کے کے اردو گرلز ہائی اسکول میں عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے استقبالیہ و تقسیمِ انعامات تقریب۔


جلگاؤں (عقیل خان بیاولی): کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج میں عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے باوقار استقبالیہ و تقسیمِ انعامات تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ہیڈ مسٹریس تنویر جہاں شیخ اقبال نے کی، نظامت کے فرائض سید رضوانہ نے انجام دیے۔ تقریب میں اسکول کی فارغ التحصیل سابقہ طالبات آسیہ فیاض، نزہت نورالدین، مہوش ساجد، سیرت چاہت، امِ رومان اور مصباح عاطف کو بطورِ مثالی طالبات مدعو کیا گیا۔ معلمات کی جانب سے ان کا پُرجوش استقبال کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز آمنہ اور گروپ کی حمدِ باری تعالیٰ سے ہوا، جبکہ جنیرا شاہد نے نعتِ رسولِ مقبولؐ پیش کی۔ عائشہ نے سیرت النبیؐ پر جامع خطاب کیا، بعد ازاں تسکین اور گروپ نے ترنم کے ساتھ نعتِ پاک پیش کی۔ تقریب کے دوران معہدِ ملت مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام منعقدہ دینی مسابقے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پنجم تا یازدہم کی 16 طالبات کو انعامات و اسناد سے نوازا گیا، جبکہ معہدِ ملت کے امتحان میں شریک 116 طالبات کو اسکول کی جانب سے دینی کتب پیش کی گئیں۔ معہدِ ملت کی جانب سے دینیات کی انچارج سمینہ شیخ کو امتیازی انچارج کا اعزاز بھی دیا گیا۔ تاثراتی نشست سے وحدتِ اسلامی کی فعال رکن گلناز باجی نے خطاب کرتے ہوئے معاشرتی برائیوں، منشیات، خودکشی کے بڑھتے رجحان، ماحولیاتی آلودگی اور "بیٹی ایک رحمت" جیسے اہم موضوعات پر طالبات کی رہنمائی کی۔ سابقہ طالبہ آسیہ فیاض نے حرام امور اور سوشل میڈیا کے بے جا استعمال سے اجتناب کی تلقین کی۔ صدارتی خطاب میں تنویر جہاں شیخ نے سیرتِ طیبہ کی روشنی میں حضور اکرمؐ کو پوری انسانیت کے لیے رحمت قرار دیتے ہوئے سنتِ نبویؐ کے مطابق زندگی گزارنے، اسلامی آداب اپنانے اور دینی و عصری تعلیم کے حصول پر زور دیا۔ انہوں نے حکومتِ مہاراشٹر کی ’ودیارتھی سرکشا پتر‘ طلبہ حفاظتی اسکیم، طالبات کی صحت اور نشہ مکتی مہم کے حوالے سے بھی اظہارِ خیال کیا۔
اس موقع پر نازیہ شیخ اور سمینہ شیخ نے معاونت کی۔ تقریب کو کامیاب بنانے میں تدریسی و غیر تدریسی عملے نے بھرپور تعاون کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔