یونین پرائمری اسکول سولاپور میں ثقافتی جلسے کا اختتام ۔۔۔یونین پرائمری اسکول سولاپور میں ثقافتی جلسے کا اختتام ۔۔۔.
سولاپور(محمد مسلم کبیر) یونین ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام جاری یونین پری پرائمری اسکول میں ثقافتی جلسے کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت صدر بازار پولس تھانے کے اے پی آئی ذاکر شیخ نے کی اورمہمانان خصوصی کی حیثیت سے نور ٹرسٹ کے نذیر منشی ایکسٹینشن آفیسر اطہر پرویز دفعدار، آزادی بچاو کے عزیز پٹیل، اعجاز شیخ مراٹھی ساہتیہ پریشد کے ایوب نلامندو، عائشہ نذیرشیخ، نرگس شیخ، رخسانہ شیخ نے شرکت کی۔ادارے کے صدر نذیر شیخ نے تمام مہمانوں کو شال گلدستے دے کر تہنیت پیش کی۔
اس موقع پر نذیر منشی، نذیر شیخ نے طلباء کی رہنمائی کی۔جلسے کے صدر پولس تھانے صدر بازار کے اے پی آئی ذاکر شیخ نے بھی طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور تمام اساتذہ سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر طلباء نے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کیے اور داد حاصل کی۔جلسےکی نظامت جاوید قاضی نے کی اور شکریہ فرحان نلامندو نے ادا کیا۔
اس موقع پر اساتذہ الطاف جکلیر،جاوید قاضی،جاوید گڑھوال،تنزیلہ چیتاپورے،بشریٰ جمعدار،مہر افروز تنگسال ،سمیرہ شیخ،فرحانہ نداف،ایمن شکلگر،افشاں انعامدار کو مہمان خصوصی نے مبارکباد دی۔اس کے علاوہ مختلف مقابلوں میں کامیاب ہونے والےطلباء کو سرٹیفکیٹ اور گولڈ میڈل دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔
Comments
Post a Comment