ممبئی یونیورسیٹی میں "اُردو جلسہ 2024" کا کامیاب انعقاد

 ممبئی : نامہ نگار (توصیف) عالمی یوم مادری زبان کی مناسبت اور بزمِ یارانِ ادب ممبئی کے یومِ تاسیس کے موقع پر شعبہ اُردو ممبئی یونیورسٹی اور بزمِ یارانِ ادب ممبئی کی جانب سے "اردو جلسہ 2024" کا انعقاد کیا گیا ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ قرأت مہاراشٹرا کالج کے طالب علم مزمل بوٹ نے کی، جلسہ کا افتتاح سرفراز آرزو صاحب کے ہاتھوں ہوا ، بطور مہمانانِ خصوصی فرید احمد خان ، عبید اعظم اعظمی اور اسلم کرتپوری موجود تھے ، ڈاکٹر قمر صدیقی نے تمام مہمانان کا استقبال کیا۔ توصیف احمد کاتب نے بحسن و خوبی نظامت کے فرائض انجام دیے۔
ڈاکٹر قمر صدیقی نے شعبہ اردو ممبئی یونیورسٹی کے تعلق سے طلبہ کو تفصیلی معلومات فراہم کی۔
وہیں عبید اعظم اعظمی نے بزمِ یارانِ ادب ممبئی کے گزشتہ ایک سال سے جاری کارکرگی کا ذکر کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ۔ اور اراکین بزم کے حوصلے اور ہمت کو سراہا۔ اسلم كرتپوری نے اُردو رسم الخط کے استعمال پر زور دیا ۔ فرید احمد خان صاحب نے عالمی یومِ مادری زبان کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔ 
صاحبِ صدر جناب سرفراز آرزو صاحب نے جلسے کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی، اور بزمِ یارانِ ادب کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ جلسے کے متعدد مقابلوں میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ کو پیشگی مبارک باد دی ۔
اس جلسے میں ایک طرف اسکول و کالج کے طلباء کے لیے معتدد علمی ، ادبی اور ثقافتی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں تقریباً 21 تعلیمی اداروں کے طلباء نے شرکت کی ۔
اس کے علاوہ گفتگو سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا تھا، جس میں "زبانوں کا سفر" میں ، سدارتھ شندلیا ، عبداللہ ندیم اور دیومنی پانڈے مدعو تھے ۔
اور اُردو "شاعری میں تصوف" پر ، اعجاز ہندی ، ڈاکٹر شعور اعظمی اور راجیش ریتوپرنا نے اپنی بات رکھی ۔
نئے قلم کاروں کے لیے الہام اوپن مائک کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس میں 50 سے زیادہ نوجوانوں نے اپنی تخلیقات پیش کیں۔ مہرو ماہِ نو مشاعرہ میں ممبئی و اطراف کے نوجوان شعراء نے سامعین کو محظوظ کیا۔
شام 6 بجے تقسیمِ انعامات کا سلسلہ شروع ہوا ۔جس میں تمام مقابلوں کے فاتح طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔ 
اس موقع پر بطور مہمان خاص ، سلیمان فاروقی ، شعور اعظمی، نوین جوشی نوا ، ڈاکٹر ذاکر خان ، مادھو نور، سچن سوشیل، شکیل احمد شکیل وغیرہ موجود تھے ۔ 
جلسہ کے آخر میں عظیم الشان مشاعرہ کا اہتمام تھا۔ جس کی صدارت شکیل احمد شکیل صاحب نے کی اور نظامت کے فرائض نوجوان شاعر امیر حمزہ حلبے نے انجام دیے ۔ ان کے علاوہ شعراء میں اسرار احمد ، ملک رضوان فانی، معین گوہر، اعجاز بسمل ، شہزاد حسین ، سلیم چوہان ، شاعرہ آشو شرما ، نوین جوشی نوا ، عبّاس عرش ، ذاکر خان ذاکر ، رشید اشرف وغیرہ شامل تھے۔
 توصیف احمد کاتب کے اظہارِ تشکر کے ساتھ جلسہ اختتام پذیر ہوا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔