بھساول میں جماعت اسلامی (حلقہ خواتین) کی جانب سے سیرت کوئز مقابلہ۔


بھساول (صلاح الدین ادیب)  آج بروزِ اتوار، 30 اگست 2026ء کو الحراء اسکول میں جماعتِ اسلامی ہند، حلقۂ خواتین بھساول کی جانب سے سیرتِ النبی ﷺ کے موضوع پر ایک خصوصی تحریری کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
یہ کوئز مقابلہ صفہ اسلامی مکاتب، مہاراشٹر کی جانب سے پورے مہاراشٹر میں سیرتِ رسول ﷺ کی تعلیمات کو عام کرنے اور نئی نسل کو آپ ﷺ کی مبارک زندگی، اور تعلیمات سے روشناس کرانے کے لیے منعقد کی جانے والی مہم کا حصہ تھا۔
الحمدللہ، اس کوئز مقابلے میں مختلف اسکولوں کے تقریباً *400* بچوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ بچوں کی تیاری کے لیے سیرتِ النبی ﷺ سے متعلق 10 مختصر ویڈیوز فراہم کی گئی تھیں، نیز ایک پمفلٹ بھی دیا گیا تھا۔ بچوں نے انہی فراہم کردہ مواد کا مطالعہ کیا اور کوئز میں اسی مواد کی بنیاد پر سوالات پوچھے گئے۔
اس مہم کے ذریعے بچوں میں سیرتِ رسول ﷺ کو جاننے، سمجھنے اور آپ ﷺ کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں اپنانے کا شوق پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔
الحمدللہ، سیرتِ النبی ﷺ کو عام کرنے کے لیے مختلف محلوں میں اجتماعات لیے گئے  اسکولوں میں سیرتِ رسول ﷺ کے تعلق سے خصوصی لیکچرز کا اہتمام کیا گیا۔۔۔خصوصاً اساتذہ کے سامنے رسول اللہ ﷺ بحیثیتِ معلّم اس عنوان پر گفتگو کی گئی، 
یہ پوری مہم دراصل اس عظیم مقصد کی طرف ایک خوبصورت قدم ہے کہ اللہ کے نبی حضرت محمد  ﷺ کی سیرت اور تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا جائے اور بچوں کے دلوں میں محبتِ رسول ﷺ اور اتباعِ رسول ﷺ کا جذبہ پیدا کیا جائے۔
اس پروگرام کو کامیاب بنانے حلقہ خواتین۔ Gio ۔ Sio ۔اور امیر مقامی۔ نے بھرپور تعاون کیا۔۔۔اللہ تعالیٰ تمام کو جزاے خیر عطا فرمائے۔ 
۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔