Posts

غزل - سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرادآباد ۔

Image
 غزل -  سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرادآباد ۔ ہیلو جو اس نے ہنس کے لکھا انسٹاگرام پر میں نے بھی دل سجا ہی دیا انسٹاگرام پر  دیدار جب سے اس کا ہوا انسٹاگرام پر  آٹھوں پہر میں رہنے لگا انسٹاگرام پر  دونوں کو ہاتھ دھونا پڑا اپنی جان سے پروان عشق ایسا چڑھا انسٹاگرام پر  اس جیسا دل فریب نہیں ایپ کوئی بھی  رہنے دے مجھکو اب تو ہٹا انسٹاگرام پر  میری غزل سنا کے رقیبوں کے درمیاں محظوظ دیر تک وہ ہوا انسٹاگرام پر  کیسے میں ہار مانوں ریاضی میں آپ سے سیکھا ہے میں نے جوڑ گھٹا انسٹاگرام پر  لائیو ذرا سی دیر کو آئے تھے وہ فراز گھنٹوں میں چیٹ کرتا رہا انسٹاگرام پر  سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرادآباد 

اقراء اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، سالار نگر، جلگاؤں میں جغرافیہ پوسٹر پریزنٹیشن مقابلہ کا کامیاب انعقاد..

Image
جلگاؤں (راست) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقرا اردو ہائی سکول و جونیئر کالج سالار نگر جلگاوں میں جغرافیہ پوسٹر پریزنٹیشن مقابلہ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ طلبہ نے بہترین تیاری، تخلیقی صلاحیت اور سخت محنت کے ساتھ خوبصورت اور معلوماتی پوسٹرز/چارٹس پیش کیے۔ ہر گروپ کو کسی نہ کسی مسلم مجاہدِ آزادی کے نام سے منسوب کیا گیا، جس سے اس سرگرمی کو ایک تعلیمی اور متاثر کن رنگ ملا۔ جغرافیہ پریزنٹیشن مقابلے کے انعقاد کے مقاصد بیان کرتے ہوئے لیکچرار سفیان سر نے کہا کہ طلباء کو مختلف مجاہد آزادی کی معلومات ہو، طلبہ کی تخلیقی صلاحیت کو جلا ملے، طلباء میں خود اعتمادی پیدا ہو ان اغراض کے تحت مقابلے کا انعقاد کیا گیا. جغرافیہ پریزنٹیشن مقابلے کا افتتاح پرنسپل نور محمد شیخ صاحب کے دست مبارک سے کیا گیا. اس موقع پر فرحت تبسم، قاضی شعیب، ڈاکٹر انیس الدین شیخ، واجد خان، نیلوفر شیخ رمیز احمد، شیخ نفیس بانو، مہاجبین شاہ، عاقب شیخ اساتذہ کرام موجود تھے. پرنسپل نور محمد شیخ صاحب نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں کرتے رہنا چاہیے جس سے طلبا کی تخلیقی صلاحیت کو بڑھاؤ ملے، طلبہ مذید معلومات حاصل کریں، ط...

امیرالمومنین حضرت عمر ابن عبدالعزیز حیات و خدماتتحریر: سید براءعازب ابن سید مرتضیٰ، (متعلم دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ)

Image
امیرالمومنین حضرت عمر ابن عبدالعزیز حیات و خدمات تحریر: سید براءعازب ابن سید مرتضیٰ،  (متعلم دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ) حضرت عمر بن عبدالعزیز جن کو عالم اسلام "عمر ثانی" کے نام سے جانتا ہے ایک جلیل القدر تابعی اپنے وقت کے بہترین فقیه و محدث ہونے کے علاوہ ایسے خلیفۃ المسلمین تھے جنہوں نے خلافت علی منہاج نبوہ کی ایک بہترین مثال پیش کی ہے ۔ تاریخ انسانی میں ایسی جامع صفات شخصیت شاز و نادر ہی ابھرتی ہے جو بیک وقت خادم القرآن وحدیث ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا کے تقریبا 43 لاکھ مربع میل پر حکومت کرتی ہوں۔  عمر بن عبدالعزیز کی پیدائش 61 ہجری کو مدینہ منورہ میں ہوئی والد ماجد کا نام عبدالعزیز بن مروان بن حکم تھا جو عظیم الشان مصر کے صوبے حلوان کے گورنر تھے والدہ ماجدہ کا نام ام عاصم تھا جو ایک انتہائی نیک صفت خاتون ہونے کے ساتھ ساتھ خلیفہ دوم سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی پوتی بھی تھی ‌۔ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے جب شعور کی آنکھیں کھولی تو ہر جانب علوم و فنون کے دریا روا تھے آپ کی تعلیم و تربیت بڑے علمی ماحول میں بڑی خوشحالی کے ساتھ ہوئی، بچپن ہی میں قرآن مجید حفظ کر لیا ت...

تعزیتی نشست ---شاعر جدہ مہتاب قدر رح - (1957ء تا 2026ء)عالمی کاروان ادب قطر اور عالمی ماہنامہ شعلہ و سایہ کے باہمی اشتراک سے 03 اکتوبر 2026ء کو زوم پر ایک تعزیتی نشست منعقد کی گئی جس میں مختلف ممالک سعودی عرب ، قطر ، ہند و پاک اور کینیڈا سے متعدد مقررین نے شرکت فرما کر مہتاب قدر کی علمی و ادبی خدمات پر اپنے گراں قدر تاثرات کا اظہار بھی فرمایا ، اسی تعزیتی اجلاس میں ناچیز کا درج ذیل خطاب نشر کیا گیا ) از قلم : ڈاکٹر خلیل تماندار

Image
تعزیتی نشست ---شاعر جدہ مہتاب قدر رح -  (1957ء تا 2026ء) عالمی کاروان ادب قطر اور عالمی ماہنامہ شعلہ و سایہ کے باہمی اشتراک سے 03 اکتوبر 2026ء کو زوم پر ایک تعزیتی نشست منعقد کی گئی جس میں مختلف ممالک سعودی عرب ، قطر ، ہند و پاک اور کینیڈا سے متعدد مقررین نے شرکت فرما کر مہتاب قدر کی علمی و ادبی خدمات پر اپنے گراں قدر تاثرات کا اظہار بھی فرمایا ، اسی تعزیتی اجلاس میں ناچیز کا درج ذیل خطاب نشر کیا گیا )  از قلم : ڈاکٹر خلیل تماندار -----(انٹاریو ، کینیڈا ) ---- ● الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ  وَالصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَى أَشْرَفِ الْأَنْبِيَاءِ وَالْمُرْسَلِينَ  سَيِّدِنَا وَنَبِيِّنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِهِ وَأَصْحَابِهِ أَجْمَعِينَ أَمَّا بعد   قال رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي  وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِنْ لِسَانِي يَفْقَهُوا قَوْلِي  اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم  بسم اللہ الرحمن الرحیم کُلُّ نَفۡسٍ ذَآئِقَۃُ الۡمَوۡت  ؕوَ اِنَّمَا تُوَفَّوۡنَ اُجُوۡرَکُمۡ یَوۡمَ ا...

دھولیہ میں معذور افراد کی یکجہتی کا پیغام گونجا محمود بھائی جان گروپ کی قیادت میں شاندار معذور رہنمائی کیمپ کامیابی کے ساتھ منعقد

Image
دھولیہ | 5 اکتوبر 2026 (راست)  دھولیہ ڈسٹرکٹ کے ماریا ہال میں 5 اکتوبر 2026 کو صبح 10 بجے بڑی تعداد میں معذور بھائیوں اور بہنوں کی موجودگی میں ایک شاندار معذور رہنمائی کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس پروگرام کا اہتمام محمود بھائی جان گروپ کی قیادت میں کیا گیا۔ اس موقع پر محمود بھائی جان صاحب، ضلعی صدر — مولانا آزاد ایکتا فاؤنڈیشن اور یوسف پنساری صاحب، بانی صدر — مولانا آزاد ایکتا فاؤنڈیشن خصوصی طور پر موجود رہے۔ پروگرام میں راشٹریہ دیویانگ ادھیکار منچ سماجی سنگٹھن، مہاراشٹر راجیہ کے بانی صدر مرزا ذکی بیگ، کانگریس دیویانگ سیل، چھترپتی سمبھاجی نگر (اورنگ آباد) کے ضلعی صدر عبدالمدثر انصاری اور پیرا اسپورٹس ایسوسی ایشن گن شوٹنگ اسپورٹس کے ویٹرن فاؤنڈر رفیق خان صاحب، پونے سے خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ دھولیہ کے علاوہ پونے اور چھترپتی سمبھاجی نگر سے سماجی شعبے سے وابستہ نمائندگان نے بھی پروگرام میں شرکت کی اور معذور بھائیوں اور بہنوں کی حوصلہ افزائی کی۔ مختلف مذاہب کے مذہبی رہنما، سماجی کارکنان اور دیگر معزز شہری بھی اس موقع پر موجود رہے۔ کیمپ کے دوران معذور افراد کی تعلیم، روزگا...

گرو نانک پبلک اسکول میں آگ سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر سے متعلق بیداری پروگرام.

Image
بیدر 6/اکتوبر (نامہ نگارمحمدعبدالصمد): شہر کے نہرو اسٹیڈیم کے قریب واقع گرو نانک پبلک اسکول میں ضلعی فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام طلباء اور اسکول عملہ کے لیے آگ سے بچاؤ اور ہنگامی حفاظتی تدابیر سے متعلق بیداری پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر فائر فائٹنگ ٹیم کے عملہ نے طلباء اور اسکول عملہ کو آگ لگنے کے واقعات کے دوران اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر، آگ پر قابو پانے کے طریقوں اور ہنگامی حالات میں حفاظتی اقدامات سے واقف کرایا۔ فائر فائٹنگ آلات کے استعمال، ہنگامی خدمات سے رابطہ کرنے اور محفوظ طریقے سے عمارت سے انخلا کے طریقوں کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔ فائر آفیسر پروین نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کی صورت میں گھبرانے کے بجائے پرسکون رہیں اور لفٹ کا استعمال نہ کریں۔ محفوظ راستوں اور اسکول کے ہنگامی اخراج کے دروازوں کے ذریعے بحفاظت باہر نکلنے کی کوشش کی جائے۔ اسکول کی پرنسپل نلنی ڈی۔ ایف۔ نے کہا کہ اس طرح کے بیداری پروگرام طلباء میں حفاظتی شعور پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ہنگامی حالات میں بروقت اور مناسب ردعمل ظاہر کرنے میں بھی معاون ثابت ہ...

برطانیہ میں دو ماسٹرز ڈگریاں مکمل کرنے والے رکن اسمبلی کے صاحبزادے محمد ارشاد خان کا بیدر آمد پر شاندار استقبال

Image
بیدر، 6 اکتوبر (نامہ نگارمحمد عبدالصمد): لندن سے دو ماسٹرز ڈگریوں کی تعلیم مکمل کرکے اتوار کی شام شہر پہنچنے والے سابق ریاستی وزیر الحاج محمد رحیم خان، رکن اسمبلی بیدر کے صاحبزادے محمد ارشاد خان کا بیدر میں انتہائی شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔ رکن اسمبلی کے حامیوں، محمد ارشاد خان کے دوستوں، خیرخواہوں اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے حیدرآباد سے کار کے ذریعے بیدر پہنچنے والے محمد ارشاد خان کا شاہ پور گیٹ کے قریب پٹاخے پھوڑ کر اور پھولوں کی مالائیں پہنا کر استقبال کیا۔ بعد ازاں کھلی گاڑی میں شہر کے مختلف علاقوں سے ان کا شاندار جلوس نکالا گیا۔ محمد ارشاد خان نے شہر کے اہم چوراہوں پر نصب عظیم شخصیات کے مجسموں پر گل پوشی کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک حاصل کردہ تعلیم اور علم کو معاشرے کی بہتری اور عوامی خدمت کے لیے استعمال کریں گے اور اپنے والد سابق ریاستی وزیر الحاج محمد رحیم خان، رکن اسمبلی بیدر کی رہنمائی میں ان کے شانہ بشانہ سماجی و عوامی خدمات میں سرگرمی سے حصہ لیں گے۔ واضح رہے کہ محمد ارش...

اقلیتی اراکین اسمبلی فورم کے صدر این اے حارث کا بیدر دورہ، مختلف طبقات سے مسائل و تجاویز حاصل

Image
بیدر، 6 اکتوبر (نامہ نگارمحمد عبدالصمد): کرناٹک اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (بی ڈی اے) کے چیئرمین اور کرناٹک اقلیتی اراکین اسمبلی فورم کے صدر جناب این اے حارث صاحب نے بیدر کا دورہ کرتے ہوئے مختلف طبقات، مدارس، این جی اوز، تعلیمی اداروں، گوردوارہ اور درگاہ کے منتظمین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و تجاویز سے واقفیت حاصل کی۔ جناب محمد عبدالمنان سیٹھ، صدر ضلع کانگریس بیدر کی قیام گاہ پر اردو صحافتی نمائندوں سے خصوصی ملاقات کے دوران جناب این اے حارث نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیدر سے ہمارا بہت پرانا تعلق ہے اور یہاں کے لوگوں سے ہمارا رشتہ آج کا نہیں بلکہ برسوں پرانا ہے۔ اقلیتی اراکین اسمبلی فورم کی ذمہ داری ہے کہ اقلیتوں کے مسائل کو سمجھا جائے، عوام سے براہِ راست ملاقات کی جائے اور ان کی تجاویز و مشکلات کو حکومت کے سامنے پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وفد نے بیدر میں مدارس، این جی اوز، تعلیمی اداروں اور مختلف طبقات سے ملاقاتیں کی ہیں۔ متوسط طبقہ، اعلیٰ طبقہ اور تعلیم یافتہ افراد سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ لوگوں کے مسائل اور تجاویز حاصل کی گئی ہیں۔ صرف درخواستیں وصول کرنا کافی نہیں بلکہ ع...

ممتاز گروپ آف ہوٹلز کے سعودی میں قیام کے 35 سالہ جشن کا اعلان۔ حیدرآباد سے معروف فنکار مدعو۔

Image
ریاض (راست) :  ممتاز گروپ آف ہوٹلز سعودی عرب میں اپنے قیام کے 35 سال کی تکمیل پر گروپ کے چیرمین محمد رفیق سیٹھ نے ایک شاندار جشن کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ ریاض اس کا انعقاد 9 اکتوبر کو ہوگا۔  تفصیلات کے مطابق گروپ کی جانب سے بڑے پیمانے پر انٹرٹینمنٹ پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ اس گرائنڈ تفریحی پروگرام میں حیدراباد دکن کے کامیڈین کے بی جانی، اکبر بن تبر، معروف اداکار گلو دادا کے علاوہ کئی مقامی اور بیرونی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ یہ پروگرام 9 اکتوبر 2026 بروز جمعہ کو شعلہ مال وفا سپر مارکیٹ حی الوزارات (اولڈ ایرپورٹ روڈ) میں منعقد ہوگا۔ شائقین کے لیے داخلہ مفت رہے گا۔

بین المدارس دینیات کوئز میں الحمد ہائی اسکول کی نمایاں کامیابی

Image
بھیونڈی: (عبدالعزیز انصاری) صافیہ گرلز ہائی اسکول، بھیونڈی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں بین المدارس دینیات کوئز مقابلے کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں شہر کے مختلف اسکولوں کی ٹیموں نے شرکت کی۔ مقابلے میں الحمد ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کی جانب سے جماعت دہم کی طالبات خان شفاء جمال اور شیخ زرین محمد راشد نے شرکت کرتے ہوئے ادارے کی مؤثر نمائندگی کی۔ دونوں طالبات نے دینیات کے مختلف موضوعات پر اپنی وسیع معلومات، حاضر جوابی اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کا سوم انعام حاصل کیا۔ طالبات کی اس کامیابی میں ان کی رہنما محترمہ رخسانہ صاحبہ کی رہنمائی اور معاونت بھی قابلِ ستائش رہی۔ الحمد ایجوکیشن سوسائٹی کی مجلسِ منتظمہ کے عہدیداران و اراکین، ہیڈ مسٹریس، تدریسی و غیر تدریسی عملے نے کامیاب طالبات اور ان کی رہنما استاد کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل، مزید تعلیمی ترقی اور نمایاں کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

منشی پریم چند کی 90 ویں برسی پر ادبی خراجِ عقیدت: تھیٹر کی تاریخ میں " آئڈیا" ' رقم کرنے جا رہا ہے ایک نیا باب

Image
پریس ریلیز 8 اکتوبر 2026 منشی پریم چند کی 90 ویں برسی پر ادبی خراجِ عقیدت: تھیٹر کی تاریخ میں " آئڈیا" 'IDEA' رقم کرنے جا رہا ہے ایک نیا باب ممبئی: "ادب معاشرے کا آئینہ ہے" کٹھاسمراٹ (افسانہ نگار) منشی پریم چند کے یہ الفاظ آج بھی اتنے ہی با معنیٰ ہیں جتنے ایک صدی پہلے تھے۔ پریم چند کی تحریروں نے ہندوستانی معاشرے کے احساسات، ناہمواریوں اور حقیقت کو جس گہرائی سے چھوا ہے، وہ بے مثال ہے۔ اسی عظیم مصنف کی 90ویں برسی (8 اکتوبر 2026) کے موقع پر، ملک کا معروف تھیٹر “آئیڈیا” انہیں ایک انوکھا اور شاندار ڈرامائی خراجِ عقیدت پیش کرنے جا رہا ہے۔ پچھلے 21 سالوں سے 'آداب میں پریم چند ہوں' سیریز کے تحت منشی پریم چند کی تحریروں کو مسلسل اسٹیج پر پیش کرنے والی ڈراما تنظیم آئیڈیا کے نام یہ منفرد ریکارڈ درج ہے۔ 'لمکا بک آف ریکارڈز' اور 'ورلڈ وائڈ بک آف ریکارڈز' میں شامل یہ سیریز ہندوستان کی سب سے طویل عرصے تک چلنے والی ڈراما سیریز ہے۔ ہر سال پریم چند کے یومِ پیدائش پر ایک ہی اسٹیج، ایک ہی ٹیم اور ایک ہی ہدایت کار کی رہنمائی میں 22 زبانوں میں...

بہترین تعلیمی خدمات کے ضمن میں خیریت آباد منڈل میں 28 اساتذہ کو "بیسٹ ٹیچر ایوارڈ" - ڈپٹی انسپکٹر آف اسکول جناب محمد بشیر الدین کی خدمات کی ستائش۔ رکن اسمبلی نوین یادو کا خطاب

Image
حیدرآباد 6- اکتوبر - (راست) گورنمنٹ پرائمری اسکول سری رام نگر خیریت آباد منڈل میں یوم اساتذہ کے موقع پر ایک بہترین تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں بہترین تعلیمی خدمات کے اعتراف میں خیریت آباد منڈل2کے 28 اساتذہ کو بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ، سند اور شال پوشی کی گئی۔ ڈپٹی انسپکٹر آف اسکول خیریت آباد منڈل 2جناب محمد بشیر الدین کی جانب سے یہ تقریب عظیم الشان پیمانے پرمنعقدکی گئی۔ جناب محمد بشیر الدین نے اساتذہ سے مخاطب ہوتے کہا کہ منڈل کا ایوارڈ سب سے بہترین ایوارڈ مانا جاتا ہے۔ اساتذہ کی صلاحیتوں کو منڈل ہی پر پرکھا جاتا ہے۔ لہذا اس کی اہمیت کسی دیگر ایوارڈ سے بھی زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی محنت دلچسپی اور جستجو کی بڑی اہمیت ہے جن اساتذہ کو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا جاتا ہے وہ قابل مبارکباد ہیں لیکن جن کو ایوارڈ نہیں دیا گیا وہ بھی ہر طرح سے مبارک باد اور لائق ستائش ہیں انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی محنتوں ہی کی وجہ سے پرائمری اور ہائی اسکولوں کے نتائج شاندار آرہے ہیں حکومت کی جانب سے کتابیں' کاپیاں 'یونیفارم اور دوپہر کے کھانے کا مفت انتظام ہے اس کے بھی والدین پر مثبت...

موبائل کے زمانے میں ہم کہاں کھو گئے؟ - ڈاکٹر محمد عبد السمیع ندوی، اسسٹنٹ پروفیسر، مولانا آزاد کالج، اورنگ آباد

Image
موبائل کے زمانے میں ہم کہاں کھو گئے؟ -  ڈاکٹر محمد عبد السمیع ندوی،  اسسٹنٹ پروفیسر، مولانا آزاد کالج، اورنگ آباد موبائل: 9325217306  ڈاکٹر محمد عبد السمیع ندوی ایک صاحبِ مطالعہ و صاحبِ قلم عالم اور عربی و اسلامی علوم کے شناسا اسکالر ہیں۔ آپ کی تحریروں میں دینی بصیرت، معاشرتی شعور، فکری گہرائی اور عصری مسائل کا مؤثر تجزیہ نمایاں ہوتا ہے۔ زیرِ نظر مضمون میں بھی آپ نے موبائل فون کے بڑھتے ہوئے استعمال کے انسانی تعلقات اور خاندانی زندگی پر اثرات کو نہایت دلچسپ، فکر انگیز اور دل نشیں انداز میں اجاگر کیا ہے۔ کبھی زندگی میں موبائل فون نہیں تھے، مگر لوگ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے تھے؛ آج موبائل فون ہر ہاتھ میں ہے، مگر دلوں کے درمیان فاصلے بڑھتے جا رہے ہیں۔ کبھی گھڑی وقت بتاتی تھی اور دل انتظار؛ آج موبائل وقت بھی بتاتا ہے اور انتظار کا احساس بھی چھین لیتا ہے۔ ایک عمر رسیدہ شوہر نے ایک دن مسکراتے ہوئے اپنی بیوی سے کہا: ’’یاد ہے، ہمارے زمانے میں موبائل نہیں ہوتے تھے؟‘‘ بیوی بھی مسکرا دی۔ بولی: ’’موبائل نہیں ہوتے تھے، مگر ٹھیک پانچ بج کر پچپن منٹ پر میں پانی کا گلاس لے کر دروا...

قلم کو تلوے چاٹنے کی عادت پڑ جائے تو صحافت مر جاتی ہے..! - سیاست دان، تاجر اور تعلیمی مافیا کے سامنے جھکتا صحافتی وقار..!وہ صحافت ہی کیا جس میں بے باکی نہ ہو؟ - قلم فروشوں نے صحافت کا وقار بیچ دیا! - عمران عبدالعلیم باحشوان

Image
قلم کو تلوے چاٹنے کی عادت پڑ جائے تو صحافت مر جاتی ہے..! -  سیاست دان، تاجر اور تعلیمی مافیا کے سامنے جھکتا صحافتی وقار..! وہ صحافت ہی کیا جس میں بے باکی نہ ہو؟ -  قلم فروشوں نے صحافت کا وقار بیچ دیا! -   عمران عبدالعلیم باحشوان  روزنامہ آج کی آواز اورنگ آباد. Cell No. +91 9730000675 ایک وقت تھا جب کسی بھی صحافی کے قلم کی طاقت سے بڑے بڑے لوگ ڈرتے تھے کوئی غلط راہ پر چلتا کوئی سیاست دان اپنی حدود سے تجاوز کرتا یا کسی سرکاری محکمے کا افسر اپنی ذمہ داری سے غفلت برتتا اور کسی اخبار کے صحافی کی نظر اس حرکت پر پڑ جاتی تو وہ حقیقت کو عوام کے سامنے رکھنے سے پیچھے نہیں ہٹتا تھا نتیجہ یہ ہوتا کہ متعلقہ شخص کو اپنی حدود اور ذمہ داری کا احساس ہو جاتا تھا. لیکن آج کا منظر کچھ مختلف دکھائی دیتا ہے۔ صحافت سیاست کی لونڈی بنتی جا رہی ہے بلکہ بعض صورتوں میں بن چکی ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ خود صحافت سے وابستہ وہ نام نہاد صحافی ہیں جو اپنے قلم کی طاقت اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری کو بھول کر 24 گھنٹے کبھی کسی تاجر کی خوشامد میں مصروف نظر آتے ہیں اور کبھی کسی سیاست دان کی چا...

ریاض کی فعال ادبی تنظیم عالمی اردو محور کے زیر اہتمام مہمان شاعر ہدایت اللہ شمسی کےاعزاز میں شعری نشست۔

Image
ریاض (پریس نوٹ) :  ریاض کی فعال ادبی تنظیم "عالمی اردو محور" کے زیرِ اہتمام ہندوستان سے تشریف لائے معروف شاعر ہدایت اللہ شمسی کے اعزاز میں بروز جمعہ بزم کے صدر افتخار راغب کے دولت کدے پر ایک پروقار شعری نشست کا اہتمام کیا گیا۔ منصور قاسمی کی جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق اس نشست کی صدارت کہنہ مشق شاعر طاہر بلال نے کی، جب کہ انجینئر سید غفران احمد مہمانِ خصوصی اور ہدایت اللہ شمسی مہمانِ اعزازی کے طور پر شریک ہوئے۔ نظامت کے فرائض سراج عالم زخمی نے احسن طریقے سے انجام دیے۔ محفل کا آغاز عبدالرحمن راشد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ عالمی اردو محور کے صدر افتخار راغب نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا باذوق سامعین اور اہل سخن کا ہم بھرپور استقبال کرتے ہیں۔ عنقریب جشن سہیل اقبال کے نام سے ایک بڑا مشاعرہ کریں گے ۔چھوٹی نشسستوں میں اصل شاعری سننے کو ملتی ہے اور تازگی حاصل ہوتی ہے ۔ مہمانِ اعزازی ہدایت اللہ شمسی کا تفصیلی تعارف سراج عالم نے زخمی نے پیش کیا، جس کے بعد ان کی شال پوشی کی گئی۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مہمانِ اعزازی ہدایت اللہ شمسی نے کہا چند دنوں کے...

سعودی عرب میں یمنی شہریوں کے قیام کو قانونی بنانے کی ہدایت - سرکار ہدایت جاری۔

Image
  کے این واصف :   خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمنی صدارتی قیادت کونسل کے صدر ڈاکٹر رشاد محمد العلیمی کی درخواست پر سعودی عرب میں مقیم یمنی شہریوں کے قیام کو قانونی بنانے کے لیے اصلاح حال کی ہدایات جاری کی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزارتِ خارجہ، وزارت افرادی قوت و سماجی ترقی اور سدایا تعاون کریں گی۔  یہ اقدام یمنی عوام کے لیے سعودی قیادت کی جانب سے جاری مسلسل تعاون اور برادرانہ موقف کا تسلسل ہے۔ وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ اصلاح حال کے لیے یمنی شہریوں کا کارآمد پاسپورٹ ہونا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ یمن سعودی عرب کی پڑوسی ریاست ہے۔ عرب دنیا میں یمنی باشندے بہترین تجارتی صلاحیت کے حامل مانے جاتے ہیں۔ یمنی لوگ دنیا کے بیشتر ممالک میں بھی بحثیت تاجر آباد ہیں۔ سعودی مارکٹ پر بھی یمنی تاجرون کا بڑااثر ہے۔ یہان اس بات کا تذکرہ بے جانہ ہوگا کہ آصف جاہی دور میں یمنی باشندون نے دکن کا رخ کیا تھا۔ اس دور میں نقلِ مکانی کرنے والے یمنی نژاد باشندے جو ہندوستانی شہری ہوگئے حیدرآباد اور تلنگانہ ...

فریڈم پارک میں 8/اکٹوبر کوعوامی عدالت کا قیام: سول سوسائٹیز

Image
بنگلور/بیدر : 6/اکٹوبر (محمدیوسف رحیم بیدری)  چیف الیکشن کمشنرگیانیش کمار کا استعفیٰ ناگزیر ہے اور ایس آئی آر Democracy ، دستور ہند اور بنیادی حقوق کے خلاف ہے لہذا اس کو رد کیا جانا چاہئے ۔اس کے لئے فریڈم پارک میں 8/اکتوبر 2026 کو صبح 10بجے عوامی عدالت قائم ہوگا۔SIR مخالف سول سوسائٹیز،یددیلو کرناٹکا،کرناٹکا مسلم متحدہ محاذ،دلت ،کسان اور مزدور تنظیمیں،طلبہ و نوجوانوں اور خواتین تنظیمیں کے ذمہ داران نے متحدہ طورپر اس پروگرام کو منعقد کر رہے ہیں۔پریس کلب بنگلور میں خطاب کرتے ہوۓ جناب نور شری دھر یددیلو کرناٹکا نے کہا کہ کروڑوں لوگوں کے نام حذف کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن کو نہیں ہے،ملک کے کسی بھی شہری کا نام ووٹر لسٹ سے حذف کرنا جرم ہے۔جرم کرنے والے کو سزا ملناچاہئے۔ظلم اور ناانصافی کی بنیاد پر SIR ہوا ہے، اس کو رد ہونا چاہئے اور اس پورے عمل میں وزیراعظم اور وزیر داخلہ بھی شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ الیکشن کمیشن نریندر مودی،امیت شاہ اور گیانیش کمار پر مشتمل ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی جنوبی انڈیا کے کنوینر راجیو نے کہاکہ ایس آئی آر کا اثر نوجوانوں اور طلب...

الحمد ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج میں اپلیکیشن رائٹنگ مقابلے کا کامیاب انعقاد

Image
بھیونڈی : (عبدالعزیز انصاری) طلبہ میں تحریری صلاحیتوں کو فروغ دینے اور انہیں مختلف زبانوں میں درخواست نویسی کے فن سے روشناس کرانے کے مقصد سے الحمد انگلش میڈیم ہائی اسکول میں دسویں جماعت کے طلبہ کے درمیان اپلیکیشن رائٹنگ کمپٹیشن کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلہ انگریزی، مراٹھی، اردواور ہندی زبانوں میں منعقد ہوا، جس میں کل 75 طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔مقابلے میں ہر زبان کے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تین طلبہ کو اول، دوم اور سوم انعامات کے لیے منتخب کیا گیا۔ ججز کے متفقہ فیصلے کے مطابق انگریزی میں شیخ فرح شہزاد نے اول، شیخ رومہ اعجاز نے دوم اور صدیقی نوید شکیل نے سوم انعام حاصل کیا۔ مراٹھی میں خان فرحان امجد علی اول، منتشا پرویز مومن دوم اور شاہ شفق شکیل سوم رہے۔اسی طرح اردو میں خان بشرا عابد نے اول، شاہ شفق نے دوم اور شیخ حفصہ توقیر عالم نے سوم انعام حاصل کیا، جبکہ ہندی میں انصاری یاسمین نے اول، شیخ رومہ اعجاز نے دوم اور شیخ حفصہ توقیر نے سوم مقام حاصل کیا۔تمام انعام یافتہ طلبہ کو منگل 7 اکتوبر 2026 کو الحمد ہائی اسکول کے چیئرمین عبدالعزیز انصاری اور ایڈمنسٹریٹر نہ...

اقراء اردو ہائی اسکول سالار نگر میں سائنس پاور پوائنٹ پریزنٹیشن مقابلہ؛ "طلبہ نے ٹیکنالوجی اور سائنسی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا.

Image
جلگاؤں : (عقیل خان بیاولی) اقراء اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج، سالار نگر، میں "عالمی یومِ اساتذہ کی مناسبت سے 5 اکتوبر" کو سائنس پاور پوائنٹ پریزنٹیشن مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے کا مقصد طلبہ میں سائنس کے تئیں دلچسپی پیدا کرنے، سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے باہمی تعلق کو سمجھنے، روزمرہ زندگی میں ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور طلبہ میں خود اعتمادی کو فروغ دینا تھا۔ پروگرام کی صدارت پرنسپل نور محمد نثار احمد نے کی، شکیل شیخ (صدر مدرس اقراء پبلک اسکول)، لیکچرار عاقب پٹوے اور لیکچرار رمیز احمد بطور مہمانان موجود تھے۔ آغاز طالب علم اسد کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ کنوینر تحسین شیخ نے افتتاحی کلمات میں مقابلے کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں طلبہ کے لیے سائنس کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے واقفیت اور اس کا مثبت استعمال ناگزیر ہے۔ مقابلے میں جماعت ہشتم کے 18 طلبہ نے حصہ لیا اور مختلف سائنسی موضوعات پر اپنی تیار کردہ پاور پوائنٹ پریزنٹیشن پیش کیں۔ طلبہ نے بالخصوص ماحولیاتی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور سائنس کے اہم موضوعات کو جدید ٹیکنالوجی کے ذر...

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور میں سوچھ مہاراشٹر ابھیان (0۔2) کے تحت ورکشاپ

Image
شولاپور : (راست)  ۵ اکتوبر ۲۰۲۶ کو ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور میں " سوچھ مہاراشٹر ابھیان کے تحت شولاپور مہانگر پالیکا کی جانب سے " ٹھوس کچرے کے انتظام " پر ورکشاپ منعقد کیا گیا تھا۔اس ورکشاپ میں بطور ٹرینر جناب اکشے کھیرے سر موجود تھے۔اس ورکشاپ میں اسکول کے جماعت اول تا ہفتم کے طلبہ و طالبات موجود تھے۔    گیلے اور خشک کچرے کو الگ کرنا، کچرے کا دوبارہ استعمال، دوبارہ تیاری، کچرا کم کرنے نیز صفائی کی اہمیت کے متعلق رہنمائی کی گئی۔طلبہ کی فعال شرکت بڑھانے کے لئے طلبہ سے سوالات پوچھ کر عملی تعلیم دی گئی اور انہیں تحائف سے نوازا گیا۔نیز طلبہ میں صفائی کے متعلق عوام میں بیداری پیدا کرنے اور گرد و نواح کو صاف رکھنے کی قسم دلائی گئی۔    کچرے کے انتظام کا آغاز اپنے اسکول سے ہی ہونا چاہئے اس لئے اسکول میں ایک ری سائیکل کارنر قائم کیا گیا۔نیز طلبہ کو کھیل کے ذریعے سمجھانے کے لئے سانپ سیڑھی اور سالانہ کیلنڈر بطور تحفہ دیا گیا۔    اسکول کے چیئرمین محترم جناب محبوب تامبولی سر کی سرپرستی میں یہ ورکشاپ لیا گیا۔صدر مدرس جناب اشفاق احمد سات...

تربیتی مجالس کا مقصد نونہالان امت کے قلوب میں محبت رسولؐ کی شمع فروزاں کرنا ، دامن مصطفیؐ سے وابستہ رکھناہے جدہ میں بزم غلامان مصطفےٰ ؐ کی محفل قرا٫ت ونعت میں کمسن طلبا٫ نے ماحول کو نورانیت، روحنیت اور کیف و سرور سے معمور کردیا - حضرت خواجہ سید غیاث الدین قبلہ بارگاہ اجمیر شریف ، حضرت عبدالقدیر صدیقی قبلہ (بحر العلوم ) اور قاضی فاروق عارفی کی شرکت

Image
جدہ. 6 /اکتوبر)راست) جناب محمد فہم الدین صاحب نائب صدرو سیکرٹری اقبال اکیڈمی جدہ کی اطلاع کے بموجب  بزم غلامانِ مصطفی ؐسعودی عرب کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی 2 اکتوبر 2026 کو جدہ میں محفل قرات قران مجید و نعت سرور کونینؐ کا نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا اس بابرکت محفل میں ملت کے کمسن طلباء نے اپنے دل نشیں قرا٫ت کلام پاک اور بارگاہ رسالت ماب ﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کر کے ماحول کو نورانیت روحانیت اور کیف وسرور سے معمور کر دیا نونہا لان امت کی خوش الحانی شوقِ عقیدت اور والہانہ انداز میں ثنا خوانی نے حاضرین کے خلوب کو متاثر کیا اس محفل کا ایک منفرد اور قابل تحسین  پہلو یہ بھی رہا کہ کمسن  طلبا نے  نہ صرف نظامت کے فرائض بحسن  خوبی انجام دئیے بلکہ اختتام پر اظہار تشکر کی ذمہ داری بھی خود سنبھالی ان نھنے  میزبانوں کا اعتماد شائستگی برجستگی اور انداز گفتگو میں اس امر کا غماز تھا کہ اگر نئی نسل کو مناسب مواقع اور حوصلہ افزائی میسر آئی تو اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر سکتی ہے ان کی اس کاوش کو شرکا٫ محفل نے خوب داد و تحسین سے...

فردوس انجم شیخ آصف نے اردو ادب میں پی ایچ ڈی مکمل کر کے بلڈھانہ کا نام روشن کیا

Image
بلڈھانہ شہر کی معروف ادبی شخصیت فردوس انجم شیخ آصف نے اردو ادب میں پی ایچ ڈی کی تحقیقی ڈگری مکمل کرکے شہر کا نام روشن کیا ہے۔ ان کی اس علمی کامیابی پر بلڈھانہ کے ادبی، تعلیمی اور سماجی حلقوں میں خوشی اور مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مختلف حلقوں کی جانب سے انہیں مبارک باد پیش کی جا رہی ہے اور ان کی کامیابی کو شہر کے لیے باعثِ فخر قرار دیا جا رہا ہے۔ فردوس انجم نے اپنی تحقیقی ڈگری سنت گاڑگے بابا امراوتی یونیورسٹی، امراوتی (مہاراشٹر) سے ستمبر 2026ء کو بعنوان ’’جیلانی بانو کے فکشن میں انسانی نفسیات: تجزیاتی مطالعہ‘‘ مکمل کی۔ ان کی تحقیق کے نگران ڈاکٹر شکیل احمد خان، شعبۂ اردو، ودربھ انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ہیومانیٹیز، امراوتی ہیں۔ اس موقع پر ودربھ انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ہیومانیٹیز، امراوتی کے ڈائریکٹر، آر۔اے۔سی کے اراکین، شعبۂ اردو کی سربراہ اور دیگر اساتذہ و طالبات نے فردوس انجم کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اساتذہ اور ادارے کے ذمہ داران نے ان کی اس اہم علمی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کیں اور امید ظاہر کی کہ وہ اردو ادب اور تحقیق کے میدان میں اسی طر...

کھجور کے کھجور اور گٹھلی کے دام - کھجور کی گٹھلی سے مشروب کی تیاری - کافی جیسا ذائقہ۔

Image
کھجور کے کھجور اور گٹھلی کے دام - کھجور کی گٹھلی سے مشروب کی تیاری - کافی جیسا ذائقہ۔    کے این واصف :  پرانی کہاوت ہے “آم کے آم اور گٹھلی کے دام”۔ یہ کہاوت اس موقع پر استعمال ہوتی ہے جب کسی کام میں دگنا فائدہ ہو۔ مگر سعودی عرب میں اس کہاوت کو حقیقت کا روپ دے دیا گیا۔ سعودی سے جاری ایک خبر کے مطابق مملکت میں کھجور کا گودا اور اس کے درخت کے پتوں کے بعد کھجور کی گٹھلیاں بھی مصنوعات کی تیاری کے لیے استعمال میں لائی جا رہی ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق گٹھلی جسے مقامی طور پر ’العبس‘ کہا جاتا ہے سے کافی جیسے ذائقے کا مشروب تیار کیا جارہا ہے۔ کھجور کی گٹھلی سے تیل، پاؤڈر اور بالوں کی نگہداشت کے حوالے سے مختلف مصنوعات بھی تیار کی جا رہی ہیں۔ کھجور کی گٹھلی کا یہ نیا استعمال کھجور کے درخت کی معاشی افادیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ گٹھلی کو صاف کرنے کے بعد اسے خشک کیا جاتا ہے۔ بھوننے اور پیسنے کے مختلف مراحل سے گزارنے کے بعد مشروب تیار کیا جاتا ہے جسے الائچی، زعفران یا لونگ کے ساتھ مزید ذائقے دار بنایا جا سکتا ہے۔ کھجور کی گٹھلی سے کافی جیسے ذائقے...

بابرکت نکاح - ازقلم : مولوی شبیر عبدالکریم تانبے

Image
بابرکت نکاح -  ازقلم : مولوی شبیر عبدالکریم تانبے    اللہ تعالی نے اپنے بندوں کو اسقدر نعمتیں عطا فرمائی ھیکہ انکو شمار نہیں کیا جاسکتا اور مال و دولت بھی اللہ تعالی کی اہم نعمتوں میں سے ہے جسکا انسان کے معاش میں بڑا عمل و دخل ہے اور جسکو اللہ تعالی انسان کے زندگی کا سرمایہ اور اسکے گذران کا سبب بنایا ہے اسلئے اسمیں بے جا اسراف اور فضول خرچی کرنے اور اسیطرح اسکو ضائع کرنیسے بھی منع فرمایا بلکہ بے جا اسراف اور فضول خرچی کرنے والوں کو شیطان کا بھائی قرار دیا ہے    عام طورہر لوگ شادی بیاہ کے موقع بے جا اسراف اور فضول خرچی کرتے ہیں اور اسکو اپنے لئے فخر و عزت کی چیز سمجھتے ہیں اور اس نعمت کی ناقدری اور ناشکری کرتے ہوئے اسکو ہلاک و برباد کر دیتے ہیں اور بسااوقات اپنی حیثیت اور طاقت سے بڑھکر قرض و غیرہ لے کر خرچ کرتے ہیں صرف اپنی شان دکھانے کے لئے یہ صحیح نہیں ہے حالانکہ نبئ کریم نے کم خرچ والے نکاح کو زیادہ بابرکت قرار دیا ہے    شریعت نے مھر کے زیادہ اور کم متعین کرنے کے بارے میں کوئی تعیین نہیں فرمائی بلکہ یہ نکاح کرنے والے کی حیثیت اور صوابدی...

ہم نے دین کو الفاظ میں محفوظ کر لیا، کردار سے نکال دیا۔ازقلم : عنایت اللہ خان یوت محل۔

Image
ہم نے دین کو الفاظ میں محفوظ کر لیا، کردار سے نکال دیا۔ ازقلم : عنایت اللہ خان یوت محل۔ آج ہمارا ایک عجیب المیہ ہے کہ ہم نے دین کو بہت کچھ بولنا سیکھ لیا ہے، مگر اسے جینا بھول گئے ہیں۔ ہماری زبانوں پر دین کی باتیں ہیں، ہماری مجلسوں میں نصیحتیں ہیں، سوشل میڈیا پر احادیث اور اقوال کی بھرمار ہے، لیکن جب معاملہ ہمارے کردار، رویّے، معاملات اور اخلاق کا آتا ہے تو وہی دین کہیں پیچھے رہ جاتا ہے۔ آج تقریباً ہر شخص نصیحت کرنے میں صوفی نظر آتا ہے، مگر اپنے رویّے میں دوسروں کے لیے سخت، بے رحم اور کبھی کبھی ظالم بن جاتا ہے۔ ہم دوسروں کو صبر کی تلقین کرتے ہیں، مگر خود ذرا سی بات پر غصے میں آ جاتے ہیں۔ ہم دوسروں کو معاف کرنے کا درس دیتے ہیں، مگر اپنی ذات کے خلاف ہونے والی معمولی بات بھی برسوں دل میں رکھتے ہیں۔ ہم حقوق العباد کی بات کرتے ہیں، لیکن کسی کا حق روکنے، دل دکھانے، بدنام کرنے یا ناانصافی کرنے میں ہمیں زیادہ تردد نہیں ہوتا۔ حقیقت یہ ہے کہ مسئلہ ہمیشہ علم کی کمی نہیں ہوتا، بلکہ اکثر نیت، اخلاص اور عمل کی کمزوری ہوتی ہے۔ ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ جھوٹ غلط ہے، غیبت گناہ ہے، ظلم حرام ہے، ...

فرینڈز سرکل سماجی تنظیم کی جانب سے ضلع پریشد اُردو اسکول دھو تری کے طالب علموں کا ہیلتھ چیک اپ اور بلڈ گروپ ٹیسٹنگ کیمپ

Image
دھوتری، سولاپور (راست) فرینڈز سرکل سماجی تنظیم دھو تری برانچ کے نائب صدر امن پٹھان کے یومِ پیدائش کے موقع پر، ضلع پریشد اردو اسکول دھوتری کے طلبہ کا ہیلتھ چیک اپ اور بلڈ گروپ ٹیسٹ کیا گیا۔ اس سماجی اقدام کے ذریعے طلبہ کی صحت کی جانچ کی گئی اور ان کے بلڈ گروپ کا اندراج کیا گیا۔ طلبہ کی صحت کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے والا یہ کیمپ انتہائی مفید ثابت ہوا۔ اس موقع پر تنظیم کے صدر ساحل شیخ، نائب صدر حاجی ملنگ شیخ، برانچ صدر نبی لال شیخ، برانچ کے نائب صدر امن پٹھان، ممبران سمیت رامپورے، سیفن شیخ، ناگیش پاٹل اور ضلع برانچ صدر عمران سید موجود تھے۔ اس کے ساتھ ہی مہاتما بسویشور بلڈ سینٹر، سولاپور کے وشال کورے اور شیوانند توپدے بھی موجود تھے۔ بلڈ گروپ اور ہیلتھ چیک اپ کے لیے پرتیکشا گائیکواڈ میڈم اور پوجا پنتاولی میڈم حاضر تھیں۔ اس موقع پر ضلع پریشد اردو اسکول دھوتری کی ہیڈ مسٹریس (صدر معلمہ) رضیہ سید میڈم اور اسسٹنٹ ٹیچر (نائب معلمہ) عاصمہ پٹھان میڈم بھی موجود تھیں۔ طلبہ کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے سماجی ذمہ داری نبھانے پر فرینڈز سرکل سماجی تنظیم کا تہہ دل سے شکریہ اور ستائش! — ضلع پر...

جےآئی ایل ٹی حیدرآباد کے زیراہتمام جشنِ ترجمہ کے دوسرے سیشن کا انعقاد - قدیم دستاویزات، ترجمہ اور خطاطی پر خصوصی توجہ

Image
حیدرآباد۔6/ اکتوبر(پریس نوٹ) سہ ہفتہ جشنِ ترجمہ 2026ء کے دوسرے سیشن کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں عالی جناب محمد عظیم الدین غوث، بین الاقوامی عربی، اردو اور انگریزی خطاط، اور عالی جناب اظہر حسین، قدیم دستاویزاتِ عہدِ آصفیہ کے ماہرِ مترجم نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ یہ علمی و ثقافتی پروگرام عالی جناب محمد عبد اللطیف فاروقی صاحب، بین الاقوامی آرٹسٹ کی زیرِ نگرانی منعقد ہوا۔ سیشن کے دوران ترجمہ، خطاطی اور خصوصاً عہدِ آصفیہ کی قدیم دستاویزات کے مطالعہ، فہم اور ترجمہ سے متعلق اہم امور پر گفتگو اور عملی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ قدیم دستاویزات محض تاریخی تحریریں نہیں بلکہ کسی عہد کی زبان، تہذیب، معاشرت، انتظامی نظام اور علمی ورثے کی اہم شہادتیں ہوتی ہیں۔ ان دستاویزات کے درست مطالعہ، ترجمہ اور تحفظ کے ذریعے دکن کی علمی و تہذیبی تاریخ کو نئی نسل اور عالمی علمی برادری تک مؤثر انداز میں پہنچایا جا سکتا ہے۔ سہ ہفتہ جشنِ ترجمہ 2026ء کے تحت منعقد ہونے والے ان سیشنز کا مقصد ترجمہ کے علمی و عملی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ قدیم کتب و دستاویزات، خطاطی اور ...

اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے دو طلبا ریاستی سطح کے لیے منتخب، داود قاضی ضلعی ایتھلیٹک چمپئن۔

Image
بھٹکل، (رپورٹ: ڈ،عبدالحفیظ ندوی)  : اتر کنڑا ضلع ہائی اسکول اسپورٹس مقابلے 3 اور 4 اکتوبر 2026 کو بھٹکل کے بیلکے ہائی اسکول گراؤنڈ میں منعقد ہوئے، جن میں اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول، بھٹکل کے تین طلبا نے شرکت کرتے ہوئے مختلف کھیلوں اور ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسکول کے دو طلبا نے ریاستی سطح کے مقابلوں کے لیے کوالیفائی کیا۔ واضح رہے کہ اسکول اسپورٹس کے مقابلوں کا یہ سفر زونل سطح سے شروع ہوکر تعلقہ سطح اور پھر ضلعی سطح تک پہنچتا ہے، جہاں ضلع بھر سے تعلقہ سطح پر کامیاب ہونے والے بہترین کھلاڑی ایک دوسرے کے مدمقابل ہوتے ہیں۔ ایسے سخت اور مسابقتی مرحلے میں اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے طلبا نے ایک مرتبہ پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اس موقع پر اسکول کے لیے سب سے اہم اور قابلِ فخر کامیابی یہ رہی کہ داود بن محمد مجیب قاضی نے زونل اور تعلقہ سطح کے بعد ضلعی سطح پر بھی اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ضلعی ایتھلیٹک چمپئن کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ یہ اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کی ...

کنگ سعود یونیورسٹی نے “ہیلتھون 2026” کی میزبانی کی، ایک ملین سعودی ریال سے زائد کے انعامات۔

Image
کے این واصف :  کنگ سعود یونیورسٹی نے یکم سے 4 اکتوبر 2026 تک اپنے مرکزی ہال میں ڈیجیٹل ہیلتھ انوویشن ہیکاتھون "ہیلتھون 2026" کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں ایسے جدت پسند، ماہرین اور افراد اکٹھے ہوئے جو صحت کی دیکھ بھال کے مستقبل کو تشکیل دینے والے تکنیکی حل تیار کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس ایونٹ میں ایک ملین سعودی ریال سے زائد مالیت کے انعامات رکھے گئے تاکہ امید افزا خیالات اور منصوبوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ نیز صحت کے شعبے میں جدت کو ایسے قابلِ توسیع (scalable) اور عملی حل میں تبدیل کرنے میں مدد۔  "ہیلتھون 2026" کا مقصد جدت پسندوں، مفکرین اور ماہرین کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں وہ صحت کی دیکھ بھال کے حقیقی چیلنجوں سے نمٹنے اور ایسے ڈیجیٹل طریقے تیار کرنے کے لیے باہمی تعاون کر سکیں جو طبی خدمات کے معیار اور کارکردگی کو بہتر بنائیں۔ یہ ایونٹ جس میں ایسی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوز کی گئی جو صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں پائیدار اثرات مرتب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس ایونٹ کے دوران انجینئر سلمان خالد بخش نے ٹیموں کے لیے بطور “مینٹور” (رہ...

ضلعی سطح کے سیپک ٹکرا مقابلوں میں رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کی شاندار کامیابی،ٹیمیں ڈویژنل مقابلوں کے لیے منتخب

Image
بھیونڈی: (عبدالعزیز انصاری) بھیونڈی نظامپور شہر مہا نگر پالیکا اور تھانہ ضلع کھیل کود ڈپارٹمنٹ کے مشترکہ اشتراک سے 4 اکتوبر 2026 کو پی۔ای۔ایم ہائی اسکول، کامت گھر کے گراؤنڈ پر منعقدہ ضلعی سطح کے انٹر اسکول اینڈ کالجیٹ سیپک ٹکرا مقابلوں میں رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، بھیونڈی کی ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف عمر کے زمروں میں چار اول پوزیشنیں حاصل کیں۔ 14 سال سے کم عمر بوائز زمرے کے فائنل میں رئیس ہائی اسکول کی ٹیم نے وویکانند ہائی اسکول کو 5-0 سے شکست دے کر فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ 17 سال سے کم عمر بوائز زمرے میں رئیس جونیئر کالج کی ٹیم نے پی۔ای۔ایم ہائی اسکول کو 5-0 سے، جبکہ 19 سال سے کم عمر بوائز ٹیم نے سرسوتی ہائی اسکول کو 7-0 سے شکست دے کر اول مقام حاصل کیا۔ اسی طرح 19 سال سے کم عمر گرلز زمرے کے فائنل میں رئیس ہائی اسکول کی ٹیم نے معلومہ ہائی اسکول کو 11-5 سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی۔ ان نمایاں کامیابیوں کے ساتھ رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کی چاروں فاتح ٹیموں نے ڈویژنل سطح کے مقابلوں کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ فاتح ٹیموں کی کامی...

ہمارے بزرگ:گھر اور معاشرے کا بہترین سرمایہ - فردوس انجم (بلڈانہ مہاراشٹر)

Image
ہمارے بزرگ:گھر اور معاشرے کا بہترین سرمایہ -  فردوس انجم (بلڈانہ مہاراشٹر) انسانی زندگی میں کچھ رشتے ایسے ہوتے ہیں جو محبت، تجربے، خلوص اور دعاؤں کا حسین امتزاج ہوتے ہیں۔ بزرگ بھی ہماری زندگی کا ایسا ہی قیمتی حصہ ہیں۔ وہ خاندان کی بنیاد، معاشرے کا تجربہ اور نئی نسل کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہوتے ہیں۔ ہمارے گھروں اور معاشرے میں موجود بزرگ محض عمر رسیدہ افراد نہیں ہیں، بلکہ وہ حکمت، دانائی، تہذیب اور برکت کا وہ بہتا ہوا دریا ہیں جس سے آنے والی نسلیں سیراب ہوتی ہیں۔ بزرگ وہ افراد ہیں جنہوں نے زندگی کے مختلف نشیب و فراز دیکھے ہوتے ہیں۔ انہوں نے خوشی، غم، کامیابی، ناکامی، مشکلات اور حالات کی تبدیلیوں کا سامنا کیا ہوتا ہے۔ یہی تجربات انہیں زندگی کو سمجھنے کی وہ خاص بصیرت عطا کرتے ہیں جو کسی کتاب یا جامعہ سے حاصل نہیں ہو سکتی۔ نسلِ نو کے پاس علم اور جدید ٹیکنالوجی تو ہے، لیکن بزرگوں کے پاس زندگی کا عملی تجربہ ہے۔ ان کے مشورے ہمارے لیے ہمیشہ مفید ثابت ہوتے ہیں۔ بزرگ خاندان کو جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایک گھر میں مختلف مزاج اور مختلف سوچ رکھنے والے افراد ہوتے ہیں، ای...