لٹل اینجل انگلش میڈیم اسکول میں اسلامی کیویز کا کامیاب انعقاد۔
شولاپور : (نامہ نگار) لٹل اینجل انگلش میڈیم اسکول رام واڑی شولاپور میں آج بتاریخ ٢٩ فروری ٢٠٢٤ بروز جمعرات بین الجماعت اسلامی کیویز کا انعقاد کیا گیا ۔ مقابلہ کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہؤا ۔حاجی ایوب منگلگیری صاحب نے صدارت کی کرسی سنبھالی جبکہ حافظ چاندہ صاحب اور مفتی پیر احمد صاحب بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔ اسکول کے کو آرڈینیٹر ریاض ایم ولسنگکر نے مختصر روداد پیش کی ۔ مہمان خصوصی مفتی پیر احمد صاحب نے اپنے اظہار خیال میں اسکول کی اس سرگرمی کو کافی سراہا ۔اس مقابلہ کو کامیابی سے ہم کنار کرانے کے لیے قاری ادریس صاحب، حافظ ثناء اللہ صاحب ، قاری وسیم اکرم صاحب، حافظ عمران صاحب ، حافظ منیار صاحب نے کافی محنت کی۔ ۔اس کیویز میں طلبہ وطالبات نے اسلامی عقایٔد و معلومات پر مبنی تقریباً ٣٠٠سوالات کے جوابات دیۓ۔
اسکول کے تمام اساتذہ اور سرپرست حضرات کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔ پرنسپل ابو سفیان شاو پورے نے ھدیہ تشکر پیش کیا ۔
Comments
Post a Comment