جلگاؤں کی الفیض اردو ہائی اسکول میں دہم جماعت کے طلباء کی الوداعی تقریب۔
جلگاؤں ( سعید پٹیل کے ذریعے) الفیض فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام الفیض اردو ہائی اسکول، الفیض کیمپس شیواجی نگرجلگاوں میں دہم جماعت کے طلباء کی الوداعی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ تقریب کی صدارت الفیض فاؤنڈیشن کے سرپرست ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب نے کی۔ مہمان خصوصی کے طور پر الفیض فاؤنڈیشن کے صدر عبدالعزیز سالار صاحب، اسکول کے چیئرمین مشتاق سالار صاحب، ایڈوکیٹ۔ رحیم پنجاری، سید شاہد ، نذیر ملتانی، امجد پٹھان، محمد ذکی پٹیل، مظہر پٹھان، شیخ وسیم خلیل، ابراہیم شکیل کھاٹک ، مشتاق بادلی والا، مسعود خان، محمد اقبال باغبان، شریف بابا، ساجد شیخ، افضل خان جناب، حکیم حوالدار، اشفاق مرزا وغیرہ معززین جلوہ افروز تھے۔ مذکورہ الوداعی تقریب الفیض اردو ہائی اسکول کی 15 وی بیچ کی تھی ۔جو دہم جماعت کا امتحان دینے والے ہے۔ اس پروگرام میں جماعت پنجم تا نہم کے سالانہ امتحان میں اول نمبر آنے والے طلباء کو مہمانان کے ہاتھوں اسناد اور میڈلز سے نوازا گیا۔ دسویں جماعت کے طلباء میں محفوظ شاہ سکندر شاہ اور سعدیہ اکبر پنجاری کو مثالی طالب علم ہونے پر اسناد، ٹرافی اور میڈل سے نوازا گیا۔ اسکول کے چیئرمین مشتاق سالار صاحب نے پروگرام کے اغراض و مقاصد پیش کئے۔ اسکول کے صدر مدرس پٹھان آصف خان سر اور شیخ توفیق سر نے نظامت کے فرائض انجام دیے رسم شکریہ پنجاری عاصم نے ادا کی۔ اس وقت شیخ نواب، وقار احمد، زاہد خان، وقار شیخ، عائشہ خان، شاہین قریشی، منور سلطانہ، یامینی نکمب، منیشا پاٹل، ثمرین شیخ، اسماء شیخ، زبیر خان، جمیل خان، شیخ رضوان، خضر خان، اظہر خان۔ عقیلہ شیخ، مسکان شیخ نے پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے محنت کیں۔
Comments
Post a Comment