بی۔کیو۔گرلز۔اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج میں "یوم اردو کا جشن کامیابی سے ہمکنار۔"
شولاپور : (محمد جاوید تاڑے کی رپورٹ:
یوم اردو کے موقع پر بی۔کیو۔کے گلرز اُردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج شولاپور میں اردو زبان اور ثقافت کی رنگینیوں سے بھرپور تقریب منعقد کی گئی۔ یہ تقریب 15 فروری 2024 کو اردو زبان کے مشہور و معروف شاعر مرزا اسد اللہ خان غالب کے یومِ وفات کی یاد میں منائی گئی۔ اس تقریب کے انعقاد کا مقصد اردو زبان سے آگہی و اسکی ادبی میراث کی قدر کرنا تھا۔
پروگرام کو ای۔ لرننگ کلاس میں منعقد کیا گیا، تقریب کا آغاز گیارہویں جماعت کی طالبہ عائشہ سید نے کلام مجید کی تلاوت سے کیا، جس نے سامعین کے دلوں کو چھو لیا۔ قریشی افنان اور سعدیہ بھنڈالے نے بڑے ہی خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کے فرائض کو انجام دیا۔
حمد اور نعت کا نظرانہ گیارویں جماعت کی طالبات حنا باغبان اور فائزہ شیخ نے پیش کیا۔ جلسہ کی صدارت مدرسہ ہذا کے پرنسپل محمد علی شیخ سر نے کی۔
مختلف جماعتوں کے طالبات جن میں ایمن واگھے'( ہشتم -سی) قریشی حمیرہ (ششم-ڈی)' زویہ ڈنڈو ( گیارہویں - ڈی)' گنٹا نگار ( گیارہویں -ڈی)' شفا بھنڈالے( ہشتم -بی)' ناگور فوزیہ (گیارہویں- سی) نے نظمیں،اشعار، تقاریر اور ادبی لطیفے، پیش کیے۔ رنگریز فریدہ نے مرزا غالب کے متعلق معلومات پیش کی۔ زین پٹیل نے "اردو ہے میرا نام" کو بڑے ہی خو ش الثانی سے پیش کیا۔ نفیسہ نالوار اور حنیفہ کورتی نے صدر کا انتخاب اور تائید کی۔
بطور مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدالرشید شیخ سر، نے اردو کی ابتداء اور ہندی-اردو کے رشتے کو واضح کیا۔ صدارتی تقریر میں پرنسپل محمد علی شیخ سر نے تقریب کو کامیاب بنانے میں اساتذہ اور طلباء کی کوششوں کی تعریف کی اور سب کو اپنے دل میں اردو کی محبت کو زندہ رکھنے کی تلقین کی۔
اس تقریب کو کامیاب بنانے میں معلمہ آفرین پیرمپلی، معلمہ آفرین لالکوٹ، معلمہ ناہید ہوٹگی، معلمہ عالیہ مہاگامی، معلمہ شہناز شیخ، معلمہ زلیخہ چوکی نے انتھک کوششیں کیں۔
طالبہ منصور نے شکریہ کی رسم ادا کی۔ مجموعی طور پر، یوم اردو کی تقریب نے نہ صرف زبان کو عز ووقار میں چار چاند لگائے بلکہ اسکول کی برادری کو ایک مشترکہ ثقافتی تجربے میں اکٹھا کیا۔
Comments
Post a Comment