سعودی عرب - چیلنج سے بھرپور ٹویوٹا چیمپیئن شپ ٹائم اٹیک کا پہلا راؤنڈ مکمل۔ مقابلوں میں خواتین بھی شامل۔


کے این واصف : جوش و خروش اور چیلنج سے بھرپور سعودی ٹویوٹا چیمپیئن شپ ٹائم اٹیک 2026 کا پہلا راؤنڈ جدہ کورنیش سرکٹ میں کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔ مقابلوں میں خواتین بھی شامل رہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں سن 2014 میں خواتین کو کار چلانے کی اجازت دی گئی تھی۔ 
مامون القبانی نے بہترین وقت ریکارڈ کرتے ہوئے پہلے راؤنڈ کا چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ فاتح کا فیصلہ ریس سیشنز کے دوران ریکارڈ کیے گئے بہترین وقت کی بنیاد پر کیا گیا۔
یہ چئمپین شپ سعودی آٹوموبیل اینڈ سائیکل فیڈریشن کی زیرِ نگرانی منعقد کی گئی جس کا انتظام آفیشل پارٹنر جمیل موٹر اسپورٹس اور باخشب موٹر اسپورٹس نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔
افتتاحی راؤنڈ کے لیے 107 مرد اور خواتین ڈرائیورز نے رجسٹریشن کرائی جس میں 74 نے تیکنیکی معائنہ پاس کیا۔ لیڈیز کپ بھی مقابلے کا حصہ ہے۔ 
فائنل راؤنڈ کے اختتام پر تمام کیٹیگریز کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔