کاجل نگر مسجد ومدرسہ کا سالانہ دینی اجلاس اور کاجل نگر ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے دفتر کا افتتاح ۔
شولاپور: نامہ نگار (رضوان کرجگی) کاجل نگر مسجد و مدرسہ کا سالانہ دینی اجلاس قاری محمد فاروق صاحب کی صدارت میں بڑے تزک واحتشام کے ساتھ عمل میں آیا۔ اجلاس کا آغاز محمد عزیرمحبوب کے خوش الحان تلاوت کلام پاک سے ہوا۔بطورِ مہمانِ خصوصی مولانا حارث صاحب اور ہر دل عزیز میونسپل کونسلر توفیق شیخ ( پہلوان) موجود تھے۔مولانا حارث صاحب نے قرآن ترجمہ کے ساتھ سمجھ کرپڑھنے کی تلقین کرتے ہوئے دین کی روشنی میں قرآن پڑھنے اور پڑھانے کی اہمیت پر جامع انداز میں اپنا خطاب پیش کیا۔اس موقع پر مکتب کے کثیر تعداد میں طلبہ نے مختلف موضوعات پر دینی معلومات پیش کیے ساتھ ہی ساتھ اردو ،انگریزی زبان میں دینی تقاریر پیش کرکے سامعین کو محظوظ کیا۔مکتب کے طالبِ علم ابرار احمد ،محمد ظہیر ،محمد احسان ،عبدالعزیز شیخ،عزیر محبوب شیخ،اویس انیس شیخ محمد ارشد ،محمد اویس کو بطور انعام دینی کتب ، قلم کے علاوہ نقد انعامات سے نوازا گیا۔تمام طلبہ کی تیاری کے لیے مولانا عبدالکریم صاحب اور حافظ سمیر صاحب نے بے حد محنّت کی۔ صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے قاری فاروق صاحب نے کہا کہ جاگو مسلمانوں جاگو اپنا تعلق نماز اورمسجد سے قائم کرو۔بچوں کے ساتھ بڑوں کو بھی قرآن سیکھنے اور سمجھ کر پڑھنے کی تلقین کی۔بعدِ ازاں کاجل نگر ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے دفتر کا افتتاح مولانا حارث صاحب کی دعا کے ساتھ محترم توفیق شیخ(پہلوان) کے دستِ مبارک عمل میں آیا۔ اس موقع پر کمیٹی کے صدر محترم فیاض ملا اور فاونڈر صدر عبدالمنّان شیخ نے گلہائے عقیدت پیش کرکے مہمانان کا استقبال کیا۔کمیٹی کے اغراض ومقاصد پیش کرتے ہوئے محترم عبدالمنّان شیخ نے کہا کہ دینی ،علمی، ادبی اور سماجی خدمات کے لیے یہ دفتر قائم کیا گیا اور مستقبل قریب میں یہاں لائبریری بھی قائم کی جائے گی۔
اس کمیٹی کا قیام 2017 میں رکھا گیا قیام کے بعد سے کمیٹی نے کئی سماجی اور تعلیمی خدمات انجام دیے ہیں.آو قرآن سیکھیں، ماہرین کے ذریعے طلبہ کی رہنمائی اور موٹیویشنل لیکچرز،نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کا اعزاز ، ووٹنگ لسٹ میں نام درج کرانے کے علاوہ کئی دینی سماجی خدمات انجام دیے ، حال ہی میں کمیٹی کی جانب سے غیر اردو داں حضرات کو اُردو پڑھنے ،لکھنے کے لیے مفت کلاس کا آغاز کیا گیا۔
اس موقع پر سوسائٹی کے صدر فیاض ملّا ، نائب صدر محبوب براجدار، س،سیکرٹری ارمان جاگیردار ،جوائنٹ سیکرٹری ریاض تامبولی, کار گزار صدر عبدالواحد خان انجینئر، سابق خزانچی قاسم کرجگی، خزانچی عبدالستار انگلگی اشفاق شیخ(ریتی والے )، ,آر آئی ،شیخ ، , ایڈوکیٹ زبیر خان میاں، ،سکندر شیخ سر، محبوب سوار سر، طیب شیخ، دیگر اراکین اور نوجوانان ِکاجل نگر ،معزّز حضرات ،گج راج نگر کے صدر و اراکین کے ساتھ اطراف و اکناف کےاحباب کثیر تعداد میں موجود تھے۔ جوائنٹ سکریٹری ریاض تانبولی کے اظہارِ تشکّر کے بعد اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
Comments
Post a Comment