جلگاؤں اقرا اردو اسکول سالار نگر کے معلم نور محمد شیخ نثار احمد کو ریاستی مثالی معلم، ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ ایوارڈ تفویض۔

جلگاؤں : نامہ نگار (انیس الدین) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقرا اردو ہائی اسکول سالار نگر جلگاوں کے معاون معلم شیخ نور محمد نثار احمد کو خادمین امت ناندیڑ کی تنظیم کی جانب سے ریاستی مثالی معلم ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ ایوارڈ سے ایچ جے تھم کالج جلگاوں میں تفویض کیا گیا۔ خادمین امت فاؤنڈیشن ناندیڑ یہ تنظیم ہر سال ہر اضلاع میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کی نسبت سے مختلف پروگرام کا انعقاد کرتی ہے اور انہیں انعامات سے حوصلہ افزائی کرتی ہے اسی سلسلے کی  ایک کڑی درس و تدریس میں اپنی خدمات انجام دے رہے ایسے معلمین جو تدریس کو تدریس کا فریضہ نہ سمجھتے ہوئے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی میراث سمجھ کر 24 گھنٹے طلباو طالبات کی فکر میں لگے رہتے ہیں اور انہیں ہر وقت رہنمائی کرنا اپنا فریضہ سمجھتے ہیں ایسے معلمین کو خادمین امت کی جانب سے ایوار دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اقرا اردو اسکول سالا نگر جلگاوں کے معاون معلم شیخ نور محمد نثار احمد گزشتہ 25 سالوں سے درس و تدریس کا فریضہ انجام دے رہے ہیں آپ کودی گئی ذمہ داریوں کو بڑی ایمانداری و دیانت داری کے ساتھ ادا کرنے والے جناب محترم شیخ نور محمد نثار احمد کو ریاستی مثالی معلم ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ ایوارڈ خادمین امت کے امیر عابد خان سرناندیڑ کے ہاتھوں تفویض کیا گیا۔ موصوف اسکو ل ہٰذا میں سائنس کے معلم کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔آئے سی ٹی لیب کے انچارج، مقابلہ جاتی امتحانات کے انچارج، ہفتہ روزہ کلاسز کے انچارج اولمپیاڑ اسکالرشپ اور دینیات، مشن یو پی ایس سی کے کوآرڈینیٹر جیسے مختلف امتحانات کی تیاری ، امتحان فارم بھرنے سے لے کر امتحانات کے نتائج تک طلبہ و سرپرست سے بروقت رابطے میں رہ کر بڑی ذمہ داری کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں انہی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ اسکول ہٰذا کے ہر سال اسکالرشپ امتحان اولمپیاڈ امتحان، این ایم ایم ایس اور مشن یو پی ایس سی امتحانات میں طلبہ کامیاب ہوئے۔ اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کر کے حکومت کی جانب سے وظیفہ بھی حاصل کر رہے ہیں موصوف نے اسی ماہ کریئر گائیڈنس کا امتحان بھی پاس کیا اور پیشہ وارانہ تعلیم کی رہنمائی بڑے مفصل انداز میں طلبہ و سرپرست حضرات کی کرتےآرہے ہیں۔ موصوف نے ایگزام انچارج و سائنس لیبٹری انچارج کے فرائض بھی بخوبی انجام دیے ہیں ۔موصوف نے ملازمت کے دوران ہی ماسٹر آف ایجوکیشن کی ڈگری بھی حاصل کی واضح رہے کہ اسکول کے نصابی غیر نصابی سرگرمیوں میں آپ برابر طلبہ کی تیاری کروا لیتے ہیں۔ حال ہی میں دہم جماعت کی دو طالبات کو آپ ہی کی رہنمائی سے ینگ سائنٹسٹ امتحانات کے چار مراحل کو کامیابی سے ہمکنار کیا اور انشاءاللہ آنے والے وقت میں دونوں طالبہ ینگ سائنٹسٹ کے لیے منتخب ہونے کے امکانات ہیں۔ خادمین امت کے امیر اور انکے ساتھی نے ان تمام خدمات کے اعتراف میں تنظیم کی جانب سے اقراء تھم کالج میں ایک پر شکوہ تقریب میں نور محمد نثار احمد شیخ کو ریاستی مثالی معلم ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ ایواڑ تفویض کیا۔ اس موقع پر اسکول ہذا کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر شیخ، موٹیویشنل اسپیکر سید الطاف علی رہنما،جی ایم سی کے صدر مدرس علیم عبدالرزاق ،معاون معلم ڈاکٹر انیس الدین شیخ، افتخار غلام رسول، جاں نثاراختر، زیان احمد شیخ صحافی ، اسماعیل شیخ، ڈاکٹر ثوبیہ بنش شیخ بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔ نور محمد نثار احمد شیخ کو ریاستی مثالی معلم ایوارڈ ملنے پر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب ،نائب صدر ڈاکٹر اقبال شاہ صاحب ، اسکول کمیٹی کے چیئرمن پروفیسر ایس ایم ظفرصاحب، سوسائٹی کے سیکرٹری اعجاز عبدالغفار ملک صاحب و دیگر ممبران نے مبارکباد پیش کی ۔ شال و گل دے کر استقبال کیا اور مستقبل کے لیے دعاؤں سے نوازا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔