تربیتی مجالس کا مقصد نونہالان امت کے قلوب میں محبت رسولؐ کی شمع فروزاں کرنا ، دامن مصطفیؐ سے وابستہ رکھناہے جدہ میں بزم غلامان مصطفےٰ ؐ کی محفل قرا٫ت ونعت میں کمسن طلبا٫ نے ماحول کو نورانیت، روحنیت اور کیف و سرور سے معمور کردیا - حضرت خواجہ سید غیاث الدین قبلہ بارگاہ اجمیر شریف ، حضرت عبدالقدیر صدیقی قبلہ (بحر العلوم ) اور قاضی فاروق عارفی کی شرکت


جدہ. 6 /اکتوبر)راست) جناب محمد فہم الدین صاحب نائب صدرو سیکرٹری اقبال اکیڈمی جدہ کی اطلاع کے بموجب  بزم غلامانِ مصطفی ؐسعودی عرب کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی 2 اکتوبر 2026 کو جدہ میں محفل قرات قران مجید و نعت سرور کونینؐ کا نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا اس بابرکت محفل میں ملت کے کمسن طلباء نے اپنے دل نشیں قرا٫ت کلام پاک اور بارگاہ رسالت ماب ﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کر کے ماحول کو نورانیت روحانیت اور کیف وسرور سے معمور کر دیا نونہا لان امت کی خوش الحانی شوقِ عقیدت اور والہانہ انداز میں ثنا خوانی نے حاضرین کے خلوب کو متاثر کیا اس محفل کا ایک منفرد اور قابل تحسین  پہلو یہ بھی رہا کہ کمسن  طلبا نے  نہ صرف نظامت کے فرائض بحسن  خوبی انجام دئیے بلکہ اختتام پر اظہار تشکر کی ذمہ داری بھی خود سنبھالی ان نھنے  میزبانوں کا اعتماد شائستگی برجستگی اور انداز گفتگو میں اس امر کا غماز تھا کہ اگر نئی نسل کو مناسب مواقع اور حوصلہ افزائی میسر آئی تو اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر سکتی ہے ان کی اس کاوش کو شرکا٫ محفل نے خوب داد و تحسین سے نوازا اور دعاؤں سے سرفراز کیا بزم غلامانِ مصطفی ؐکے زیر اہتمام اپنی روحانی تربیتی مجالس کا انعقاد کا بنیادی مقصد نونہالان امت کے قلوب میں محبت رسولؐ کی شمع فروزاں کرنا انہیں دامن مصطفیؐ سے وابستہ رکھنا اسواہ حسنہ کی پیروی کے ذریعہ ان کے انفرادی وہ اجتماعی زندگیوں کو سنوارنے کا جذبہ بیدار کرنا ہے بلا شبہ نئی نسل کو قران مجید، نعت رسول ؐاور سیرت طیبہ سے مربوط رکھنے کی یہ  کاوش ایک اہم دینی و تربیتی خدمت ہے طلبہ میں قرا٫ت قران مجید کے ذوق و شوق کو مزید جلا بخشنے ان کے حوصلہ افزائی کے لیے تحائف اور توصیفی اسناد بھی پیش کی گئے تاکہ ان کے اندر دینی اخلاقی اور ادبی سرگرمیوں سے وابستگی کا جذبہ مزید مستحکم ہو  اس موقع پر سرپرست محفل حضرت خواجہ سید غیاث الدین قبلہ بارگاہ اجمیر شریف صدر محفل حضرت عبدالقدیر صدیقی قبلہ ( نبیرہ حضرت حسرت صدیقی بحر العلوم ؒ )اور مہمان خصوصی میں معروف شاعر محترم قاضی فاروق عارفی  صاحب کے علاوہ بزم کے ذمہ داران اور کمسن قرا٫ و نعت خواں موجود تھے یہ محفل اس حقیقت کی ایک خوبصورت ترجمانی تھی کہ نسل نو کے سینوں میں محبت قرآن اور عشق رسولؐ کی شمع روشن  رکھنے کے لیے محض واعظ و تلقین کافی نہیں بلکہ انہیں عملی مواقع ،تربیتی ماحول اور حوصلہ افزائی سے بہرہ مند کرنا ناگزیر ہے

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔