ہندوستانی تیراندازوں نے ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی۔.


(فری پریس جرنل انگلش میگزین سے ماخوز خبر۔ مترجم محمد جاوید تاڑے)
23,فروری، 2024 بروز جمعہ
بغداد میں شروع ایشیا کپ  کے پہلے مرحلے کے فائنل میں بھارتی تیراندازوں، بشمول سابق عالمی نمبر ون دیپیکا کماری نے جمعرات 22 فروری کو ایشیا کپ کے پہلے مرحلے کے فائینل میں اپنی جگہ بنا لی۔دیپیکا کماری تین بار  اولمپیئن‌ وینر رہ چکی ہیں ۔ بھارتی خواتین کی ریکرو ٹیم ایلیمینیشن راؤنڈ میں جس میں بھجن کور بھی شامل تھیں، میزبان عراق کو شکست دے کر ازبکستان کے خلاف سونے کے تمغے کے مقابلے کے لیے  جگہ بنا لی۔ مردوں کی ریکرو ٹیم جس میں دھیراج بومادیوارا، پراوین جادھو اور ترندیپ رائے شامل تھے، نے بھی میزبانوں کو شکست دی، اور  بآسانی اپنا مقام فائنل میں پکا کرلیا اب فائنل میں بنگلہ دیش سے مقابلہ ہوگا۔ ریکرو میکسڈ ٹیم یونٹ میں، بھارت نے شام اور قطر کو بھی بآسانی شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔