بندے علی خان اردو اسکول بنیلی‌ میں "مینا بازار" کا کامیاب انعقاد۔

کلیان : نامہ نگار ( پرویز ضیاء الدین) ، کلیان شہر کے مضافات میں واقع کلیان ڈومبیولی بلدیہ کے بندے علی خان اردو اسکول میں آج بروز سنیچر ٢٤ فروری ٢٠٢٤ کو مینا بازار کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے طلبا و طالبات نے مختلف پکوانوں کے اسٹال لگاۓ ۔ سبھی سرپرست والدین و اساتذہ نے نونہالوں کی اس کوشش کو ہاتھوں ہاتھ لیا۔ ٧٠ اسٹال میں چائنیز ، عربی، حیدرآبادی، مغلیہ، اور لکھنوی طرز کے پکوان طلبا نے پیش کئے۔ 
بازار کا افتتاح مدرسہ ہذا کے جواں سال معلم اسلم سر کی تلاوت اور توقیر نظیر سر کی نعت خوانی سے ہوا۔ سرپرست ، والدین اور اہلیان بنیلی‌ کا جم غفیر اس موقع پر موجود تھا۔ بازار کو کامیاب بنانے کے لئے ہیڈ ماسٹر عبدالحمید سر کی رہنمائی میں اسکول کے تمام اساتذہ نے خوب محنت کی۔
واضح رہے کہ بندے علی خان اردو اسکول ایک سرکاری اسکول ہونے کے باوجودطلبا کی تعداد کے اعتبار سے کلیان ڈومبیولی کا سب سے بڑا اسکول ہے جہاں جماعت اول تا ہشتم ١٩٠٠ طلبا زیر تعلیم ہیں اور ٢١ اساتذہ کرام تدریسی فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔