جلگاؤں میں کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر مختلف طلباء قومی ، ریاستی کھلاڑیوں کو سرپرست وزیر گلاب راو پاٹل و ایم ایل اے سریش بھولے کے ہاتھوں اسناد تفویض۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) عظیم ہاکی کھلاڑی میجر دھیان چند کے ۱۲۱ ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں کھیلوں کا قومی دن مختلف تنظیموں اور کھلاڑیوں نے بڑے جوش و خروش سے منایا. اس موقع پر جلگاؤں ضلع اسپورٹس آفس کے زیر اہتمام ضلع اسپورٹس آفیسر کی قیادت میں چھترپتی شیواجی مہاراج کھیل میدان پر مختلف کھیلوں میں گذشتہ تعلیمی سال کے دوران جن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ، قومی و ریاستی سطح پر بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا و عمدہ کارکردگی کے ذریعے نمائندگی کرکے والدین ، اسکول و شہر کا نام روشن کیا ان تمام کھلاڑیوں کو ضلع سرپرست وزیر گلاب راؤ پاٹل و مقامی ایم ایل اے سریش بھولے (راجو ماما) کے ہاتھوں حوصلہ افزائی کی اسناد تفویض کی گئ. اس موقع پر بلدیہ اعظمی کے ڈپٹی میئر منوج چودھری ضلع کھیل آفسر دلیپ دیگھے و ضلع سطح کی کھیل تنظیموں کے عہدیداران و مختلف کھلاڑی موجود تھے. اس موقع پر مختلف کھیلوں میں گولڈ میڈل ، سلور میڈل و براؤنز میڈل تک کی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ضلع سرپرست وزیر گلاب راو پاٹل ، مقامی ایم ایل اے سریش بھولے و مہمانان کے ہاتھوں مذکورہ زمروں کے ۱۲۰ کھلاڑیوں کو حوصلہ افزائی کی اسناد تفویض کی گئ. ان کھلاڑیوں میں منی گولف کھیل میں ریاستی اور قومی سطحوں پر گولڈ میڈل تک بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے اعوان دیشمکھ بھی شامل ہے. ان کھلاڑیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے مہمانان نے کہاکہ کھلاڑیوں نے اپنے کھیل کو ضلع تک ہی نہ رکھتے ہوے ریاستی ، قومی اور بین الاقوامی سطح تک نمائندگی کرنی چاہیے ،اس لیے اپنی صحت، فٹنس اور تندرستی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے. کھیل میں جسم کی تندرستی کے ساتھ نظم ضبط ، کڑی محنت ، لگن ، ہمیشہ اپنے آپ کو تیار رکھنے کی ضد ہونی چاہیے.منی گولف کھیل میں ریاستی اور و قومی سطحوں پر انفرادی اور ٹیم سطح پر اعوان دیشمکھ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر ضلع کھیل دفتر کی جانب سے اعزاز سے نوازے جانے پر سماج برادران ، رشتہ دار ،دوست احباب کی جانب سے مبارکباد پیش کی جارہی ہے.
Comments
Post a Comment