اجمیردرگاہ میں منعقد بین الاقوامی خطاطی نمائش میں بھیونڈی کے منصب آرٹ کو اعزازی ٹرافی سے نوازا گیا۔


بھیونڈی : (عبدالعزیز انصاری) اٹھارہویں انٹرنیشنل صوفی رنگ فیسٹیول محفل سماع خانہ درگاہ اجمیر شریف میں 23 تا 26 اگست 2026 کو منعقد کیا گیا۔جس میں صوفیانہ روایات، فن خطاطی، قوالی، مقابلۂ قرأت و نعت اور محبت و امن کے پیغام کو اجاگر کیا گیا۔ اس چار روزہ روحانی فیسٹیول میں شہر بھیونڈی کے  معروف کاتب و آرٹسٹ منصب آرٹ کو بھی مدعو کیا گیا۔ جہاں ان کے بنائے ہوئے اسلامی طغروں کی بھی نمائش ہوئی۔ اختتامی تقریب میں چشتی فاؤنڈیشن کے چیئرمین حاجی سلمان چشتی صاحب اور منتظمین کے ہاتھوں خوبصورت مومنٹو اور سند سے انہیں نوازہ گیا۔
 واضح ہو کہ ناروے،یورپ اور جکارتہ، انڈونیشیا میں مستقبل قریب میں ہونےوالے انٹرنیشنل اسلامک کیلی گرافی نمائش کے لیے بھی منصب آرٹ کا انتخاب ہوا ہے ۔ اس سے قبل بھی انھیں مختلف بین الاقوامی سند و اعزازات حاصل ہو چکے ہیں۔ 
اس شاندار کامیابی پر شہر و بیرون شہر سے منصب آرٹ کو مبارک باد پیش کی جا رہی ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔