اردو اسکول کمپلیکس والپي، گوا کی طرف سے نیشنل سائنس ڈے منایا گیا۔

والپي، گوا : نامہ نگار (عمران انعامدار ) نیشنل اردو ہائی سکول والپائی کے زیر نگرانی چلنے والے اردو اسکول کمپلیکس کی طرف سے نیشنل سائنس ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں کمپلیکس کے زیر نگرانی چلنے والے چار پرائمری اسکول ان کے علاوہ گورئمنٹ مڈل اردو سکول اور نیشنل ہائی اسکول نے حصہ لیا۔
سائنسی نمائش کا افتتاح ستری تعلقے کے ADEI دیگمبر بھجے سر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری کہ پرنسپل ریاض جمعدار سر کے ہاتھوں عمل میں آیا اس تقریب کے وقت ہیڈ ماسٹر شرافت حسین عبدالرشید خان وغیرہ حاضر تھے۔
اس سائنسی نمائش کے انچارج ٹیچرز منیب الرحمن اور میڈیم رحمت خان نے بتایا کہ کہ پچھلے دو ہفتے سے ہم لوگ اس سائنس ڈے کی تیاریوں میں لگے تھے اس بات کی ہمیں بہت خوشی ہے کہ ا سکولوں میں بچوں کی تعداد کم ہونے کے باوجود بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لیا۔میڈم رحمت نے بتایا کہ آج  15 سائنسی ماڈل پیش کیے گئے ہیں جس کو بنانے میں 50 بچوں کی کئی دنوں کی محنت شامل ہے ان کے علاوہ گورئمنٹ اردو پرائمری ا سکول نانوس، گورنمنٹ پرائمری ا سکول نیا وا ڈا ، گورنمنٹ اردو پرائمری ا سکول وا لپي اور نیشنل اردو پرائمری ا سکول کے لگ بھگ 30 بچوں نے بیسٹ آؤٹ آف ویسٹ کمپٹیشن میں حصہ لیا اور بہترین ماڈل پیش کیے۔
گوا ریاست میں محکمہ تعلیم کی طرف سے اسکول کمپلیکس بنایا گیا ہے ہر ہائی اسکول کے زیر نگرانی اس کے آس پاس چلنے والے اردو اسکو لوں کو رکھا جاتا ہے اور اس کمپلیکس کے تحت پورے تعلیمی سال مختلف سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں۔
نیشنل اردو ہائی اسکول والپئی کے زیر نگرانی شہر میں چلنے والے چار اردو پرائمری اسکول کو جوڑا گیا ہے۔
کمپلیکس پچھلے 22 سال سے باقاعدگی سے اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔