تعلیم سے ترقی اور ترقی سے تابناک مستقبل کا سفر ہوتا ہے۔لہذا تعلیم جاری رکھیں۔ (تنویر جہاں)۔کے کے اردو گرلز ہائی اسکول جلگاؤں میں جماعت دہم کے الوداعیہ پروگرام کا انعقاد۔
جلگاؤں : نامہ نگار (سعید پٹیل ) کے کے اُردو گرلز ہائی اسکول و ڈاکٹر شاہین قاضی جونیئر کالج میں جماعت دہم کی الوداعی تقریب کا انعقاد صدر معلمہ تنویر جہاں شیخ کی صدارت میں عمل میں آیا۔ جس میں موصوفہ نے طالبات کو تعلیم کی اہمیت بیان کیں، حالات حاضرہ سے روشناس کیا۔ کہا کہ : حالات جیسے بھی ہوں اعلی تعلیم حاصل کریں کیونکہ تعلیم ایک راستہ ہے جس کو طے کر کے ہم تابناک مستقبل پا سکتے ہیں۔ صدر معلم نے طالبات کو یقین دلایا کہ تعلیم سے ہمیں طاقت، عزت اور شہرت ملتی ہے۔ ہم سماج میں عمدہ کارکردگی کرنے کے قابل بنتے ہیں۔ ہمارے اندر انصاف کے لیے لڑنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے لہذا تعلیم کو اپنانا ہی نہیں ہے بلکہ مشن بنانا ہے۔ اساتذہ سے جماعت معلمہ ثمینہ شیخ اور رضوانہ سید، شاہ ذاکر، عمران خان، لیئق شاہ، تبریز اختر اور مظہرالدین شیخ نے طالبات کو پند و نصائح کئے اور بہتر مستقبل کے لیے دعائیہ کلمات سے نوازہ۔
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے جماعت نہم الف کی طالبہ ام کلثوم نے کیا۔جبکہ تحریک صدارت جماعت نہم ب کی طالبہ مصیرہ وسیم اور تائید مصباح سکندر نے پیش کیں۔ حمد باری تعالی جماعت نہم الف کی ام کلثوم اور ساتھی طالبات نے اور جماعت نہم ب سے شاہ عائشہ و گروپ نے نعت پاک پیش کیا۔ طالبات کی جانب سےتمام اساتذہ اکرام کا گل دے کر استقبال و اعزاز کیا گیا۔ بعد ازا ں طالبات مدیحہ ، فریدہ، فردوس، بشری، گل افشاں نے اپنے منفرد انداز میں اپنے تاثرات پیش کئے ۔ تقریب کی۔ نظامت جماعت نہم کی مصباح سکندر اور مصیرہ وسیم نے عمدہ الفاظ و اشعار کے انتخاب سے انجام دی۔ اظہار تشکر مصباح سکندر نے ادا کئے۔ تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے شعبہ ثقافت اور تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے کوشش کیں۔
Comments
Post a Comment