ہمہ لسانی نعتیہ مشاعرہ میں حیدرعلی کی شرکت۔
بیدر۔ 30/اگست (راست) جماعت اسلامی ہند بیدر نے ریاستی سطح کی اپنی سیرت مہم بعنوان ”انقلاب کے علمبردار پیغمبر محمد ﷺ“ کے حوالے سے ایک ہمہ لسانی نعتیہ مشاعرہ کنڑا ساہتیہ سنگھ کے دفتر جو امبیڈکر سرکل بیدر میں ہے، آج اتوار30/اگست کو صبح 11/بجے دن ادارہ ادب اسلامی ہند بیدر نے منعقد کیاتھا۔ جس میں اردو، ہندی، کنڑا،اور انگریزی کے شعراء نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اپنااپنا نعتیہ کلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔اردو کے نوجوان شاعرجناب حیدرعلی شاکر نے بھی اپناکلام اردو کے علاوہ کنڑا اور انگریزی تین زبانوں میں پیش کرتے ہوئے بے حد داد حاصل کی۔ ان کے حلقہ کے دوست احباب نے حیدرعلی شاکر کو اس کازکیلئے مبارک باد پیش کی ہے۔
Comments
Post a Comment