کمپیوٹر سائنس ہیکاتھون فیسٹیول 2024 میں ریاستی سطح کے کمپیوٹر کوڈنگ اور مشین لرننگ مقابلے میں مہانگر پالیکا لڑکوں کا اردو اسکول نمبر 2 شولاپور کی کامیابی۔


شولاپور: (نامہ نگار) مہانگر پالیکا لڑکوں کا اردو اسکول نمبر 2 شولاپور نے ریاست میں ساتواں نمبر حاصل کر 21 ویں صدی میں اردو زبان والے بھی پیچھے نہیں ہیں یہ ثابت کیا۔ انعام کے طور پر ساتویں نمبر پر آنے والے کو 1 لیپ ٹاپ 3 ٹیب اور 2000 نقد دیے گئے۔ مذکورہ فیسٹیول میں اسکول نے کوڈنگ کے ذریعے ایک خودکار آبپاشی نظام ڈیزائن کیا۔ اس تین روزہ ہیکاتھون فیسٹیول میں ریاست کے 14 اسکولوں نے حصہ لیا۔ ضلع سطح کی کوڈنگ میں پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والے اسکول کو ریاستی سطح کا سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ یہ تقریب ایمیزون کے دفتر ویمن نگر پونے میں منعقد ہوئی۔
 عمران جمعدار سر اور طلباء عرشیہ شیخ، فیضان نگارے اور شعیب شیخ کو انعام حاصل کرنے کے لیے۔ انتظامی افسر سنجے جاویر صاحب،  ڈائٹ کے ایڈوکیٹ جناب ششی کانت شندے، ناظر تعلیم آفیسر دفیعدر سر اور دولت بی نداف میڈم، سپروائزر رجنی راوت میڈم اور نیلوفر سید میڈم، سنٹر ہیڈ سنتوش جادوار سر پرنسپل  شیخ صالحہ۔ اور عملہ نے تعریف، مبارکباد اور مستقبل کے کام کے لیے نیک خواہشات پیش کی۔اس تقریب کی میزبانی امیزون فیوچر انجنیئرنگ اور کوڈ فار اِن ہا س لرنیگ نے کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔