"ہر زبان اپنی تاریخ اور اپنا تہزیبی و ثقافتی ورثہ رکھتی ہے."سدھارتھ شانڈلیا "کسم آگرج کی سالگرہ پر اردو کارواں کا عالمی یوم مراٹھی کا پروگرام"


 صدائے مہاراشٹر نیوز نیٹورک
ممبئی :(فرید احمد خان کی رپورٹ)
ممبئی 27 فروری: اردو کارواں، ممبئی اور اقبال ایجوکیشن ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے آر-سی اردو جونیئر کالج آف ایجوکیشن، امام باڑہ میی آج 27 فروری کو یوم مراٹھی منایا گیا۔ مذکورہ پروگرام کی صدارت فرید احمد خان (صدر اردو کارواں) نے کی۔ آپ نے اپنے صدارتی خطبے میں کہا کہ زبان کسی مخصوص خطے یا مذہب کی نہیں ہوتی۔ اس نوعیت کے پروگرام زبانوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہے۔ بہ طور مہمان خصوصی شرکت فرما مشہور شاعر سدھارتھ شانڈیلیا نے مراٹھی ادب کی تاریخ کے ساتھ ساتھ مراٹھی دن کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہر زبان اپنی تاریخ اور اپنا تہزیبی و ثقافتی ورثہ رکھتی ہے۔" پرنسپل ساںٔرہ خان نے پروگرام کی غرض و غایت بیان کی اور کہا کہ مراٹھی دن پدم شری و گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ ادیب وشنو وامن شیروڈکر (کسم اگرج) کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس پروگرام میں کالج کی طالبات نے مراٹھی کی نظمیں پیش کیں۔ پروگرام کی ابتدائی نظامت کالج کی طالبہ نافعہ نے اور مرکزی حصے کی نظامت وسیم شیخ سر نے بہ حسن و خوبی انجام دی۔ تبسم ناڈکر (بانی صدر اقبال ایجوکیشن سوسائٹی، شاعرہ و افسانہ نگار) نے مراٹھی زبان پر اردو میں نظم پیش کی اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا

 

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔