ممتاز گروپ آف ہوٹلز کے سعودی میں قیام کے 35 سالہ جشن کا اعلان۔ حیدرآباد سے معروف فنکار مدعو۔


ریاض (راست) : ممتاز گروپ آف ہوٹلز سعودی عرب میں اپنے قیام کے 35 سال کی تکمیل پر گروپ کے چیرمین محمد رفیق سیٹھ نے ایک شاندار جشن کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ ریاض اس کا انعقاد 9 اکتوبر کو ہوگا۔ 
تفصیلات کے مطابق گروپ کی جانب سے بڑے پیمانے پر انٹرٹینمنٹ پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ اس گرائنڈ تفریحی پروگرام میں حیدراباد دکن کے کامیڈین کے بی جانی، اکبر بن تبر، معروف اداکار گلو دادا کے علاوہ کئی مقامی اور بیرونی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ یہ پروگرام 9 اکتوبر 2026 بروز جمعہ کو شعلہ مال وفا سپر مارکیٹ حی الوزارات (اولڈ ایرپورٹ روڈ) میں منعقد ہوگا۔ شائقین کے لیے داخلہ مفت رہے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔