منشی پریم چند کی 90 ویں برسی پر ادبی خراجِ عقیدت: تھیٹر کی تاریخ میں " آئڈیا" ' رقم کرنے جا رہا ہے ایک نیا باب
پریس ریلیز
8 اکتوبر 2026
منشی پریم چند کی 90 ویں برسی پر ادبی خراجِ عقیدت: تھیٹر کی تاریخ میں " آئڈیا" 'IDEA' رقم کرنے جا رہا ہے ایک نیا باب
ممبئی:
"ادب معاشرے کا آئینہ ہے" کٹھاسمراٹ (افسانہ نگار) منشی پریم چند کے یہ الفاظ آج بھی اتنے ہی با معنیٰ ہیں جتنے ایک صدی پہلے تھے۔ پریم چند کی تحریروں نے ہندوستانی معاشرے کے احساسات، ناہمواریوں اور حقیقت کو جس گہرائی سے چھوا ہے، وہ بے مثال ہے۔ اسی عظیم مصنف کی 90ویں برسی (8 اکتوبر 2026) کے موقع پر، ملک کا معروف تھیٹر “آئیڈیا” انہیں ایک انوکھا اور شاندار ڈرامائی خراجِ عقیدت پیش کرنے جا رہا ہے۔
پچھلے 21 سالوں سے 'آداب میں پریم چند ہوں' سیریز کے تحت منشی پریم چند کی تحریروں کو مسلسل اسٹیج پر پیش کرنے والی ڈراما تنظیم آئیڈیا کے نام یہ منفرد ریکارڈ درج ہے۔ 'لمکا بک آف ریکارڈز' اور 'ورلڈ وائڈ بک آف ریکارڈز' میں شامل یہ سیریز ہندوستان کی سب سے طویل عرصے تک چلنے والی ڈراما سیریز ہے۔ ہر سال پریم چند کے یومِ پیدائش پر ایک ہی اسٹیج، ایک ہی ٹیم اور ایک ہی ہدایت کار کی رہنمائی میں 22 زبانوں میں 22 ڈراموں کی کامیاب پیشکش کے بعد، اس سال ان کی برسی کے موقع پر IDEA ایک ہی دن میں پریم چند کی 8 شاہکار کہانیوں کو اسٹیج پر زندہ کرنے جا رہا ہے۔
یہ پورا تصور IDEA کے بانی اور معروف ڈراما نگار ہدایت کار جناب مجیب خاں کی تخلیق ہے۔ ان کی ہدایت کاری میں IDEA کے باصلاحیت فنکار پریم چند کی کہانیوں کے ذریعے اس وقت کے اور موجودہ دور کے اہم مسائل جیسے تعلیمی نظام، بدعنوانی،لیو ان ریلیشن شپ (live-in relationship)، تحریکِ آزادی اور انسانی تعلقات کی الجھنوں کو اسٹیج پر پیش کریں گے۔
پروگرام کی تفصیلات:
* تاریخ: 8 اکتوبر 2026
* مقام: ویدا چوبارہ ، آرام نگر، ورسووا، ممبئی
* تصور و ہدایت کاری: مجیب خاں
ڈراموں کی پیشکش کا شیڈول:
پہلا سیشن (شام 5:00 بجے سے):
1. انوبھو
2. ابھاگن
3. خوفِ رسوائی
4. بڑے بھائی صاحب
دوسرا سیشن (شام 7:30 بجے سے):
1. مس پدما
2. پریرنا
3. پُوس کی رات
4. بڑے گھر کی بیٹی
ادب اور تھیٹر کے شائقین کے لیے ایک نایاب موقع
یہ تقریب صرف ڈراموں کی پیشکش تک محدود نہیں ہے، بلکہ پریم چند کے ادبی فلسفے کو سمجھنے اور اسے موجودہ دور کے تناظر میں محسوس کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔ IDEA ادارہ تمام ادب اور ڈراما کے شائقین کو اس تاریخی شام کا حصہ بننے کے لیے پرخلوص دعوت دیتا ہے۔
نشستیں محدود ہونے کی وجہ سے ناظرین اپنی نشستیں پہلے سے بک کروا لیں۔
مزید معلومات اور بکنگ کے لیے رابطہ کریں:
📞 9821044429
Comments
Post a Comment