خبر پہ شوشہ - "لپ اسٹک کے شان پر پولیس کو اعتراض
خبر پہ شوشہ -
"لپ اسٹک کے شان پر پولیس کو اعتراض"
کے این واصف : ریل بنانے اور سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ لائکس حاصل کرنے کے جنون میں لوگ کیسے کیسے اسٹنٹس کرتے ہیں۔ گوالیار، مدھیہ پریش سے ایک خبر آئی کہ ایک لڑکی نے کچھ نیا کر کے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کی چکّر میں اپنے بوائے فرینڈ کی سفید کار کو لال لپ اسٹک کے بوسوں کے نشان سے سجادیا۔ خبر میں بوسوں کی تعداد 3400 بتائی گئی۔ عاشق آدیتیہ نے اپنی کار شہر کی سڑکوں پر گھوماتے ہوئے ریل بنائی اور سوشل میڈیا پر لوڈ کردی، جو بہت وائرل ہوگئی۔ خبر کے مطابق جب وائرل ویڈیو پر پولیس کی نظر پڑی تو پولیس نے عاشق کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا۔ لڑکے پر نہ صرف -/5500 روپئے کا جرمانا کیا بلکہ لڑکے کو کپڑا تھما کر گاڑی صاف کرنے کا حکم بھی دیا۔
سنتے ہیں کہ اگر شوہر کی شرٹ پر لال دھبّہ نظر آئے تو بیوی شک کرتی ہے۔ لیکن اب پتہ چلا کہ لپ اسٹک کے شان کا پولیس بھی نوٹ لیتی ہے۔
Comments
Post a Comment