فریڈم پارک میں 8/اکٹوبر کوعوامی عدالت کا قیام: سول سوسائٹیز


بنگلور/بیدر : 6/اکٹوبر (محمدیوسف رحیم بیدری) چیف الیکشن کمشنرگیانیش کمار کا استعفیٰ ناگزیر ہے اور ایس آئی آر Democracy ، دستور ہند اور بنیادی حقوق کے خلاف ہے لہذا اس کو رد کیا جانا چاہئے ۔اس کے لئے فریڈم پارک میں 8/اکتوبر 2026 کو صبح 10بجے عوامی عدالت قائم ہوگا۔SIR مخالف سول سوسائٹیز،یددیلو کرناٹکا،کرناٹکا مسلم متحدہ محاذ،دلت ،کسان اور مزدور تنظیمیں،طلبہ و نوجوانوں اور خواتین تنظیمیں کے ذمہ داران نے متحدہ طورپر اس پروگرام کو منعقد کر رہے ہیں۔پریس کلب بنگلور میں خطاب کرتے ہوۓ جناب نور شری دھر یددیلو کرناٹکا نے کہا کہ کروڑوں لوگوں کے نام حذف کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن کو نہیں ہے،ملک کے کسی بھی شہری کا نام ووٹر لسٹ سے حذف کرنا جرم ہے۔جرم کرنے والے کو سزا ملناچاہئے۔ظلم اور ناانصافی کی بنیاد پر SIR ہوا ہے، اس کو رد ہونا چاہئے اور اس پورے عمل میں وزیراعظم اور وزیر داخلہ بھی شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ الیکشن کمیشن نریندر مودی،امیت شاہ اور گیانیش کمار پر مشتمل ہے۔
کاکروچ جنتا پارٹی جنوبی انڈیا کے کنوینر راجیو نے کہاکہ ایس آئی آر کا اثر نوجوانوں اور طلبہ پر پڑا ہے،تعلیم اور روزگار کی تلاش کے بجائے اپنے ووٹ کی حفاظت میں ظالموں نے لگا دیا ہے۔کہا کو سی جے پی بڑے پیمانے پر احتجاج کرے گی۔محمد یوسف کنی جوانئٹ کنوینر کرناٹکا مسلم متحدہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہاکہ گیانیش کمار نے ملک کے عوام کی ساتھ دھوکا کیا ہے انہیں اپنے منصب سے فوری استعفیٰ دینا چاہیے،اس موقع پر انہوں نے متاثرین ASDDO ، جن کی نام نوٹیس جاری ہوۓ ہیں اور فارم نمبر 7 سے جن نام پر کئے گئے ہیں، سے اپیل کی ہے کہ وہ 8،اکتوبر فریڈم پارک پروگرام میں شریک ہو کر اپنی بات پیش کر سکتے ہیں۔اس موقع پر کے مہیش ،ویر سنکھیا،شری رام،سیتا رام،کے ایل اشوک،کے بیس ونی،ناگیش،حسین سہیل اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔