مولانا غیاث احمد رشادی کا دو روزہ جالنہ دورہ کامیابی سے ہمکنار مایوسی کے بجائے حوصلہ رکھنے کی ترغیب۔

جالنہ : (نامہ نگار) منبر ومحراب فاؤنڈیشن جالنہ کے زیر اہتمام تو گذشتہ دنوں منبر ومحراب فاؤنڈیشن کے بانی اور قومی صدر مولانا غیاث احمد صاحب رشادی کی جالنہ آمد ہوئی اس دوران مولانا کا پہلا خطاب مسجد حضرت بلال رض ماما چوک جالنہ میں نماز جمعہ سے قبل ہوا جہاں پون گھنٹہ کے مختصر سے وقت میں مولانا نے عزم حوصلہ اور ہندوستانی مسلمانوں کے روشن و تابناک مستقبل کو قرآن وسنت کی روشنی میں اسطرح بیان فرمایا کہ سامعین کے دلوں سے خوف و ما یوسی کے بادل چھٹ گئے اور امید کی کرن جاگ گئی اسی دن شام میں جالنہ ضلع کی تحصیل جعفرآباد میں ایک عظیم الشان اجلاس عام منعقد ہوا جہاں سینکڑوں برادران اسلام اور برادران وطن سے اپنی مخاطبت میں مولانا نے قومی یکجھتی کی ضرورت کی طرف توجہ دلائی نیز مسلمانوں کو خاص کر اپنے مذہب پر عمل پیرا ہونے اور سنت رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے سانچے میں اپنی زندگیوں کو ڈھالنے کی تلقین کی
24 فروری بروز سنیچر کو صبح 8 تا ظہر ضلع بھر کے ائمہ خطباء ومعلمین کرام کے لیے ایک نصف روزہ تربیتی کیمپ مولانا رئیس احمد صاحب ملی صدر صفا بیت المال جالنہ کی صدارت میں مسجد حمزہ نریمان نگر ریلوے اسٹیشن پر منعقد ہوا جس میں منصب امامت خطابت تعلیم وتعلم تقاضے اور ذمہ داریاں اس عنوان سے مفتی عبد الرحمن صاحب نایگاوی چیف قاضی دارالقضاء آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ علاقہ مراٹھواڑہ نے تفصیل اور ترتیب سے روشنی ڈالی نیز منبر ومحراب فاؤنڈیشن مہاراشٹرا کے ریاستی صدر مفتی انیس الرحمٰن صاحب ندوی نے ادارہ کے اغراض ومقاصد اور طریقۂ کار نیز مرکزی صدر محترم کی فکروں کو دلنشیں انداز میں بیان فرمایا اور آخر میں کلیدی خطاب کرتے ہوے صدر محترم نے سامعین کو اپنے منصب اور قوت کو پہنچانتے ہوے امت کی رہبری کے گر بتلائیے اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی قوت پیدا کرنے پر غیبی قوت سے سرفراز فرمانے کا وعدہ کیا ہے کمزوری کے ساتھ یہ وعدہ نہیں ہے اس لیے ہم خود بھی مضبوط بنیں اور امت کو بھی مضبوط بنایے محلہ کے ہر شخص کا اپنے کو امام سمجھے صرف نمازیوں اور صاحبِ ثروت لوگوں تک محدود رہنے کے بجائے مسجد سے دور دین سے بے فکر اور غریب لوگوں کو بھی اپنی محنت کا میدان بنایے اپنے محلہ کو مسجد سے مربوط کریں اور مسجد کو مرکز انسانیت بنایے اس اجلاس میں ضلع بھر کے تین سو سے زائد علماء ایمہ نے شرکت کی 
نیز شام میں بعد نماز مغرب عمومی اجلاس مسجد ریلوے اسٹیشن میں منعقد ہوا جہاں بڑی تعداد میں برادران اسلام نے شرکت کی یہاں بھی قومی صدر مولانا غیاث احمد صاحب رشادی نے انتہائی فکر انگیز خطاب کرتے ہوئے موجودہ حالات میں کرنے کے کام اور لایحہ عمل پر روشنی ڈالی نیز ارتداد کے سد باب کیلیے مراکز نسواں قایم کرنے کی ترغیب دی اور حاضرین نے شہر کے مختلف سلم بستیوں میں بیس مراکز قایم کرنے کے عزایم کیے اور خرچ اٹھانے کیلیے ان علاقوں کے نوجوانوں اور ذمہ داران نے اپنے نام بھی پیش کیے انشاء اللہ رمضان المبارک سے بیس مقامات پر یہ مراکز قایم کیے جائینگے آخر میں دعاء پر اجلاس اور مولانا کے دورہ کا اختتام عمل‌میں آیا سبھی پروگرام کو کامیاب بنانے کےلئے قاضی شریعت ضلع جالنہ مفتی عبد الرحمن صاحب اور مقامی ذمہ دار صفا مولانا رییس احمد صاحب ملی کی نگرانی میں مفتی سہیل مفتی فاروق مفتی یوسف ‌مفتی فہیم مولانا ارشد مولانا سلیم مولانا مختار مولانا اکبر حافظ زبیر فاروقی حافظ اعزاز الدین حافظ وسیم حافظ اکرام احمد بن سعید چاوش بدرالدین قادری اور سردار خان نیز صفا کے معاونین ومحبین نے انتھک جدوجہد کی

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔