ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور میں سوچھ مہاراشٹر ابھیان (0۔2) کے تحت ورکشاپ
شولاپور : (راست) ۵ اکتوبر ۲۰۲۶ کو ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور میں " سوچھ مہاراشٹر ابھیان کے تحت شولاپور مہانگر پالیکا کی جانب سے " ٹھوس کچرے کے انتظام " پر ورکشاپ منعقد کیا گیا تھا۔اس ورکشاپ میں بطور ٹرینر جناب اکشے کھیرے سر موجود تھے۔اس ورکشاپ میں اسکول کے جماعت اول تا ہفتم کے طلبہ و طالبات موجود تھے۔
گیلے اور خشک کچرے کو الگ کرنا، کچرے کا دوبارہ استعمال، دوبارہ تیاری، کچرا کم کرنے نیز صفائی کی اہمیت کے متعلق رہنمائی کی گئی۔طلبہ کی فعال شرکت بڑھانے کے لئے طلبہ سے سوالات پوچھ کر عملی تعلیم دی گئی اور انہیں تحائف سے نوازا گیا۔نیز طلبہ میں صفائی کے متعلق عوام میں بیداری پیدا کرنے اور گرد و نواح کو صاف رکھنے کی قسم دلائی گئی۔
کچرے کے انتظام کا آغاز اپنے اسکول سے ہی ہونا چاہئے اس لئے اسکول میں ایک ری سائیکل کارنر قائم کیا گیا۔نیز طلبہ کو کھیل کے ذریعے سمجھانے کے لئے سانپ سیڑھی اور سالانہ کیلنڈر بطور تحفہ دیا گیا۔
اسکول کے چیئرمین محترم جناب محبوب تامبولی سر کی سرپرستی میں یہ ورکشاپ لیا گیا۔صدر مدرس جناب اشفاق احمد ساتکھیڑ سر نے استقبالیہ کلمات پیش کئے اور تعارف پیش کیا۔
اس ورکشاپ کو کامیاب بنانے میں محترمہ رضوانہ قاضی آپا، محترمہ امرین ملانی آپا، محترمہ ثناء پروین وڈالے آپا، محترمہ سمیرا شلیدار اپا، محترمہ گلناز شلیدار آپا، محترمہ صنوبر پٹھان آپا نے اپنے خدمات پیش کئے اور اس ورکشاپ کی نظامت جناب عرفاں پٹھان سر نے فرمائی۔
Comments
Post a Comment