غزل - سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرادآباد ۔


 غزل - 
سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرادآباد ۔

ہیلو جو اس نے ہنس کے لکھا انسٹاگرام پر
میں نے بھی دل سجا ہی دیا انسٹاگرام پر 

دیدار جب سے اس کا ہوا انسٹاگرام پر 
آٹھوں پہر میں رہنے لگا انسٹاگرام پر 

دونوں کو ہاتھ دھونا پڑا اپنی جان سے
پروان عشق ایسا چڑھا انسٹاگرام پر 

اس جیسا دل فریب نہیں ایپ کوئی بھی 
رہنے دے مجھکو اب تو ہٹا انسٹاگرام پر 

میری غزل سنا کے رقیبوں کے درمیاں
محظوظ دیر تک وہ ہوا انسٹاگرام پر 

کیسے میں ہار مانوں ریاضی میں آپ سے
سیکھا ہے میں نے جوڑ گھٹا انسٹاگرام پر 

لائیو ذرا سی دیر کو آئے تھے وہ فراز
گھنٹوں میں چیٹ کرتا رہا انسٹاگرام پر 

سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرادآباد 


Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔