بیگم قمر النساء کاریگر کے عارف خان پٹھان مثالی معلم ایوارڈ سے سرفراز۔
شولاپور : نامہ نگار (آفرین پیرمپللی) گریشیس ایجوکیشنل، سوشل، اینڈ کلچرل آرگنائزیشن شولاپور کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز اُردو ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور کے معاون معلم عارف خان پٹھان سر کی تعلیمی سرگرمیوں کا اعتراف کرتے ہوئے شال، بوکے، سرٹیفکیٹ اور خوبصورت ٹرافی دے کر "مثالی معلم ایوارڈ" سے سرفراز کیا گیا۔ اسی مناسبت سے مدرسہ ہٰذا کے صدر مدرس محمد علی شیخ سر و جملہ اسٹاف کی جانب سے اشفاق منیار سر کے دست مبارک عارف خان پٹھان سر کی خدمت میں شال اور بوکے دے کر ہمت افزائی کی گئی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ واضح رہے کہ عارف خان پٹھان سر مدرسہ ہٰذا میں ڈرائنگ اور کرافٹ ٹیچر ہونے کے ساتھ ساتھ این سی سی و آر ایس پی کے بھی انچارج ہیں۔ این سی سی و آر ایس پی کے طلبہ و طالبات کو رہنمائی فرماتے ہیں۔
Comments
Post a Comment