لائق اساتذہ سے ہی سماج کی بھلائی ہوگی - نصیر خلیفہ کا اظہارِ خیال۔


لائق اساتذہ سے ہی سماج کی بھلائی ہوگی -  نصیر خلیفہ کا اظہارِ خیال۔ 

سولاپور - ہر مادری زبان سب کو عزیز ہوتی ہے، اور ہر زبان کے اساتذہ اپنے سماج کی بھلائی کر سکتے ہیں، اتنی طاقت اساتذہ میں ہوتی ہے۔ لیکن یہ کام اساتذہ کو ایمانداری سے کرنا چاہیے تبھی سماج میں ضرور تبدیلی آئے گی، ایسا خیال بزرگ سماجی کارکن ناصر خلیفہ نے ٹی ای ٹی ٹریننگ کلاس کی الوداعی تقریب میں صدارتی خطاب کے دوران پیش کیا۔
شروعات میں مرکز کے سربراہ محمود نواز نے تمہیدی خطاب کرتے ہوئے ٹریننگ کا مقصد بیان کیا اور امتحان کی تکنیکی معلومات دی۔ کلاس کے خصوصی رہنما عامر پٹھان نے سب کا استقبال کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی بزرگ ادیب ایوب احمد نلامندو، محمود نواز، ناصر خلیفہ کو شال اور گلدستہ پیش کر کے اعزاز سے نوازا۔ اور ناصر خلیفہ کی جانب سے کلاس کے لیے اپنا ہال بلا معاوضہ دینے پر شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر مہمانِ خصوصی ایوب احمد نلامندو نے کہا کہ - "حقیقت میں دیکھا جائے تو سب کے لیے ٹی ای ٹی امتحان لاگو کرنا مناسب نہ ہوتے ہوئے بھی اس چیلنج کو اساتذہ نے بی ایل او جیسی کئی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے، اس کی مخالفت نہ کرتے ہوئے اس چیلنج کو قبول کر کے امتحان کی تیاری کی ہے۔ یہ مبارکباد کی بات ہے۔"
بغیر کسی فیس کے ٹی ای ٹی امتحان کی رہنمائی کرنے پر کلاس کے تمام طلبہ کی جانب سے عامر پٹھان سر کو تحفہ دے کر خصوصی طور پر اعزاز سے نوازا گیا۔
اس کے بعد ریشما شیخ، ردا وجاہت شیخ، عطیقہ منگلورے نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تمام رہنما اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔
قرآن پاک کی تلاوت نوراللہ شیخ نے کی، نظامت داول حسین شیخ نے کی، تو اظہارِ تشکر نواز جہاگیردار نے پیش کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔