سنجے نگر میونسپل سیکنڈری اسکول کا سالانہ جلسہ۔۔۔ 'کہ شاہین تیار ہے پرواز کے لئے'


گونڈی : نامہ نگار (محمد اسلم) آج بروز ہفتہ بتاریخ 24 فروری 2024 کو سنجے نگر میونسپل سیکنڈری اسکول کا سالانہ جلسہ کامیابی سے منعقد ہوا۔ اس پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت اور ترجمہ سے ہوا۔ بعد ازاں حمد و نعت کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ دہم جماعت کے طلبہ و طالبات نے الوداعی تقریب سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ دہم کی ہی طالبات نے الوداعی گیت بھی پیش کیے۔ اس کے بعد اسکول میں منعقد مقابلوں کے انعامات بچوں میں تقسیم کیے گئے۔ کرکٹ کا انعام دہم الف نے جیتا تو کھو کھو کا انعام نہم الف نے جیتا۔ دہم الف کے طالب علم ارمان فیروز خان کو بہترین طالب علم انعام سے سرفراز کیا گیا۔ وہیں طالبات کا بہترین انعام دہم ج کی طالبہ صاحبہ شیخ نے حاصل کیا۔ 
اس موقع پر طلبہ کی حوصلا افزائی اوارڈ شارینہ مس کو ملا۔ عالیہ مس کو طلبہ کے مسائل حل کرنے والے ٹیچر کا انعام ملا تو اصغر سر کو پکنچل استاد کے انعام سے سرفراز کیا گیا۔ گزشتہ سال کے دھم کے امتحان میں انگریزی مضمون میں نمایاں کارکردگی کے لیے انجم مس اور سمیہ مس کو انعام سے سرفراز کیا گیا۔
طلبہ کے ووٹنگ پر بہترین اساتذہ کا انعام دہم کے لیے محمد اسلم سر کو ملا۔ نہم کے لئے سمیہ مس نے حاصل کیا۔
پروگرام کی نظامت شفاء خان نے بہترین انداز میں ادا کی۔ محمد اسلم سر، اسکول انچارج مومن نادرہ مس، شارینہ مس اور اصغر سر نے بھی نظامت میں تعاون کیا۔ بیٹ آفیسر محترمہ الماس افروز مس نے طلبہ کو امتحان سے متعلق رہنمائی کی۔ آئیٹا ممبئی کے صدر الیاس خان سر نے بھی طلبہ سے اظہار خیال کیا۔ صدر مدرس احمد شاہ سر نے طلبہ کی حوصلا افزائی کرتے ہوئے انہیں اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے پر زور دیا۔عالیہ انصاری مس اور محمد اسلم سر نے بھی اساتذہ کی جانب سے اظہار خیال کیا۔ اسکول انچارج مومن نادرہ مس کے رسم شکریہ پر پروگرام کا اختتام ہوا۔ بہترین اور پُرتکلف ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔