بیگم قمر النساء کاریگر میں قومی یوم سائنس کا شاندار انعقاد۔
شولاپور : نامہ نگار ( آفرین پیرمپللی) ڈاکٹر سی وی رمن کے یوم پیدائش (28 فروری) کے موقع پر وطن عزیز بھارت میں قومی یوم سائنس منایا جاتا ہے۔ بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اردو اسکول و جونیئر کالج شولاپور میں قومی یوم سائنس بڑے ہی اہتمام کے ساتھ منایا گیا۔ مدرسہ ہٰذا کی طالبات نے سائنس کے مختلف ماڈلز، چارٹ، پروجیکٹ اور رنگولی بنائی۔ ان طالبات کی مدرسہ کے صدر مدرس محمد علی شیخ سر نے تعریف کی، انہیں مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان طالبات کو رہنمائی مدرسہ ہٰذا کے سائنس کی معلمہ جبین حوالدار آپا، رضوانہ رنگریز آپا، جبین صدیقی آپا ،چاند سلطانہ دفعدار آپا، تحسین تامبولی آپا، فرزانہ شیخ آپا، تنویر نلامندو آپا، نکہت ملابادکر آپا اور صافیہ خان آپا کی رہنمائی حاصل رہی۔
Comments
Post a Comment