پانگل ہایی اسکول میں "قومی یوم کھیل" کا انعقاد۔


پانگل ہایی اسکول میں "قومی یوم کھیل" کا انعقاد۔

سولاپور- 29 اگست 2026 کو، اُم المدارس، ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس، شولاپور میں ہاکی کے جادوگر "میجر دھیان چند" کے یوم پیدائش کے موقع پر "قومی یوم کھیل" کے طور پر منایا گیا۔ اس موقع پر اسکول کے قومی کھلاڑی نکہت حسن باگوان اور پٹیل مصباح (نیشنل شوٹنگ بال پلیئر) حزیف غوث قریشی (آرینج F.C. فٹبال کلب پلیئر) کے مہاراشٹر کی ریاستی ٹیم میں انتخاب پر مبارکباد دی گئی، ساتھ ہی ہاکی کے کھلاڑیوں اور کوچ اویس ہوٹگی، نہال دیوان اور اسکول کے اسپورٹس ٹیچر نوید منشی کو مثالی اسپورٹس ٹیچر اعزاز ملنے کے مدِ نظر مبارکباد دی گئی اور پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان کے دستِ مبارک گلوشی کی گئی۔
 اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، فوزیہ شیخ، ریاض سید، اسکول کے اسپورٹس ٹیچرز نوید منشی، اقبال دلال، الطاف صدیقی، کوچ اویس ہوٹگی، نہال دیوان، اساتذہ، غیر تدریسی عملہ، وغیرہ موجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔