشمی کی رپورٹ) بروز سنیچر مورخہ 24 فروری کو ممبئی کی مشہور آر سی ماہم میونسپل اردو اسکول میں اردو اکیڈمی کے سابق چیئرمین خورشید صدیقی کی صدارت میں پنڈت برج نارائن چکبست کی یاد میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا. یہ تقریب آر سی ماہم ڈی ایڈ کالج اور مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکیڈمی کے اشتراک سے ہوئی . اس تقریب میں ممبئی کی ڈی ایڈ کالجوں کے مابین مضمون نویسی اور غزل خوانی کا مقابلہ رکھا گیا. جس میں مہمان خصوصی کے طور پر ممبر بورڈ آف اسٹڈیز ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر ڈاکٹر فیروز شیخ اور پاسبان ادب کے صدر محترم دانش شیخ نے شرکت کی.  ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ شاہ مختار احمد اور بیٹ آفیسر الماس افروز نے خصوصی طور پر شرکت کرکے معماران قوم کی حوصلہ افزائی کی. ان کے علاوہ مہمانان میں فرید احمد خان صدر اردو کارواں، ڈاکٹر عمران امین ،سلمان کردمے جنرل سیکرٹری میسکو، جاوید انصاری صدر اردو ٹیچرس یونین، عارف اعظمی سبکدوش پرنسپل ، عبدالحلیم نائب صدر شکشک سینا، خان الیاس صدر آئیٹا وغیرہ نے شرکت کرکے تقریب کی رونق میں اضافہ کیا. ان تمام کے علاوہ آر سی ماہم بلڈنگ ا...

ہمیں میکر بننا چاہیے نا کہ یوزر : مولانا حارث۔

Image
  صدائے مہارشٹرنیوز نیٹورک شولاپور :  نامہ نگار(اقبال باغبان) "ہمیں میکر بننا چاہیے نا کہ یوزر" یہ بیان جمعیت عُلمائے ہند کے ذمہ دار مولانا حارث نے سوشل کالج میں منعقد پروفیسرڈاکٹر عبدالرحیم گدوال کی دسویں کتاب بعنوان " کونسٹی ٹیوشنل رائٹس آف دی مائینوریٹی" کی رسم اجراء میں کہی۔ یہ تقریب کالج کے کارگزارپرنسپل ڈاکٹر اقبال تنبولی کی صدرات میں عمل میں آئی۔ مہمان خصوصی  پُنیہ شلوک اہلیہ دیو ہولکر سولاپور یونیورسٹی کے نائب صدر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر لکشمی کانت داما اور مولانا حارث تھے۔ پروگرام کی ابتداء اللہ تبارک تعالیٰ کی حمد وثنا سے ہوئی۔ مہمانان کا تعارف  ڈاکٹر زین الدین مُلّا نے کیا، کتابِ ہٰذا کا تعارف ڈاکٹر سچن راج گورو نے کیا ۔ کتاب کی رسمِ رونمائی مہمانان کے دستِ مبارک سے عمل میں آئی۔                        مولانا حارث نے کہا کہ دورِ حاضر میں اُمت کی پستی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم تحقیق کے میدان میں بہت پیچھے ہیں۔ ہم صرف صارفین کی حیثیت  رکھتے ہی...

اینگلو اردوہائی اسکولشرول کولہاپور کی جانب سے الوداعی تقریب کا اہتمام۔

Image
شرول، اورواڑ : نامہ نگار (پٹھان شاہ خالدخان) بروز سنیچر (24/02/2024)کوہر سال کی طرح امسال بھی اینگلو اردوہائی اسکول کی جانب سے الوداعی تقریب کا پُرجوش اہتمام کیا گیا ۔تقریب کی نظامت نہم جماعت کی طالبات نے خوبصورت انداز میں کی۔ تقریب کا آغاز ہشتم جماعت کی طالبہ نے خوش الحان قرات سے کیا۔ طلبہ اور اساتذہ کے درمیان گزرے خوبصورت ایام کی جھلکیاں دہم جماعت کے کچھ طلبہ نے نمناک آ نکھوں سے پیش کی ۔ بعد ازاں اسکول کےچیرمن شمش الدین پٹیل صاحب،اسکول کےصدر مدرس پٹیل سر, نائیک سر, دیڈباغ سر, شیخ سر,متولی سر، پٹھان سر,قاضی میڈم، اتار میڈم، فردوس میڈم، نےاپنے طلبہ کو تعلیم کی اہمیت ، عصری چیلینج ، دین‌ کی اہمیت سے متعلق نصیحتیں کیں۔آخر میں نہم جماعت کی طالبہ نےرسم شکریہ ادا کرتے ہوۓ اختتامی کلمات کہے ۔ نہم جماعت کے تمام طلبہ و طالبات تقریب کی کارکردگی میں پیش پیش رہیں ۔

شمش اردو میڈیم اور بال بھارتی انگلش مڈیم اسکول اِنڈی میں خوشخطی کا مقا بلہ

Image
انڈی: نامہ نگار(رخسانا شیلدار) , انڈی اس گاؤں میں واقع اسکول شمش اردو میڈیم اور بال بھارتی انگلش میڈیم اسکول میں آج بروز شنیچر ۲۴فابروری ۲۰۲۴ کو خوشخطی کا مقابلہ اور ڈرائینگ مقابلہ لیا گیا ۔ جس میں چوتھی جماعت سے لی کر ۸ آٹھ جماعت تک کے بچوں نے بڑ چڑھ کر حصہ لیا ۔ یہ مقابلہ منعقد کرنے کا مقصد یہ تھا کہ بچوں میں پڑھائی کی دلچسپی پیدا ہو اور بچوں کا ذہن روش ہو جائے۔ تمام بچے اس مقابلہ میں حصہ لے کر بہت خوش تھے ۔ اس مقابلہ میں سبھی ٹیچرس کاتعا ون رہا ۔ سرگرمی کو کامیاب بنانے ادارے کے چیئرمین سیکندر عرب سر اور شکیل عرب کا بھر تعاون رہا نیز فیاض سر, مصباح ٹیچر یاسمین ٹیچر زیبا ٹیچر اور تمام ٹیچرس نے اپنی خدمات پیش کی ۔

کاجل نگر مسجد ومدرسہ کا سالانہ دینی اجلاس اور کاجل نگر ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے دفتر کا افتتاح ۔

Image
شولاپور: نامہ نگار (رضوان کرجگی) کاجل نگر مسجد و مدرسہ کا سالانہ دینی اجلاس قاری محمد فاروق صاحب کی صدارت میں بڑے تزک واحتشام کے ساتھ عمل میں آیا۔ اجلاس کا آغاز محمد عزیرمحبوب کے خوش الحان تلاوت کلام پاک سے ہوا۔بطورِ مہمانِ خصوصی مولانا حارث صاحب اور ہر دل عزیز میونسپل کونسلر توفیق شیخ ( پہلوان) موجود تھے۔مولانا حارث صاحب نے قرآن ترجمہ کے ساتھ سمجھ کرپڑھنے کی تلقین کرتے ہوئے دین کی روشنی میں قرآن پڑھنے اور پڑھانے کی اہمیت پر جامع انداز میں اپنا خطاب پیش کیا۔اس موقع پر مکتب کے کثیر تعداد میں طلبہ نے مختلف موضوعات پر دینی معلومات پیش کیے  ساتھ ہی ساتھ  اردو ،انگریزی زبان میں دینی تقاریر پیش کرکے سامعین کو محظوظ کیا۔مکتب کے طالبِ علم  ابرار احمد ،محمد ظہیر ،محمد احسان ،عبدالعزیز شیخ،عزیر محبوب شیخ،اویس انیس شیخ محمد ارشد ،محمد اویس کو بطور انعام دینی کتب ، قلم کے علاوہ نقد انعامات سے نوازا گیا۔تمام طلبہ کی تیاری کے لیے مولانا عبدالکریم صاحب اور حافظ سمیر صاحب نے بے حد محنّت کی۔ صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے قاری فاروق صاحب نے  کہا کہ جاگو مسلمانوں جاگو اپنا تعلق...

بندے علی خان اردو اسکول بنیلی‌ میں "مینا بازار" کا کامیاب انعقاد۔

Image
کلیان : نامہ نگار ( پرویز ضیاء الدین) ، کلیان شہر کے مضافات میں واقع کلیان ڈومبیولی بلدیہ کے بندے علی خان اردو اسکول میں آج بروز سنیچر ٢٤ فروری ٢٠٢٤ کو مینا بازار کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے طلبا و طالبات نے مختلف پکوانوں کے اسٹال لگاۓ ۔ سبھی سرپرست والدین و اساتذہ نے نونہالوں کی اس کوشش کو ہاتھوں ہاتھ لیا۔ ٧٠ اسٹال میں چائنیز ، عربی، حیدرآبادی، مغلیہ، اور لکھنوی طرز کے پکوان طلبا نے پیش کئے۔  بازار کا افتتاح مدرسہ ہذا کے جواں سال معلم اسلم سر کی تلاوت اور توقیر نظیر سر کی نعت خوانی سے ہوا۔ سرپرست ، والدین اور اہلیان بنیلی‌ کا جم غفیر اس موقع پر موجود تھا۔ بازار کو کامیاب بنانے کے لئے ہیڈ ماسٹر عبدالحمید سر کی رہنمائی میں اسکول کے تمام اساتذہ نے خوب محنت کی۔ واضح رہے کہ بندے علی خان اردو اسکول ایک سرکاری اسکول ہونے کے باوجودطلبا کی تعداد کے اعتبار سے کلیان ڈومبیولی کا سب سے بڑا اسکول ہے جہاں جماعت اول تا ہشتم ١٩٠٠ طلبا زیر تعلیم ہیں اور ٢١ اساتذہ کرام تدریسی فرائض انجام دے رہے ہیں۔

سنجے نگر میونسپل سیکنڈری اسکول کا سالانہ جلسہ۔۔۔ 'کہ شاہین تیار ہے پرواز کے لئے'

Image
گونڈی : نامہ نگار (محمد اسلم) آج بروز ہفتہ بتاریخ 24 فروری 2024 کو سنجے نگر میونسپل سیکنڈری اسکول کا سالانہ جلسہ کامیابی سے منعقد ہوا۔ اس پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت اور ترجمہ سے ہوا۔ بعد ازاں حمد و نعت کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ دہم جماعت کے طلبہ و طالبات نے الوداعی تقریب سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ دہم کی ہی طالبات نے الوداعی گیت بھی پیش کیے۔ اس کے بعد اسکول میں منعقد مقابلوں کے انعامات بچوں میں تقسیم کیے گئے۔ کرکٹ کا انعام دہم الف نے جیتا تو کھو کھو کا انعام نہم الف نے جیتا۔ دہم الف کے طالب علم ارمان فیروز خان کو بہترین طالب علم انعام سے سرفراز کیا گیا۔ وہیں طالبات کا بہترین انعام دہم ج کی طالبہ صاحبہ شیخ نے حاصل کیا۔  اس موقع پر طلبہ کی حوصلا افزائی اوارڈ شارینہ مس کو ملا۔ عالیہ مس کو طلبہ کے مسائل حل کرنے والے ٹیچر کا انعام ملا تو اصغر سر کو پکنچل استاد کے انعام سے سرفراز کیا گیا۔ گزشتہ سال کے دھم کے امتحان میں انگریزی مضمون میں نمایاں کارکردگی کے لیے انجم مس اور سمیہ مس کو انعام سے سرفراز کیا گیا۔ طلبہ کے ووٹنگ پر بہترین اساتذہ کا انعام دہم کے لیے محمد اس...

آئیڈیل ایجوکیشنل موومنٹ کی جانب سے الوداعی تقریب کا اہتمام۔

Image
ممبئی : نامہ نگار (خان شبنم) بروز جمعہ بعد نماز مغرب ہر سال کی طرح امسال بھی آئیڈیل ایجوکیشنل موومنٹ کی جانب سے گونڈی کے اس چھوٹے سے خطے میں واقع حاجی نیاز ہال میں الوداعی تقریب کا پُرجوش اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کا آغاز دسویں جماعت کی طالبہ نے خوش الحان قرات سے کیا۔ طلبہ اور اساتذہ کے درمیان گزرے خوبصورت ایام کی جھلکیاں کچھ طلبہ نے نمناک آ نکھوں سے پیش کی ۔ بعد ازاں عبد الرحمن سر ، شجرالنساء مس ، ولی ﷲ سر ، رئیس سر ، کفیل سر اور شبنم فاروق مس نے طلبہ کو تعلیم کی اہمیت ، عصری چیلینج ، دین‌ کی اہمیت سے متعلق چند نصیحتیں پیش کی۔طلبہ کو تحائف سے بھی نوازا گیا ۔آخر میں آے۔ای۔ایم۔ کے انچارج محترم صلاح الدین سر نے رسم شکریہ ادا کرتے ہوۓ اختتامی کلمات کہے ۔ کیف سر ، کفیل سر ، عرفان سر ، ولی ﷲ سر تقریب کی کارکردگی میں پیش پیش رہیں ۔

اقرا اردو ہائی اسکول سالار نگر میں یوم ازاد کی وفات کی نسبت سے ،مولانا أزاد کی خدمات، پروگرام کا انعقاد ۔۔

Image
جلگاوں : نامہ نگار (انیس الدین) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقرا اُردو ہائی اسکول سالار نگر جلگاؤں میں جماعت ہشتم میں مولانا ابو الکلام آزاد کی یوم وفات کی نسبت سے ،مولانا ازاد کی خدمات، عنوان سے پروگرام اسکول ہذا کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر صاحب کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔ جماعت ہشتم  کے طالب علم منزل شیخ کی تلاوت قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ معاون معلم  ڈاکٹر انیس الدین شیخ نے افتتاحی کلمات میں مولانا آزاد کا اجمالی خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا آزاد ایک مجاہد ازدی، صحافی، شاعر اور ایک سیاسی قائد کی حیثیت رکھتے تھے۔ مولانا  آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم رہے۔ تعلیمی اسکیمیں انہیں کی دین ہیں۔ آج ہی کے دن، 22 فروری 1958 کو وہ اس دار فانی سے کوچ  کر گئے لیکن ان کے خدمات کو ہندوستان کبھی  فراموش نہیں کر سکتا۔ مولانا آزاد کے متعلق طلبا کو مذید معلومات ہوں اسی لیے آج یہ مختصر پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔  صدارتی خطبہ میں ڈاکٹر ہارون بشیر صاحب نے ،مولانا آزاد کی زندگی، خدمات ، عنوان سے سیر حاصل گفتگو کی طلبہ کو مطالعے کی عادت سے روشناس کرا...

کے کے اردو گرلز ہائی سکول و جونیئر کالج میں "تھینکیںگ ڈے"کا انعقاد ۔

Image
جلگاؤں: نامہ نگار (عقیل خان بیاولی) انجمن خدمت خلق کے زیر اہتمام جاری کے کے اردو گرلز ہائی سکول و جونیئر کالج میں ٢٢ فروری مسٹر بیڈن پاویل و مسسز پاویل کا جنم دن بطور تھینکیںگ ڈے غور و فکر کا دن کے طور پر شعبہ گائیڈس کے زیر اہتمام پرنسپل تنویر جہاں اقبال شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا اپنی صدارتی رہنمائی میں موصوفہ نے زندگی میں کامیاب ہونے کے لۓ خدمت خلق کی اہمیت اور اس سے پہلے سنجیدگی سے کسی موضوع پر غور و فکر کی اہمیت پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں سکون اور  سنجیدگی خدمت سے میسر ہوسکتے ہیں اس لیۓ ہر جگہ سنجیدگی لازمی ہے شعبہ کی نگراں استانیاں شکیلہ شیخ، سید رضوانہ،نے  ورزش،یوگاسن کی اہمیت بتائ، جمیلہ خان،شیخ نازیہ ،سمینہ شیخ، نسرین قادری نے کامیابی کے لۓ محنت و کوشش کی۔

تامل ناڈو کے بابائے اُردو علیم صبا نویدہ نہیں رہے۔

Image
  مدراس: (نامہ نگار) آج بروز سنیچر 24 فروری 2024 کو مشہور ادیب, شاعر, نقاد, حضرت علیم صبا نویدی صاحب اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ آپ تامل ناڈو کے بابائے اُردو کہلاتے تھے اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے۔ آپ چالیس سے  زائد کتابوں کے خالق تھے۔ اردو دنیا کا ایک اہم چراغ گل ہوگیا، آپ نے اردو کی سنگلاخ زمین پر اردو کی آبیاری کی۔ عمر بھر اردو کی خدمت کی۔ آپ کی تصانیف یقیناَ اردو ادب کا گراں مایہ سرمایہ ہے۔ ادب کی تاریخ میں آپ کا نام آب زر سے لکھا جائے گا۔ ادارہ صدائے مہاراشٹر آپ کی خدمات کا اعتراف کرتا ہے اور آپ کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔

کمپیوٹر سائنس ہیکاتھون فیسٹیول 2024 میں ریاستی سطح کے کمپیوٹر کوڈنگ اور مشین لرننگ مقابلے میں مہانگر پالیکا لڑکوں کا اردو اسکول نمبر 2 شولاپور کی کامیابی۔

Image
شولاپور: (نامہ نگار) مہانگر پالیکا لڑکوں کا اردو اسکول نمبر 2 شولاپور نے ریاست میں ساتواں نمبر حاصل کر 21 ویں صدی میں اردو زبان والے بھی پیچھے نہیں ہیں یہ ثابت کیا۔ انعام کے طور پر ساتویں نمبر پر آنے والے کو 1 لیپ ٹاپ 3 ٹیب اور 2000 نقد دیے گئے۔ مذکورہ فیسٹیول میں اسکول نے کوڈنگ کے ذریعے ایک خودکار آبپاشی نظام ڈیزائن کیا۔ اس تین روزہ ہیکاتھون فیسٹیول میں ریاست کے 14 اسکولوں نے حصہ لیا۔ ضلع سطح کی کوڈنگ میں پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والے اسکول کو ریاستی سطح کا سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ یہ تقریب ایمیزون کے دفتر ویمن نگر پونے میں منعقد ہوئی۔  عمران جمعدار سر اور طلباء عرشیہ شیخ، فیضان نگارے اور شعیب شیخ کو انعام حاصل کرنے کے لیے۔ انتظامی افسر سنجے جاویر صاحب،  ڈائٹ کے ایڈوکیٹ جناب ششی کانت شندے، ناظر تعلیم آفیسر دفیعدر سر اور دولت بی نداف میڈم، سپروائزر رجنی راوت میڈم اور نیلوفر سید میڈم، سنٹر ہیڈ سنتوش جادوار سر پرنسپل  شیخ صالحہ۔ اور عملہ نے تعریف، مبارکباد اور مستقبل کے کام کے لیے نیک خواہشات پیش کی۔اس تقریب کی میزبانی امیزون فیوچر انجنیئرنگ اور کوڈ فار اِن ہا س لرنی...

ہندوستانی تیراندازوں نے ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی۔.

Image
(فری پریس جرنل انگلش میگزین سے ماخوز خبر۔ مترجم محمد جاوید تاڑے) 23,فروری، 2024 بروز جمعہ بغداد میں شروع ایشیا کپ  کے پہلے مرحلے کے فائنل میں بھارتی تیراندازوں، بشمول سابق عالمی نمبر ون دیپیکا کماری نے جمعرات 22 فروری کو ایشیا کپ کے پہلے مرحلے کے فائینل میں اپنی جگہ بنا لی۔دیپیکا کماری تین بار  اولمپیئن‌ وینر رہ چکی ہیں ۔ بھارتی خواتین کی ریکرو ٹیم ایلیمینیشن راؤنڈ میں جس میں بھجن کور بھی شامل تھیں، میزبان عراق کو شکست دے کر ازبکستان کے خلاف سونے کے تمغے کے مقابلے کے لیے  جگہ بنا لی۔ مردوں کی ریکرو ٹیم جس میں دھیراج بومادیوارا، پراوین جادھو اور ترندیپ رائے شامل تھے، نے بھی میزبانوں کو شکست دی، اور  بآسانی اپنا مقام فائنل میں پکا کرلیا اب فائنل میں بنگلہ دیش سے مقابلہ ہوگا۔ ریکرو میکسڈ ٹیم یونٹ میں، بھارت نے شام اور قطر کو بھی بآسانی شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

غزل (آصف عالم۔بیڈ)

Image
(غزل )  آصف عالم بیڑ موبائل :7020935762 نہ ہندو سے لینا ہے نہ مسلماں کو دینا ہے اسلیے  لیڈر ادھر سے کمینہ ہے لیڈر ادھر سے کمینہ ہے  ہو جاےگا اتحاد تصویر پڑھ کے انہیں  گاندھی ادھر سے بتانا ہے کلام ادھر سے بتانا ہے  کرنا ہے مذہب کے دشمنوں کا جو جڑ سے خاتمہ پھر  گیتا ادھر سے سنانا ہے قرآن ادھر سے سنانا ہے  راستے جدا ہے مگر منزل کی ہے سب کو خبر  شمشان ادھر سے جانا ہے قبرستان ادھر سے جانا ہے آ جائے روبرو چہرا بدل کے تو اسے  آئینہ ادھر سے دکھانا ہے آئینہ ادھر سے دکھانا ہے  پڑھ کر میرے اشعار آصف اب اس کے ماتھے پر  کبھی ادھرسے پسینہ ہے کبھی ادھرسے پسینہ ہے

سابق چیف منسٹر منوہر جوشی۔نہیں رہےقاںم رہے گی ان کی یاد۔

Image
ممبی ۔ ریاست مباراسٹر کے سابق چیف منسٹر منوہر جوشی کا آج انتقال ہوگیا وہ کافی دنوں سے بیمار تھے۔ مہاراشٹر کا "کوہ نور " کہلانے والے چوشی آج ہم میں نہیں رہے مگر آنکی یادیں اور کام ہمیشہ ان کی  یاد دلاتی رہیں گی۔ سو لا پور سے بھی ان یاد جڑی ہے۔  سولاپور ضلع مراٹھی پترکار سنگھ کی نںی عمارت پتر کار بھون کے افتتاح کے لیے سن 1997میں آپ سولاپور آیے تھے۔ بیجاپور روڑ پر بنے پترکار بھون کی عمارت کے افتتاح اس وقت کے چیف منسٹر منوہر جوشی جی کے ہاتھوں عمل میں آئی تھی۔ اس پروگرام میں بارشی کے آمدار دلیپ سوپل ۔کامگار منتری صابر شیخ کے علاوہ ضلع اور شہر کے صحافی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس وقت لی گئی یاد گار تصویر میں قاصد کے مدیر ایوب نلامندو اشوک مٹھپتی سکریزی الحاج عبدا لطیف نلامندو ششیکانت نارکر دکھائی دے رہے ہیں۔