قومی یومِ کھیل ۲۰۲۶ کے موقع پر شبانہ رضوان عرب کا اعزاز۔
قومی یومِ کھیل ۲۰۲۶ کے موقع پر شبانہ رضوان عرب کا اعزاز۔
پونے، 29 اگست: میجر دھیان چند کی یومِ پیدائش کے موقع پر منائے جانے والے قومی یومِ کھیل کے سلسلے میں محکمہ کھیل و نوجوان خدمات، مہاراشٹر ریاست کے تحت ضلع کھیل افسر دفتر، پونے، قومی ایکتا ودیارتھی سنگھٹنا، پونے اور فورسائٹ کالج آف کامرس کے مشترکہ زیرِ اہتمام کھیل بیداری ریلی اور مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر مولانا محمد علی جوہر اردو مادھمیک ودیانیکیتن ۔ رویوارپیٹھ ، پونے کی صدرِ مدرسہ محترمہ شبانہ رضوان عرب کو نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعزازی نشان اور توصیفی سند پیش کرکے اعزاز سے نوازا گیا۔
تقریب میں جگن ناتھ لُکڑے، ضلع کھیل افسر، پونے ، کے علاوہ کھیلوں کے شعبے سے وابستہ متعدد معزز شخصیات نے شرکت کی۔ ان میں شانتارام جادھو، ارجن ایوارڈ یافتہ کبڈی کھلاڑی، شلیش مہتا، سکریٹری، گیانودَے شکشن سیوا بھاوی سنستھا، پونے، نام دیو شری گاؤکر، سکریٹری، مہاراشٹر اولمپک ایسوسی ایشن اور نیلیش جگتاپ شامل تھے۔
اس موقع پر طاہر آسی اور ڈاکٹر آفتاب شیخ، قومی یوتھ ایوارڈ یافتگان کی بھی خصوصی موجودگی رہی۔ کھیلوں کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے منعقدہ ریلی میں طلبہ، اساتذہ اور کھیلوں سے وابستہ افراد نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔
تعلیمی شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں محترمہ شبانہ رضوان عرب کو ملنے والے اس اعزاز پر تعلیمی اور کھیلوں کے حلقوں کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔
Comments
Post a Comment