دو یونیورسٹیوں کے کتب خانوں کو ستار فیضی کی کتابوں کا تحفہ۔
کڈپہ 31 آگست 2026 : (راست) کڈپہ کے ذولسانی شاعری وادیب ستار فیضی کی دو کتابیں حال ہی میں منظر عام پر آئیں ہیں. مہک پچاس مضامین کی کتاب اور دوسری گل ہاے عقیدت مناقب کا مجموعہ ہیں. کڈپہ یوگی ویمنا یونیورسٹی شعبہ اردو کے کتب خانے کو اور تروپتی سری وینکٹیشورا یونیورسٹی کے اردو شعبہ کے کتب خانہ کو اور لکچررز و پروفیسر صاحبان کی خدمت میں تحفتاً پیش کیا ہے. انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کالچ اور یونیورسٹی کے طلبہ و اساتذہ کےلے یہ کتابیں کارآمد ثابت ہونگی. معلومات سے بھرپور ہیں. مناقب تو روحانی سکون عطا کرتی ہیں. یہ کتابیں یقیناً ہر قاری کو پسند آئیں گی.
ان کتابوں میں پیش لفظ اور تبصرہ کرنے والوں میں کرنول ڈاکٹر عبدالحق اردو یونیورسٹی کے سابق رجسٹرار سید عبدالستار ساحر، بزم ساقئ سخن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر امام قاسم ساقی اور تروپتی سری وینکٹیشورا یونیورسٹی تروپتی کے صدر شعبہ پروفیسر امیںن اللہ نے اپنے خیالات کا اظہار بہترین انداز میں کیاہے.
Comments
Post a Comment