کے کے اردو گرلز ہائی سکول و جونیئر کالج میں "تھینکیںگ ڈے"کا انعقاد ۔
جلگاؤں: نامہ نگار (عقیل خان بیاولی) انجمن خدمت خلق کے زیر اہتمام جاری کے کے اردو گرلز ہائی سکول و جونیئر کالج میں ٢٢ فروری مسٹر بیڈن پاویل و مسسز پاویل کا جنم دن بطور تھینکیںگ ڈے غور و فکر کا دن کے طور پر شعبہ گائیڈس کے زیر اہتمام پرنسپل تنویر جہاں اقبال شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا اپنی صدارتی رہنمائی میں موصوفہ نے زندگی میں کامیاب ہونے کے لۓ خدمت خلق کی اہمیت اور اس سے پہلے سنجیدگی سے کسی موضوع پر غور و فکر کی اہمیت پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں سکون اور سنجیدگی خدمت سے میسر ہوسکتے ہیں اس لیۓ ہر جگہ سنجیدگی لازمی ہے شعبہ کی نگراں استانیاں شکیلہ شیخ، سید رضوانہ،نے ورزش،یوگاسن کی اہمیت بتائ، جمیلہ خان،شیخ نازیہ ،سمینہ شیخ، نسرین قادری نے کامیابی کے لۓ محنت و کوشش کی۔
Comments
Post a Comment