اقرا اردو ہائی اسکول سالار نگر میں یوم ازاد کی وفات کی نسبت سے ،مولانا أزاد کی خدمات، پروگرام کا انعقاد ۔۔
جلگاوں : نامہ نگار (انیس الدین) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقرا اُردو ہائی اسکول سالار نگر جلگاؤں میں جماعت ہشتم میں مولانا ابو الکلام آزاد کی یوم وفات کی نسبت سے ،مولانا ازاد کی خدمات، عنوان سے پروگرام اسکول ہذا کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر صاحب کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔ جماعت ہشتم کے طالب علم منزل شیخ کی تلاوت قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ معاون معلم ڈاکٹر انیس الدین شیخ نے افتتاحی کلمات میں مولانا آزاد کا اجمالی خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا آزاد ایک مجاہد ازدی، صحافی، شاعر اور ایک سیاسی قائد کی حیثیت رکھتے تھے۔ مولانا آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم رہے۔ تعلیمی اسکیمیں انہیں کی دین ہیں۔ آج ہی کے دن، 22 فروری 1958 کو وہ اس دار فانی سے کوچ کر گئے لیکن ان کے خدمات کو ہندوستان کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔ مولانا آزاد کے متعلق طلبا کو مذید معلومات ہوں اسی لیے آج یہ مختصر پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔
صدارتی خطبہ میں ڈاکٹر ہارون بشیر صاحب نے ،مولانا آزاد کی زندگی، خدمات ، عنوان سے سیر حاصل گفتگو کی طلبہ کو مطالعے کی عادت سے روشناس کرایا ۔مولانا آزاد کا مطالعہ سمندر کی مانند تھا اور آج ہم مطالعہ کرنے سے کتراتے ہیں ۔مولانا آزاد ایک سیاسی قائد کی حیثیت رکھتے ہیں وہیں پر وہ صحافی و انشائیہ نگار بھی ہو گزرے ہیں۔ مولانا آزاد نے جس میدان میں قدم رکھا اس میدان کو کامیابی سے ہمکنار کیے ۔ وزیر تعلیم کی حیثیت سے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کر سکتے پرائمری ایجوکیشن سے لے کر ہائر ایجوکیشن کا خاکہ انہی کی دین ہے۔ آج ہمیں مولانا آزاد جیسا مطالعہ اور غور و فکر کی عادت ڈالنے،کی ضرورت ہے ۔جس سے ایک بیباک صحافی و قائد کی حیثیت پا سکتے ہیں۔ کم عمری میں الہلال و البلاغ جاری کیے۔ سیاست سے رشتہ جوڑنے پر صدر کے عہدے پر فائز رہے۔ آخری سانس تک ملک کی ترقی میں لگے رہے۔ ہماری شخصیت میں کچھ تبدیلی لانا ہو توضرورآ سکتی ہے بشرط ہمیں مولانا آزاد کے فکر و نظریے وجذبے سے روشناس ہونے کی ضرورت ہے ۔ انکے جیسے مطالعہ کی ضرورت ہے۔ زینب وسیم نے نظامت کا فریضہ انجام دیا۔ ڈاکٹر انیس الدین کے رسم شکریہ پر پروگرام کا اختتام ہوا۔ عاطف شیخ سر کا تعاون رہا۔
Comments
Post a Comment