پرائم اکیڈمی کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد۔
گوونڈی: نامہ نگار (خان شبنم فاروق) بروز اتوار پرائم اکیڈمی کی جانب سے دہم جماعت کے طلبہ کی الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی کے طور پر سید محمد اشرف حسین اور الطاف حسین نے شرکت کی۔دہم جماعت کی طالبہ ام کلثوم اور ثمن نے نظامت کا فرض ادا کرتے ہوۓ تقریب کا آغاز عبدﷲ کی خوش الحان قرات سے کیا۔شاہ ضمیر نے ترجمہ پیش کیا۔بعد ازاں طالبات کی جانب سے مہمانِ خصوصی کی میزبانی کےلیے استقبالیہ نظم پیش کی گئی۔ طلبہ کے جوش کو مزید بام عروج پر پہنچانے کےلیے صابرین نے جوش و ولولہ انگیز انداز میں تقریر پیش کی۔ شبیر ، بلال ، عرش نے اقبال کی نظم" کبھی اے نوجواں مسلم تدبر بھی کیا تونے " سنا کر طلبہ کی فکری جہت کو غوروفکر پر آمادہ کیا۔ طلبہ نے دلچسپ اور جذباتی انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کچھ طالبات نے نمناک انکھوں سے الوداعی نظم پیش کی۔اساتذہ کی جانب سے شیخ احمد سر اورخان شبنم فاروق مس نے مفید مشوروں سے نوازا۔سید اشرف نے طلبہ کی رہنمائی فرمائی۔ رسم شکریہ فیصل سر نے ادا کیا۔طلبہ کو تحائف سے نوازتے ہوۓ تقریب کا اختتام کیا گیا۔افضل سر فیصل سر اور شبنم مس کی نگرانی میں تقریب بحسن خوبی پایۂ تکمیل کو پہنچی ۔
Comments
Post a Comment