سولاپور ضلع پریشد کی جانب سے رکھے گئے کھیل مقابلے میں۔ سراج احمد شیخ نے ٹیبل ٹینس میں اول مقام حاصل کیا۔
سولاپور (اِقبال باغبان )۔ ہر سال کی طرح امسال بھی سولاپور ضلع پریشد کی جانب مختلف کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے تھے۔ ان میں سے ٹیبل ٹینس میں ولسنگ اردو اسکول کے استاد جناب سراج احمد شیخ سر نے جنوبی سولاپور تعلقہ کی جانب سے کھیلتے ہوئے سنگل اور ڈبلز میں اول مقام حاصل کیا۔
ہر سال انھوں نے اپنے تعلقہ کو دوسرے نمبر کے انعامات دلوائے ہیں۔ لیکن امسال سراج احمد شیخ نے سنگل میں آپ نے ہی تعلقہ کے باندھکام وبھاگ کے پریتیش سنڈے کو ہرا کر اول مقام حاصل کیا، اور ڈبلز میں شمالی تعلقہ کے کھلاڑیوں کو ہرا کر اول مقام حاصل کیا۔ان کی اس کامیابی پر تعلقہ کے تعلیمی افسر شری بنسوڑے صاحب، ولسنگ بیٹ کےایکسٹینشن آفیسر سنکے صاحب، مرکز کے سربراہ واگھموڑے صاحب، اسکولی کمیٹی کے صدر مولاکٹرے،اور سبھی ممبران، صدر مدرس،ساتھی اساتذہ، گاؤں کے معزز لوگوں نے مبارکباد پیش کی۔ساتھ ہی ساتھ مصوف کے ہم پیشہ ساتھیوں نے بھی مبارکباد دی ہے۔ اور آئندہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مسوف نے ان سبھی افراد کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
Comments
Post a Comment