اینگلو اردوہائی اسکولشرول کولہاپور کی جانب سے الوداعی تقریب کا اہتمام۔
شرول، اورواڑ : نامہ نگار (پٹھان شاہ خالدخان) بروز سنیچر (24/02/2024)کوہر سال کی طرح امسال بھی اینگلو اردوہائی اسکول کی جانب سے الوداعی تقریب کا پُرجوش اہتمام کیا گیا ۔تقریب کی نظامت نہم جماعت کی طالبات نے خوبصورت انداز میں کی۔ تقریب کا آغاز ہشتم جماعت کی طالبہ نے خوش الحان قرات سے کیا۔ طلبہ اور اساتذہ کے درمیان گزرے خوبصورت ایام کی جھلکیاں دہم جماعت کے کچھ طلبہ نے نمناک آ نکھوں سے پیش کی ۔ بعد ازاں اسکول کےچیرمن شمش الدین پٹیل صاحب،اسکول کےصدر مدرس پٹیل سر, نائیک سر, دیڈباغ سر, شیخ سر,متولی سر، پٹھان سر,قاضی میڈم، اتار میڈم، فردوس میڈم، نےاپنے طلبہ کو تعلیم کی اہمیت ، عصری چیلینج ، دین کی اہمیت سے متعلق نصیحتیں کیں۔آخر میں نہم جماعت کی طالبہ نےرسم شکریہ ادا کرتے ہوۓ اختتامی کلمات کہے ۔ نہم جماعت کے تمام طلبہ و طالبات تقریب کی کارکردگی میں پیش پیش رہیں ۔
Comments
Post a Comment